Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » 16دن۔ دنیا کہاں تھی؟۔۔کشور ناہید
لکھاری

16دن۔ دنیا کہاں تھی؟۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرفروری 21, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بچوں کی طرح مجھے بھی ڈبل نمونیہ نے ایسا پکڑا کہ میری ڈاکٹر نے مجھے اسپتال کے بجائے گھر کی قید ِ تنہائی میں رکھا۔ صبح ہوتی تو نیبولائز، 10بجے انجکشن، 12بجے بھاپ، 2بجے سوپ، 4بجے نیبولائز، 6بجے انجکشن، 8بجے پھر بھاپ۔
قواعد و ضوابط اتنے سخت کہ مجھے کوئی دیکھنے نہیں آسکتا۔ کوئی سالن، کوئی شوربہ، کوئی روٹی ہرگز نہیں۔ کسی سے فون پر بات سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جب کبھی ٹی وی کی طرف زبردستی دیکھنا، آٹا مہنگا سننا۔ جب کبھی اخبار دیکھنے کی کوشش، آنکھوں کے آگے تارے نظر آئیں۔ ٹی وی کی آوازیں۔ چینی بازار سے غائب۔ بغیر اخبار میں چھپے، دنیا بھر سے خوف ہاتھ اور سانس ساغر مے کی طرح کانپیں۔ کھانسی کے علاوہ اپنی ہی آواز سننے کو ترس گئی۔ میں اور میرا کمرہ۔ ڈاکٹر اور ان کا انتظام۔ مجال ہے روٹین میں فرق آسکے۔ خدا خدا کرکے ڈرپ اور انجکشن ختم ہوئے۔ کھولیں آنکھیں۔ ہر چینل کرونا وائرس کی خبریں چلا رہا تھا کہیں مجھے بھی تو…! ڈاکٹر نے خشمگیں نظروں سے دیکھا۔ پانی مانگا، مسلسل گرم پانی۔ نہانا چاہا خشک مگر گرم تولیہ حاضر بار بار اشاروں سے کہوں ذرا مجھ سے باتیں کرو پھر تقریر رواں۔ نصیحت۔ پتلا نازک شوربہ۔ بھاپ اور نیبولائز۔ چودھویں دن بیٹھی تو خبر سے ڈر گئی۔ نعیم الحق کا کینسر سے انتقال۔ آنکھوں میں یاد کیا، کوئی تین سال ہوئے، لندن اسمبلی میں میرے ساتھ شام تھی۔ جاوید شیخ نے اہتمام کیا تھا۔ نعیم الحق بےساختہ آکر بولے مجھے ان کی کالم نگاری پر بات کرنی ہے۔ میں نے سوچا سیاست دانوں میں یہ پڑھا لکھا کہاں سے آگیا۔ لکھنو سے اپنی وابستگی اور ادب سے دلچسپی کی مزیدار حکایت سنائی۔ پھر کیا ہوا۔ کوئی سال بھر پہلے ہم لوگ ’منٹو‘ فلم دیکھنے گئے۔ دیکھتے ہی بولے ’’مجھے خبر تھی آپ ضرور آئیں گی پھر زندگی اپنی اپنی ڈگر پر چلتی رہی۔ ایک دن تصویر میں دیکھا نعیم بستر پر، عمران خان اور قریشی صاحب کرسیوں پر۔ چلو خاص لاڈ ہورہا ہے۔ پھر میں اور میرے بستر کو دوائیوں کے علاوہ کچھ خبر نہ تھی۔ کل ہی تو اجازت ملی کہ بیٹھا کرو، سامنے اندوہناک منظر، شہناز جو تازہ واردِ سیاست تھی، اسکو خاندانی ملکیتی جھگڑے میں چھ گولیاں مار کر، دشمن خوش ہوئے، شہلا رضا کو فون کیا، وہ رو رہی تھی۔
ابھی دو گھنٹے نہیں گزرے کہ خبر آئی نعیم الحق کینسر سے مرگئے۔ آنکھیں بند کیں۔ پورا انگلینڈ طوفان کی زد پر۔ کرونا وائرس یورپ میں بھی۔ ٹیلی وژن نےمیرے کان میں کہا کشمیریوں کو قید ہوئے 196دن ہو گئے۔ ان سارے دنوں بھاپ لیتی رہی اور شہناز اور نعیم کو یاد کرتے ہوئے ذہن میں آیا، چند مہینے ہوئے کسی نے لکھا تھا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چوتھی منزل پر، تو کبھی کوہسار مارکیٹ میں نعیم الحق کے قہقہے گونجتے تھے۔ بھئی وہ خود کہتا تھا ’’میرے چاروں بچے، اپنے گھر خوش، میں عمران کے ساتھ خوش میرے ذہن کے مدفن میں جنازے بڑھتے جارہے تھے۔ شامیں لمبی ہونی شروع ہوگئی تھیں۔ ہر شام کھڑکی سے شفق کے رنگ بدلتے دیکھتی رہی۔ کھانسی کی چھیڑ خانی جاری تھی۔ دنیا اپنی ڈگر پر چل رہی تھی۔ شفیق ہر دو گھنٹے بعد، ہیلتھ بلیٹن کسی نہ کسی کو سنا رہا تھا۔ سکھر آنے کی کسی کو اجازت نہیں تھی۔ رات دن ہدایات پر عملدرآمد میں گزرتا رہا۔ آخر کو کلین چٹ ملی۔ قلم پکڑنے کو دل تڑپ رہا تھا مگر بیٹھتے ہی دل پنکھا بن جاتا تھا۔ میں نے اپنے دل کے ساتھ کئی دفعہ ڈھٹائی کے ساتھ لڑائی کی تھی مگر اس دفعہ اس کا وار کاری تھا۔ ذہن کو بار بار کچوکے دے رہا تھا۔ دیکھو دنیا اپنی جگہ اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہے۔ تم بڑی ٹارزن بنی پھرتی رہیں۔ دنیا کے غم سمیٹنے دنیا کا عالم دیکھو۔ انٹارکٹیکا میں20 ڈگری درجہ حرارت ہے۔ زیارت میں منفی 2ڈگری ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بات تو کررہے ہیں مگر وہی ہونا چاہئے، جو ہونا چاہئے۔ ایسے فقرے سن کر بلڈ پریشر اور اونچا چلا جاتا ہے۔ پھر آواز شبانہ عارف ٹارزن کی بیٹی تم بس چپ رہو۔ گھڑی دیکھی تو سولہواں دن تھا، لیفٹ رائٹ کرتے ہوئے۔ اس عرصے میں کوئی خواب بھی نہیں آیا البتہ ایک غیرملکی فون نے مجھے ہنسا دیا آسٹریلیا سے میری دوست نے کہا ’’تمہاری مصور دوست لنڈے اور تمہاری 80ویں سالگرہ، ہم لوگ 28اپریل کو منارہے ہیں۔ تمہیں آنا ہے۔ میں اٹھ کر اپنی راکنگ چیئر پر بیٹھ گئی۔ کہیں سے پھر آواز آئی ’’دیکھو تو دنیا تم سے کتنی محبت کرتی ہے۔ ہمت کرو قلم اٹھاؤ اتنے دن بعد، کاغذ سے شناسائی پیدا کرو، چوبیس گھنٹوں کے سولہ دن۔ زمین کے قریب سے ایک سیارچہ ہو کہ گزر گیا، اکرام اللہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ وہ بھی ٹھیک ہو گیا۔ امریکہ میں احمد مشتاق روز فون کرکے پریشان تھے، بیٹے حیران ہیں۔ ڈاکٹر ان کو آنے سے منع کیے جارہی ہے۔ آج اس نے بتایا تھا تمہاری بیماری کے دوران لوگوں نے فیض صاحب اور غالب کی سالگرہ منائی۔ اب تو فیض کو بھی غلط پڑھنے کی روایت بن گئی ہے۔ میں نے پوچھا ڈاکٹر میں نعمان الحق کی بنائی ہوئی کلیاتِ فیض پڑھ سکتی ہوں، ڈاکٹر بولی:پر بہت موٹی کتاب ہے۔ کچھ دن بعد عبداللہ جاوید نے مارکسیز کی کتاب تنہائی کے سو سال کا کرداری طرز پر تجزیہ کیا ہے۔ وہی چھپ چھپ کر ایک دو صفحے پڑھتی رہی، سرور نقشبندی صاحب نے مدحت کا لغت نمبر بھیجا تھا۔ تھوڑا سا وہ پڑھا۔ اب قلم نے میرا ہاتھ مضبوطی سے پکڑ لیا۔ سورج غروب ہو چکا ہے۔ زندگی مجھے ہاتھ پکڑے کمرے سے نکلنا چاہتی ہے۔ اجازت ملی ہے میرے قلم کے لئے آپ کی محبت ہی تو مجھے اٹھا کر بٹھا گئی ہے۔ سولہ دن میں آپ مجھے بھول تو نہیں گئے، دنیا اپنی چال چلتی رہی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article21 فروری کا قرض۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article پرائیویٹ جامعات بھی مسائل کا شکار ہیں؟۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.