Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مظہر عباس کا کالم:الیکشن کب اور کیسے ہوں گے؟
لکھاری

مظہر عباس کا کالم:الیکشن کب اور کیسے ہوں گے؟

ایڈیٹرجولائی 19, 202313 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
election
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لگتا ہے نہ کوئی’’سیاسی سیل‘‘ بند ہوانہ سیکریٹ فنڈ جو منفی رجہانات، سیاست میں پائے جا رہے تھے اب اس کی لپیٹ میں صحافت بھی آ گئی ہے۔ خود صحافیوں کا سیاست کرنے اور حکومت میں آنے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب ہمارے ساتھی اپنی پروفائل میں یہ لکھتے ہوئے فخر محسوس کرتے تھے کہ ان کے تجربے میں اتنی خبریں، بریکنگ نیوز، کالم اور پروگرام ہیں اب اس میں سرکاری نوکری، وزارت، وزارت اعلیٰ بھی شامل ہو گئی ہے لہٰذا جب یہ خبر سوشل میڈیا پر چلی کہ کسی صحافی کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے زیرغور ہے تو تعجب نہیں ہوا۔ تھا ایک زمانہ جب ہم ریاست کا چوتھا ستون اور معاشرے کے لئے آئینے کا کام کرتے تھے آج اس میں اپنا ہی عکس نظر آتا ہے۔ چلیں دیکھتے ہیں آئندہ ماہ نگران حکومت میں وفاق اور صوبوں میں کس کس کی پروفائل میں اضافہ ہوتا ہے۔
کہتے ہیں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا اپنا اپنا ایک رجسٹر ہوتا ہے جس میں ان کے مطابق پسندیدہ اور نا پسندیدہ (ریاست کی نظر میں) شخصیات کا ذکر ہوتا ہے کہ یہ معزز ہیں اور ان کے بارے میں یہ رائے پائی جاتی ہے لہٰذا جب کبھی کوئی نگران سیٹ اپ بننے جا رہا ہوتا ہے تو یہ رجسٹر کھل جاتاہے۔ اب اگر معاشرے کی نظرمیں معزز ہیں تو ضروری نہیںریاست کی نظر میں بھی ہوں ،عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے یہ تمہید اس لئے ضروری تھی کہ ایک بار پھر نگران حکومت کا موسم آ گیا ہے۔ انٹرویوز بھی ہو رہےہیں اور رپورٹس بھی منگوائی جا رہی ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختوانخوااس میں بھی بازی لے گئے کیونکہ وہاں تو ابھی یہ سیٹ اپ مزید تین ماہ تک چلتا رہے گا ایسے میں اگر مرکز، سندھ اور بلوچستان سے یہ آوازیں آنا شروع ہو گئیں کہ ہمیں بھی زیادہ وقت دیا جائے توکیا ہو گا۔ احساس محرومی توکبھی بھی جاگ سکتا ہے۔
یہ سیاسی موسم نئی سیاسی فصلوں کا بھی ہے نئی جماعتیں، گروپس ، توڑ پھوڑ جماعتوں میں نظر آنے لگی ہے اور ظاہر ہے ہر کام قومی مفاد میں ہوتاہے ورنہ تو نظریہ پاکستان کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے لہٰذا جب نگراں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ اور صوبائی نگراں کے نام اور ان کا پروگرام سامنے آئے گا تو اندازہ ہو جائے گا سرِ آئینہ اور پس آئینہ کا۔ کچھ کا خیال ہے کہ ماہر معاشیات کی ٹیم ہو گی۔ بیوروکریٹ وزیر اعظم ہو گا یاپھر کوئی معمر سیاستدان۔بہرحال جو بھی ہو گا وہ ریاست کی لسٹ میں پسندیدہ ہی ہو گا۔ سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹوکی شہادت کے بعد 2008میں الیکشن ہوئے تو امید تھی کہ سیاستدان اور نگران تاریخ سے سبق سیکھیں گے، اعلیٰ عدلیہ ایک انتہائی متاثرکن تحریک کے بعد اپنے آپ کو آزاد اور خود مختار کر پائے گی مگر ایسا نہ ہو سکا۔ آئین کے آرٹیکل 184-3نے جنرل ضیاء کے 58-2(B) کے متبادل کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا۔ جس طرح صحافیوں کو سیاست رپورٹ کرنے کے بجائے سیاست کرنے کاشوق پیدا ہوا اس نے پورے نظام کو ہلا کررکھ دیا ۔ پچھلے15سال میں 6وزیر اعظم بنےچلو پھر بھی کم از کم یہ تاریخ رقم ہوئی کہ حکومتوں نے اپنی آئینی مدت پور ی کی اور پر امن انتقالِ اقتدارکی جھلک 2013 اور 2018میں نظر آئی مگر پھر بھی ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا کوئی حکومت بھی اچھی گورننس کی مثال قائم نہ کر سکی۔
