Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پچھلی حکومت کی معاشی تباہی کا بوجھ،آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں ڈال دیں:شہباز شریف
اہم خبریں

پچھلی حکومت کی معاشی تباہی کا بوجھ،آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں ڈال دیں:شہباز شریف

ایڈیٹردسمبر 13, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz sharif address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارٹیلز چاہتے ہیں کہ گوادر پورٹ ترقی نہ کرے، لیکن ہم اسے آپریشنل کرکے رہیں گے۔سکھر حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ طویل تاخیر کا شکار رہا، اس کی وجوہات میں جانا ضروری بھی ہے لیکن یہ موقع نہیں، ورگرنہ رنگ میں بھنگ پڑ جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بہت مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے، ایک طرف وہ پچھلی حکومت کے ہاتھوں کی گئی معاشی تباہی اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا بوجھ ہے، دوسری طرف آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ہیں، انہوں نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں پہنادی ہیں، پھر آپ دیکھتے ہیں کہ ہمیں سیلاب سے بحالی کے لیے فنڈز چاہئیں، یہ بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہمت ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اللہ کی مدد سے مخلوط حکومت مل کر کام کرے گی اور عوام کے دکھوں کو کم کریں گے اور عوام کے اپنے گھروں میں چین سے بیٹھنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی ایک شعوری کوشش ہو رہی ہے، یہ کہا جارہا ہے کہ تاجر، کسان باہر سڑکوں پر احتجاج کے لیے کیوں نہیں نکل رہے، خدارا اگر آپ کو ذرا بھی قوم کی حالت زار کا اندازہ ہے تو ہوش کے ناخن لیں، آپ کو قوم کی حالت زار کا اندازہ ہے لیکن پروا کوئی نہیں، آپ بہت پتھر دل ہیں، سیلاب میں تو جانہیں سکے اور قوم کو اکسا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ آج سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اور اللہ کا فضل و کرم ہے کہ یہ ذمے داری ہماری مخلوط حکومت کے حصے میں آئی ہے۔ انہوں نے اعلان کہا کہ یہ منصوبہ 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہو کر پاکستان کے عوام کو کے لیے بے پناہ فوائد کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے وزرا، این ایچ اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ موٹروے کا یہ حصہ بھی اُسی معیار کا ہوگا، جو پاکستان کے دیگر حصوں میں اختیار کیا گیا ہے۔ ہم اس سے زیادہ تو قبول کریں گے لیکن اس سے کم معیار کسی قیمت پر قبول نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ اچھے کام پر سراہا جائے گا اور غفلت پر کارروائی بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے سے ملک کے شمال سے جنوب تک موٹروے مکمل ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کہا کہ منصوبے پر پوری نظر رکھیں۔ اسے بروقت اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کرنا ہماری مشترکہ کاوش ہوگی۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ موٹروے کا یہ حصہ (سکھر تا حیدر آباد) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ 306 کلومیٹر کا منصوبہ 307 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ ملک کے دیگر منصوبوں کے لیے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطالبے پر سکھر روہڑی پل منصوبے کی تکمیل کا بھی اعلان کیا۔ یہ منصوبہ بھی نواز شریف نے شروع کیا تھا اور آج میں اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں موٹر ویز کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نواز شریف ہی ہیں۔ اس میں ہمیں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔
سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جن علاقوں میں اب تک سیلاب کا پانی کھڑا ہے، وہاں سندھ اور وفاق حکومت نے بہت کام کیا ہے اور اب بھی بہت کام باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطیر فنڈز خرچ کرنے کے باوجود اب بھی بہت کام اور چیلنجز باقی ہیں۔ اگلے ہفتے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ جاکر مزید اقدامات کریں گے۔ اپنے پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh #IMF #international monitry fund #M-6 #motorway #PM Shehbaz lays foundation stone of Sukkur-Hyderabad motorway #Prime Minister Shehbaz Sharif #public-private project #sindh #Sukkur Rohri bridge #Sukkur-Hyderabad motorway #syed murad ali shah #The prime minister
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفواد حسن فواد نے نیب ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
Next Article آئی سی سی نے راولپنڈی کی پچ غیرمعیاری قرار، دے دی ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کو خطرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.