Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان کی نوجوان مگر نابلد کابینہ۔۔کشور ناہید
لکھاری

پاکستان کی نوجوان مگر نابلد کابینہ۔۔کشور ناہید

ایڈیٹراکتوبر 5, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم سب بڈھے یک زبان یہ کہتے رہتے تھے کہ ان سیاست دانوں کی شکلیں اور کرتوت دیکھ دیکھ کر تنگ آئے ہوئے ہیں۔ اللہ میاں ہمیں ان سے بچا اور کوئی نوجوان قیادت عطا کر۔ شاید قبولیت کی گھڑی تھی یا پھر بشریٰ بی بی کے وظیفوں کا اثر تھا کہ آخر اگست میں نئی کابینہ بننی شروع ہوئی۔ سوائے چند کے باقی سب نوجوان چاق و چوبند چہرے نظر آنے لگے۔ صرف ایک ماہ کے تجربے نے بتایا کہ یہ معصوم نوجوان نہ دفتری امور سے واقف ہیں، نہ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت سے آگاہ ہیں۔ اگر ذرا بھی آگاہی ہوتی تو پہلے اکیڈمی آف لیٹرز، لوک ورثہ، سیاحت اور دیگر اداروں میں پڑھے لکھے لوگوں کو لگا کر اپنے لئے تعریف وصول کرتے۔ یہ تو اکھاڑ پچھاڑ کے چکر میں ہیں۔ چلو ٹھیک کیا پرائم منسٹر ہاؤس سے کالی بھینسیں نکال دیں مگر یہ کیا قیام پاکستان سے پہلے کی روایت ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ سارے اثاثے ختم کرکے، میڈیا ہاؤس بنانے لگے ہیں۔ وہ جو نیف ڈیک کی بلڈنگ کھنڈر ہوئی کھڑی ہے، جو ادارے بنانے ہیں اس جگہ اور اسلام آباد ہی میں لوک ورثہ کی عمارت کے ساتھ چین کی مدد سے بننے والے میڈیا ہاؤس کی بلڈنگ کو مکمل کرکے وہاں اپنا شوق پورا کرلیں۔ کراچی، لاہور، پشاور اور ٹیکسلا کے میوزیم کو قابل دید بنائیں۔ قطر سے آئی ہوئی اور پوشیدہ رکھی ہوئی سیف الرحمان کی گاڑیوں کے بارے میں بھی خبریں سنائیں مگر ریڈیو پاکستان میں تو ہماری موسیقی، عظیم فنکاروں، دانشوروں اور سیاسی شخصیات کا وہ خزانہ ہے جو ہماری ثقافت کا امین ہے۔ آپ کو آج کہاں روشن آرا بیگم یا مختار بیگم یا بڑے غلام علی خان کا انٹرویو ملے گا۔ یہ تو اس خزانے میں ہیں جس کی آپ کو معلومات ہی نہیں۔ یہ بالکل ایسے ہورہا ہے کہ جیسے جب بے نظیر پہلی دفعہ وزیراعظم بنیں تو اس زمانے میں ’’دھنک‘‘ رسالہ بہت مقبول تھا۔ انہوں نے سرور سکھیرا جو اس کے مدیر تھے، کو اپنا اطلاعات کا مشیر لگا لیا اور بھی بقراط ہوں گے، ان سب نے مشورہ دیا کہ اب جو اخباروں میں ہفتہ وار سیاسی گفتگو ہونے لگی ہے تو اس کی روشنی میں موجود نیشنل سینٹرز کی ضرورت نہیں ہے، ان کو فوراً بند کردیا جائے۔ حکم کی تعمیل بغیر کسی مشورے کے کردی گئی۔ ان اداروں میں جو نوجوان لوگوں کیلئے پڑھنے لکھنے اور شام کو ادبی و ثقافتی پروگرام دیکھنے کی لگن ہوتی تھی، آج بھی سینئر سیکرٹریز یاد کرتے ہیں کہ ہم وہاں آکر پڑھا کرتے تھے۔ لاہور اور کراچی تو کیا چھوٹے شہروں کے سینٹر اور لائبریریوں سے استفادہ ہوتا تھا۔ ان ضخیم لائبریریوں کی کتابیں، کارپوریشن کے کوڑا اٹھانے والے ٹرکوں میں بھر کر نامعلوم کہاں دفن کی گئیں۔ بی بی بینظیر کی دوسری حکومت آئی تو سیکرٹری کلچر خواجہ شاہد حسین اور سی ڈی اے کے چیف ظفر نے مجھے کہا کہ پریذیڈنٹ اور پرائم منسٹر ہائوس میں پرانے اور بوسیدہ پرنٹ لگے ہیں، پاکستان کے سارے سینئر آرٹسٹوں سے ثقافتی شاہکار بنواؤ۔ میں نے سب کو بلا لیا۔ جب سارا کام ہوگیا تو ظفر کو موت لے گئی اور خواجہ صاحب فرانس چلے گئے۔ اوپر سے نئے سیکرٹری صاحب جن کا پولیس سے تعلق تھا، وہ آگئے اور پھر صدر لغاری صاحب نے صرف ایک خطاطی کو منتخب کیا۔ معلوم نہیں وہ نابغہ روزگار اور اوریجنل پینٹنگز کس بلا کے گھر گئیں۔
اب جتنے نوجوان وزیر ہیں، وہ تو فائلیں پڑھنا سیکھ رہے ہیں اور باقی وقت ٹی وی پروگراموں میں بخوشی شامل ہورہے ہیں۔ ہمارے وزیراعظم کو ہر ادارے کو سمجھنے کیلئے کمیٹی بنانا پڑتی ہے۔ رہ گیا ہمارا نوجوان فواد چوہدری، اسے ہر طرف اس قدر بولنا پڑتا ہے۔ وہ کبھی کبھی غیر ضروری ہوجاتا ہے مگر اس نے ہی تو ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ ہتھیانے کیلئے کہا ہے کہ وہاں میڈیا ہاؤس بنایا جائے گا۔ فواد حسین کا مشرف سے لے کر ہر سیاسی پارٹی کے ساتھ رہنے کا بہت وسیع تجربہ ہے مگر شاید اس نے کبھی استاد سلامت علی خان کی گائیکی نہیں سنی۔ واقعی سیاست کل وقتی پیشہ ہے مگر اب تک ہم نے دیکھا ہے کہ پی این سی اے کی بلڈنگ اپنی نگرانی میں مشرف نے بنوائی۔ ناپا کے ذریعے ضیا محی الدین اور دیگر فنکاروں کو نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کیلئے فنڈز فراہم کئے۔ پھر اس کے بعد ایک سیکرٹری نے ابھی حال ہی میں کہا ہے۔ ’’میں ناچ گانے کیلئے فنڈز نہیں دے سکتا۔‘‘ اگر ایسی باتوں کو علم و دانش کہا جاسکتا ہے تو پھر میں علامہ اقبال کو کیا جواب دوں کہ وہ تو ہر نظم میں نوجوانوں کی توجہ اور تربیت کے خواہاں تھے۔ براہ کرم ریڈیو پاکستان صرف عمارت نہیں تاریخ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاک امریکہ تعلقات: پاکستانی حکومت کیا چاہتی ہے؟۔۔سید مجاہد علی
Next Article Test Post
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.