Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » دینی مدارس کے طلبا اور مولوی کا سیاسی ایجنڈا ۔۔لیاقت علی ایڈووکیٹ
اختصاریئے

دینی مدارس کے طلبا اور مولوی کا سیاسی ایجنڈا ۔۔لیاقت علی ایڈووکیٹ

ایڈیٹرستمبر 17, 20196 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مولانا فضل الرحمان دینی مدارس کے طلبا کو اپنی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں اورانھوں نے اس سال اکتوبر میں اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کا جو پروگرام دیا ہے وہ بھی وہ دینی مدارس کے طلبا کےساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ دینی مدارس کے معصوم بچوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا بہت بڑی زیادتی اوران کے ساتھ ظلم ہے۔ یہ ہے وہ بیانیہ جو مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور ان کے مجوزہ لاک ڈاؤ ن کے مخالفین نے اختیار کیا ہوا ہے۔ بلا شبہ مولاناکی سیاسی طاقت اور قوت کا انحصار دینی مدارس کے طلبا پر ہے اور وہ ہمیشہ انھیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتے آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے والد مولانا مفتی محمود مرحوم بھی سیاسی مقاصد کے لئے دینی مدارس کے طلبا کو استعمال کیا کرتے تھے۔اور یہ صرف مولانا فضل الرحمان پر ہی منحصر نہیں ہے کہ وہ دینی مدارس کے طلبا کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ہماری تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کی سیاست و قوت کا دارومدار دینی مدارس کے طلبا،ان کے اساتذہ ،مساجد کے امام اورمؤذنوں پرہے۔



گذشتہ چاردہائیوں سے ہماری عسکری اشرافیہ بھی دینی مدارس کے طلبا کو جہادی ایندھن کے طورپراستعمال کرتی رہی ہے۔ اوراگرماضی کا تجربہ مشعل راہ رہا تومستقبل میں بھی ضرورت ہوئی توایک باران مدارس کے طلبا کو نان سٹیٹ ایکٹرز کے طور پر استعمال کرنے میں بالکل نہیں ہچکچائے گی۔ دینی مدارس کے طلبا ایسا ایندھن ہے جو بہت سستے داموں بلکہ اکثر اوقات مفت بھی میسرآجاتا ہے۔



اس واقعہ کوزیادہ عرصہ نہیں گذراجب طاہر القادری اپنے تعلیمی اداروں اور مدارس میں زیرتعلیم طالب علموں اوراساتذہ کواسلام آباد دھرنے دینے کے لئے لائے تھے اورعمران خان نے ان کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا تھا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی دھرنے میں بھی بھاری اکثریت دینی مدارس کے طلبا کی تھی اور اس دھرنے کے جن شرکا کوہمارے جنرل نے کرایہ بھاڑا دیا تھا وہ دینی مدارس کے طلبا ہی تھے۔



1989 میں بے نظیرکی پہلی حکومت کے خلاف جنرل اسلم بیگ چیف آف آرمی سٹاف،صدرغلام اسحاق خان اوراسلامی جمہوری اتحاد کے صدراوروزیر اعلی پنجاب نواز شریف یکسوتھےاوردن رات بے نظیر کی حکومت کو ختم کرنے کے پروگرام بناتے رہتے تھے۔سلمان رشدی کی کتاب شیطانی آیات کو چھپے سال سے کے قریب ہوچکا تھا لیکن پاکستان میں یہ تاثر دیا گیا کہ شائد یہ کتاب کل ہی چھپی ہو اوراس کی اشاعت میں بے نظیرکا ہاتھ ہو۔ چنانچہ ملک کے طول وعرض میں دینی مدارس کے طلبا کوخفیہ اشارے پرمتحرک کیا گیا اور ان سےجلوس اور مظاہرے کرائے گئے جو سلمان رشدی اوراس کی کتاب کے خلاف کم اوربے نظیر کی حکومت کے خلاف زیادہ تھے۔ چنانچہ اس دوران بے نظیرسرکاری دورے پر چین گئیں تو ان کی غیرموجودگی میں نواب زادہ نصراللہ خان اورمولانا کوثر نیازی نے اسلام آباد میں جلوس نکالا جس میں اکثریت دینی مدارس کے طلبا کی تھی۔ جلوس بے قابو ہوا تو پولیس نے اس جلوس پر گولی چلائی اورپانچ چھ بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ شورمچا یا گیا کہ سلمان رشدی کو بچانے کے لئے بے نظیر حکومت نے معصوم بچوں پر گولی چلائی ہے۔ سلمان رشدی کی کتاب تو بہانہ تھی اصل مقصد تو بے نظیر حکومت کو بدنام کرنا اور دفاعی پوزیشن اخیتار کرنے پر مجبور کرنا تھا اور دینی مدارس کے طلبا کو ہلاک کروا کر یہ مقصد انتہائی کامیابی سے حاصل کرلیا گیاتھا۔



جب تک دینی مدارس موجود ہیں ان کے طلبا کا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال بھی جاری رہے گا۔ آج اگرمولانا فضل الرحمان انھیں استعمال کررہے ہیں تو کل کوئی دوسرا مولوی دینی مدارس کے طلبا کو استعمال کرے گا اور یہ یونہی سلسلہ چلتا رہے گا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دینی مدارس فضل الرحمان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیاست کے کھیل کا بارہواں کھلاڑی۔۔عاصمہ شیرازی
Next Article محمد حنیف کا کالم: مرد کا پردہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹخنوں سے اونچی شلوار اور مدارس کا کردار : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 16, 2025

مولانا فضل الرحمان، طالبان کی وکالت اور کشمیر پر ثالثٰی کی پیشکش : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 15, 2025

اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں: فضل الرحمان

جون 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.