اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی ہے اور لانگ مارچ کا آغاز اب کل کے بجائے پرسوں ہو گا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر آباد سے لانگ مارچ اب کل کی بجائے پرسوں 2 بجے دوپہر سے شروع ہو گا۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم پر حملے کے خلاف ملک کے مختلف مقامات پر احتجاج جاری رہا۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنان احتجاج کے لیے سڑکوں پر آگئے، لاہور اور پشاور موٹروے سمیت متعدد سڑکیں ٹائر جلا کر بلاک کر دیں۔گلزار قائد ایئرپورٹ روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے سڑک بلاک کردی گاڑیوں کا رش لگ گیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے علامہ اقبال پارک کے باہر نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
پی ٹی آئی کا آئی جے پی روڈ پر احتجاج صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر جلا کے آئی جے پی سے اسلام آباد جانے والی سڑک بلاک کر دی۔مظاہرین کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اسی طرح پیروھادائی پر بھی مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مظاہرین نے لاہور اور پشاور موٹروے سے اسلام آباد آمد و رفت کے راستے بند کردئیے ہیں، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور پاکستان رینجرز کے دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 اور 4 کے تحت صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موٹروے اور ائیر پورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے خبر دار کیا کہ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات درج کیے جائیں گے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی اور شرپسند عناصر کے خلاف اطلاع پکار 15 پر دیں۔
راولپنڈی میں مری روڈ پر احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فیاض الحسن چوہان نے مظاہرے میں شریک کارکن کو تھپڑ دے مارا جس پر پی ٹی آئی کارکنان میں تلخ کلامی پیدا ہوگئی۔فیاض الحسین چوہان کے تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی کارکن نے ان سے ناراض ہوکر کہا کہ آپ نے مجھے تھپڑ کیوں مارا جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پٹرول ٹائر پر ڈالتے ہوئے کارکنوں پر گِرا، کسی کو آگ لگ سکتی تھی، آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے۔
پی ٹی آئی کارکن نے انہیں کہا کہ نہیں آپ نے مجھے پیار سے نہیں زور سے تھپڑ مارا ہے۔
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