خیر موجودہ حکومت کی رخصتی کا اعلان ہو چکا اور یہ اعلان دولہا نے خود کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی حکومت نے 15 ماہ میں وہ مدت پوری کی جو دراصل سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی تھی جو 10اپریل 2022کو عدم اعتمادکی تحریک منظور ہونے کی وجہ سے ختم ہوئی۔ ’’عمرمیری تھی مگر اِس کو بسر اُس نے کیا۔‘‘ اب جنرل باجوہ کو شایدخاں صاحب سے یہ شکایت رہے کہ’’ شہر میں وہ معتبر میری گواہی سے ہوا …پھر مجھے اس شہر میں نا معتبر اس نے کیا۔‘‘ کل تک ایک دوسرے کے قصیدے پڑھنے والے آمنے سامنے آئے تو اس وقت کی اپوزیشن PDM اور پی پی پی نے ان سارے گروپس کو گلے لگا لیا جو 2018سے 2022تک کپتان کے گن گاتے تھے یوں ا یک نئی حکومت کی سربراہی مسٹر اسپیڈ کے حوالے کی گئی مگر ان کے دور میں سب سے زیادہ اسپیڈ کامقابلہ ڈالر اور مہنگائی کے درمیان رہا ۔رہی سہی کسر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوری کر دی۔ اب IMF سے معاہدہ میں گو کہ بڑا کریڈٹ خود وزیر اعظم کو جاتاہے مگر سعودی عرب ،یو اے ای اور دیگر ذرائع سے امداد لانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو وہ پورا کریڈٹ دیتے ہیں۔
اب الیکشن کب ہونگے تو وزیر اعظم نو مبر بتا رہے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ۔اب اللہ خیرکرے وہ اعلان ویسا ہی نا ہو جیسا کہ پنجاب اور کے پی میں ہوا۔ الیکشن کیسےہونگے تو میرے عزیز ہم وطنوآپ اطمینان رکھیں کہ یہ ویسے ہی ہو نگے جیسا کہ ماضی میں ہوتےآئےہیں شاید تھوڑی بہت تبدیلی کرنی پڑے طریقہ کار میں ،ورنہ تو ایک پٹیشن ہی تو فائل کرنے کی ضرورت ہے یا کسی پرانی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا جائے مثلاً مردم شماری پر نئی اور پرانی بحث، تو ’’انتظار فرمایئے‘‘ نئی نگران حکومت کا۔ ابھی تو یہ بھی دیکھنا ہے کہ کپتان اور ان کی ٹیم کا کیا بنے گا شہباز حکومت اور ان کے ساتھی تمام تر کوششوں اور حربوں کے باوجود نہ ان کو جیل میں ڈال سکے نہ سزا دلوا سکے نہ ہی نااہل قرار کروا سکے۔ ایسے میں کیا نگران حکومت ایساکر پائےگی اس کا دارو مدار نگرانی کرنیوالوں پر ہے۔ اب اس 15ماہ کی حکومت کا کیا کہیں، وہ تو خود اپنے لیڈر اور تین بار کے وزیر اعظم نواز شریف کوہی قائل نہ کر سکی کہ وہ مضبوط ہیں ،یہ کام بھی نگران کے حوالے کر دیا گیا۔ ایسے میں اگر نگران حکومت یا وزیر اعظم موجود حکمران اتحاد کی منشا یا مرضی کا نہ آیا تومعاملات کوئی بھی رخ اختیار کر سکتے ہیں پھر شاید تمام انتخابی اصلاحات، نیب ترامیم وغیرہ وغیرہ دھری رہ جائیں اور ہمیںایک نیا منظر نامہ دیکھنے کوملے۔ کہانی ابھی باقی ہے میرے دوست میں نے کہا نا کہ ابھی نہ سیاسی سیل ختم ہوا ہے نہ ہی سیکریٹ فنڈ، رہ گئی بات 1973 کے آئین کی تو وہ 50 سال سے لا پتہ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:افغان پالیسی: غیر سیاسی سوچ کے قبرستانی ہیولے
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:موت پھیلانے والے بمچے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.