Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آباد۔۔منصور آفاق
لکھاری

کریں گے اہل نظر تازہ بستیاں آباد۔۔منصور آفاق

ایڈیٹراگست 9, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mansoor afaaq
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے 19جولائی 2019کے کالم میں لکھاتھا۔’’کریں گے اہل ِ نظر تازہ بستیاں آباد۔ پنجاب کے درمیان میں ایک نیا شہر آباد کرنے کے متعلق سوچا جارہا ہے ۔جسے پنجاب کا دارالحکومت بنایا جائے ۔اس کےلئے تین لاکھ کنال زمین کی تلاش جاری ہے ۔ایک لاکھ کنال پر سرکاری عمارتیں تعمیر ہونگی۔ دو لاکھ کنال لوگوں کو فروخت کردی جائے گی۔کم ازکم ایک کنال کی قیمت دس لاکھ روپے ہوگی۔ دو لاکھ سے دس لاکھ کو ضرب دے کر دیکھ لیں کتنے پیسے بنتے ہیں میری ریاضی خاصی کمزور ہے۔ ویسے یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے اس سے لاہور پر جو آبادی کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے وہ بھی کم ہوگا ۔ٹریفک بھی کنٹرول میں آئے گا اور لاہور ایک ثقافتی شہر کے طور پر دنیا میں نمایاں ہوگا۔‘‘
تو کسی دوست نے لکھا تھا ۔’’منصور افسوس ہے تم پر کہ تم عثمان بزدار کو اہلِ نظر میں شمار کرتے ہو ۔عثمان بزدار کہیں اپنا گھر بنا لے تو بڑی بات ہے ۔نیا شہر آباد کرنا اِس بیچارے کے بس کا روگ نہیں ‘‘ کل جب راوی کے کنارےعمران خان نے عثمان بزدار کےنئے شہر کا سنگ ِ بنیاد رکھا ۔تو ایسالگا جیسے وقت نےمخالفین کے چہروں پر سیاہی تھوپ دی ہو۔میں نے تین لاکھ کنال پر شہر آباد ہونے کی پیشن گوئی کی تھی ۔یہ نیا شہر تو آٹھ لاکھ کنال پرآباد کیا جارہا ہے ۔اس کے کئی نام سوچے گئے ۔ کسی نے اسے’’راوی نگر‘‘ کہا ہے تو کسی نے اسے ’’نیا لاہو ر‘‘قراردیا ہے۔ میرے خیال میں اس شہر کا نام عمران خان کے نام پر رکھا جانا چاہئے ۔اگر نواب شاہ کا نام بدل کر محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام پررکھا جاسکتا ہے تو عمران خان کے نام پر کیوں نہیں ؟۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سال میں لاہور کا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا۔ لاہور کو بچانا ہے تو راوی منصوبہ بنانا ہوگا۔ یہ منصوبہ نہ بنا تو لاہور کا حال بھی کراچی جیسا ہو جائے گا۔ سیوریج کا پانی صاف کرکے راوی میں ڈالا جائے گا۔ راوی کے پاس بننے والے شہر کی عمارتیں اونچی بنائیں گے۔ اس منصوبے پر 50ہزار ارب روپے لاگت آئے گی۔اس منصوبے میں اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے بڑے مواقع دیئے جائیں گے۔ راوی اربن پروجیکٹ سےلوگوں کو روزگار ملے گا۔ کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ مزید 40صنعتیں چلیں گی۔یہ اسلام آباد کے بعد دوسرا منصوبہ ہوگا جہاں نیا شہر بننے جا رہا ہے۔ اس منصوبے کی کارکردگی کا میں خود جائزہ لوں گا۔ نئے بننے والے شہر کے اردگرد 60لاکھ درخت اگائے جائیں گے۔محکمہ جنگلات کودرخت لگانے کاحکم دے دیا گیا ہے۔اس نئے شہر میں دریائےراوی کی تجدیدنو بھی شامل ہے۔شہر کے ساتھ 46 کلومیٹر پر محیط جھیل ہوگی ۔ جو شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگادے گی ۔ اس جھیل میں 5 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی جمع ہو گا۔ تین بیراج بنائے جائیں گے ۔ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگیں گے۔ اربن فارسٹ کا قیام عمل میں آئے گا.اور خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور اسپورٹس سٹیز بنیں گی ۔یقیناً اس شہر کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں تیز تر ہو جائیں گی ، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ عوام کو رہائش کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ تقریباً 18 لاکھ رہائشی یونٹس بنیں گے۔وہ جو عمران خان نےپچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا خواب دیکھا ،یہ شہر اس خواب کی بھی تعبیر بن رہا ہے۔
انگریز دور میں کئی شہر آباد کئےگئے ۔لائل پور ، منٹگمری وغیرہ ،پاکستان بننے کے بعد ہم نے صرف ایک نیا شہر آبادکیا جسے اسلام آباد کہتے ہیں ۔یہ نیا آباد ہونے والا دوسرا بڑا شہر ہو گا۔ویسے سی پیک میں بھی کئی نئے شہر شامل ہیں جنہیں آباد کیا جانا ہے مگر یہ تمام انڈسٹریل شہر ہونگے ۔ جو سی پیک کی موٹر وے کے ارد گرد آباد کئے جائیں گے ۔موجودہ موٹر وے کے ارد گرد بھی ضرورت ہے کہ نئے شہر آباد کئے جائیں۔ خاص طور پر انڈسٹریل شہر ۔
شہباز شریف نےلاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کیا تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے لاہور میں خاصے کام کرائے تھے مگر بارش آتی تھی تو لاہور ڈوب جاتا تھا، ان کے دور میں کوئی میگا انفراسٹرکچر کا منصوبہ نہیں بنا ۔دکھاوے کےلئے اورنج ٹرین کا بوجھ ملکی خزانے پرڈال دیا۔
یہ نیا شہر یقیناً عثمان بزدار کی پہچان بنے گا ۔ان کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا۔ لاہور کی تعمیر و ترقی کےلئے بزدار حکومت جو کچھ کررہی ہے۔ وہ نون لیگ کےلئے خاصا پر یشان کن ہے۔لاہور اب نون لیگ کا نہیں رہے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ چیف سیکرٹری پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اتنی آبادی کے باوجود لاہور کو ہر طرح کی بد نظمی سے محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔ بارش کے بعد کاکراچی دیکھ کر کراچی والوں کو بھی احساس ہو رہا ہے کہ پنجاب کا انتظام ایک ذمہ دار وزیر اعلیٰ چلا رہا ہے۔
عید پر بھی پنجاب میں صفائی کا بہترین انتظام کیا گیا تھا، صفائی تو ایک طرف، جہاں سے کوڑا اٹھایا گیا وہاں اگلے روز عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ گلیوں سے کسی قسم کی بدبو نہ اٹھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں گورننس کی وہ اعلیٰ مثال قائم کی ہے جس کا دعوی پچھلے حکمران کرتے تھے، مگر حقیقت میں اس خواب کو بزدار نے تعبیر دی ہے۔ کہہ تو یہی رہے ہیں کہ دو سال بعد سہی مگر تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔دریائے راوی پر قائم ہونے والا یہ شہر لاہور کے عوام اور دوسرے شہروں سے کام کی تلاش میں لاہور آنے والے عوام کیلئے دبئی کی طرز کا ایک ایسا شہر ہوگا جہاں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، یہ منصوبہ ہر طبقے کیلئے معاشی بحالی کی امید ہوگا، لاہور پاکستان کی پوری اکانومی کیلئے ایک اہم ستون کے طور پر ابھر ے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article1947۔ مہاجر کیمپ یاد آرہے ہیں۔۔محمود شام
Next Article ترقی کا چینی ریاستی ماڈل۔۔امتیاز عالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.