لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے، قذافی اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل ہوجائےگا، تمام انکلوژرز قائم رہیں گے، کوئی انکلوژر ختم نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے جب کہ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے سب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہاب ریاض مسلسل کام کر رہے ہیں، کسی کو ہٹایا نہیں تھا اور محمد یوسف کو بھی کہیں جانے نہیں دے رہے، میں کرکٹرز کو اکٹھا کر رہا ہوں ، جانے کیسے دوں گا، عبدالرزاق بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورمنسوخ نہیں ہوا ابھی ری شیڈول ہوا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, اگست 13, 2026
تازہ خبریں:
- سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم
- ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ
- عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کتابوں کی آخری ہچکی :وسعت اللہ خان کا کالم
- بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
- نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
- سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
- ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ
- جشن آزادی پر سکیورٹی : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند

