Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سعودی ولی عہد محمد بن سلمان21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اربوں ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان
اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،اربوں ڈالر کے معاہدے ہونے کا امکان

ایڈیٹرنومبر 7, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saudi crwn prince mohammad bin salman girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے جس میں چار اعشاریہ 2ارب ڈالر کے معاہدے اور ایم او یوز ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی جومحمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق۔ سرمایہ کاری کے معاہدوں اور ایم او یوز کو حتمی شکل دینے کے لیے سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاریاں اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج شام چار بجے اہم اجلاس منعقد ہوگاجس میں سعودی سفارت خانے کے اہم حکام اور پاکستانی متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر ملکی سرمایہ کاری کے پیکیج کو حتمی شکل دینے پر جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل سرمایہ کاری بورڈ پاکستان ویڈیو لنک کے ذریعے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ اجلاس منعقد کرچکا ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں سعودی ڈپٹی وزیر برائے سرمایہ کاری بھی شریک ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں و ایم او یوز کے مسودوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ نوشہرہ سے نئے موٹر وے پراجیکٹ کیلئے بھی سرمایہ کاری کا معاہدہ متوقع ہے، اس منصوبے پر پچاس لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ ترلائی اسلام آباد میں 500 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے کنگ سلمان ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے کے معاہدے پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
سعودی عرب پاکستان میں کراچی تا اٹک وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے میں غیر ملکی کرنسی میں سرمایہ کاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کراچی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ڈی سیلی نیشن پراجیکٹ میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی معاہدے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے سندھ میں حکومت کی طرف سے این ای ڈی یونیورسٹی کے قیام میں سعودی سرمایہ کاری کا معاہدہ بھی متوقع ہے سندھ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر ساٹھ سے ستر کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان این ای ڈی یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں سٹنٹ اور اس سے متعلق دیگر پراڈکٹس کی تیاری کے منصوبے بھی سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے، نسٹ میں اسٹنٹ اور دیگر پراڈکٹ کی تیاری کے منصوبے پر دس سے پندرہ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ نسٹ میں تیار کردہ سٹنٹ و دیگر پراڈکٹ دوسرے ممالک کو بھی یہاں سے برآمد کئے جائیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#crown prince muhammad bin salman #girdopesh #mou #pakistan #pakistan and saudi arab #prince mohammad bin salman #princemohammadbinsalman #saudi arab crown prince
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان ۔۔ایک روز میں دوسرا صدمہ : پنجابی شاعر خالد قلندری بھی فدا ملتانی کے پاس چلے گئے
Next Article زرداری ،نواز شریف سے سمجھوتہ ممکن نہیں، الیکشن کی تاریخ لیکر واپس آئیں گے:عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.