کوئٹہ : 7 اور 10 محرم کو موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی۔
حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران 7 اور 10 محرم کو کوئٹہ اور 9 اور 10 محر م الحرام کو کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق یوم عاشور پرکوئٹہ میں 18 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ، پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف اسٹینڈ بائی رہے گی جبکہ 7 ،9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹر بھی موجود رہیں گے۔محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع میں یکم سے10 محرم تک دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

