اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار کرلیےگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار بلوائیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شامل تھے۔گرفتار اہلکار آنسوگیس، غلیلوں اور پتھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےکر رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ کے پی پولیس کے مزید 5 اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان 5 گرفتار اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کا کےپی پولیس سے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتے ہوئے پکڑا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سے آنسو گیس شیل، بنٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

