Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کا کالم:کون سی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم
لکھاری

کشور ناہید کا کالم:کون سی الجھن کو سلجھاتے ہیں ہم

ایڈیٹراپریل 5, 20247 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ن۔ م راشد صاحب الفاظ میں اتنی الجھنیں جمع ہوگئی ہیں کہ اب یہ تضادات سے بھری الجھن دماغ کو سن کررہی ہے، میں8فروری سے اب تک طویل سلسلہ تضادات کو بیان کروں گی۔ اگر پڑھنے والوں سے یہ الجھنیں حل ہوجائیں تو میں سکون کا سانس لے سکوں گی۔
الجھنیں تو8فروری کی رات سے شروع ہوگئی تھیں۔ وہ دن اور آج کا دن، اعدادو شمار میں یہ نہیں پتہ چلتا کہ کون ہارتاہارتا جیت گیا اور کب تک یہ سلسلہ جاری رہےگا ۔ پہلے تو گھر کی بات والی حکومتیں یعنی پنجاب کے پی اور سندھ کی صوبائی حکومتیں بن گئیں، ساتھ ہی پہلے سے طے شدہ قومی حکومت بن گئی۔ رہ گئی بلوچستان کی حکومت، وہ بھی بنتے بنتے رہ جاتی ہے۔ اب آتا ہے گورنروں کا معاملہ، غالب والی بات کہ معاملہ کیا ہوا اگر الجھانے کو۔ اب تک صوبوں کے گورنر تبدیل نہیں ہوئے۔ بیٹھے ہوئوں کو چھیڑا نہیں جارہا ہے کہ ’’چنگابھلا دہی پیا کھاندارے‘‘ ہر ایک کی قسمت میں تو خاص کر لاہور جیسا گورنر ہاؤس نہیں ہوتا ۔ پنجاب کے گورنر نے تو کارنامے سرانجام دیے۔
ایچی سن کالج کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے گئے اور سندھ کا گورنر کیا کم توپ ہے کہ اس نے ایم کیو ایم کے سارے دھڑوں کو ایک کرکے ایک دن میں دکھایا، کے پی کے گورنر ہمارے مذہبی رہنما کے سمدھی ہیں۔ ہم سے حکومت میں آج کل ایک اور سمدھی کو سنبھالا نہیں جارہا کہ دشمنوں کو اسے خزانے کی کنجی دینے پر اعتراض ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں سے سینیٹ کی چھیڑ پڑ گئی ہے۔ ویسے سنجرانی صاحب کی جان چھوٹ گئی کہ وہ صوبائی ممبر ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ بھی بنے ہوئے تھے۔ اب طول کلام اس لیے کہ زیادہ تر سینیٹرز کو بلا مقابلہ کروانے کی الجھن بل کھاتی رہی ہے۔ توقع ہے اپریل میں یہ نگ پورے ہوجائیں گے۔ البتہ جس نے ڈچ شہریت چھوڑی تو بہت سے گزشتہ خزانے کی کنجی پکڑنے والے اور بعد رسوائی واپس اپنے اپنے وطن کو لوٹ کر، پاکستان کا نام بھی نہ سنتے ہیں، نہ لیتے ہیں۔ پاکستان کے صوبائی اور قومی الیکشن کے تین دن کے بعد نتائج دیکھ کر46فیصد نوجوان نسل کہہ رہی ہے کہ اگر بلا مقابلہ ہنرمند منتخب کیے جاسکتے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن کے گلے میں گھنٹی باندھ کر ساری صلواتیں ان پر پڑ رہی ہیں۔ پچھلے سینیٹ کے الیکشن کی ایک تصویر ٹی وی پر بھی دیکھی تھی کہ ایک شخص جس کا چہرہ نظر نہیںآرہا تھا، وہ نوٹوں کی گڈیاں تقسیم کررہا تھا اور نوٹوں کے ڈھیر پر بیٹھا ہوا تھا۔ اس دفعہ کی پردہ داری میں شاید نوجوان سیاست دانوں کا ہنر بول رہا ہے۔
رہا ایجنسیوں کے عمل دخل کا معاملہ یہ تو اسکندر مرزا کی مارشل لائی جمہوریت کے زمانے سے چل رہا ہے۔ عروج پہ بے شمار ایجنسیوں کے ہونے کا معاملہ ہے تو یہ ضیاء الحق کے زمانے میں خوب پھلا پھولا ۔ اس زمانے میں ایک سال تک میری سرکاری گاڑی کے آگے موٹر سائیکل اور پیچھے پولیس کی جیپ ہوتی تھی۔ سب لوگوں نے مجھ سے ملنا ترک کردیا تھا کہ تمہارے پاس آنے میں گاڑی کا نمبر نوٹ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں میرے گھر سے دفتر جانے کے بعد یہی پلے ہوئے شہسوار، گھر کے کمروں کی کھڑکیاں کاٹ کر گھر میں آتے،ہر کمرے کی چیزیں نکال کر زمین پر ڈال جاتے مگر لے کر کچھ نہ جاتے۔ اس واقعہ کے بارے میں اس زمانے کے ایس پی سے پوچھا تو اس نے کہا کہ ایسے کام لکھ کر نہیں دیے جاتے۔ اس لیے ایک فقرہ بھی مارا، شاید آپ نے حکومت کے خلاف کبھی کچھ لکھا ہو۔ چلیں 40سال پہلے کے اس واقعہ کو چھوڑیں۔ نجیبہ عارف کو باقاعدہ انٹرویو و دیگر تفاصل کے بعد اکیڈمی آف لیٹرز کا چیئرپرسن لگاتے ہوئے، اس کو جس طرح ایجنسیوں نے تنگ کیا کہ وہ تو معصوم اور شریف خاتون تھی۔ چپ رہی، مگر یہ کون سی نئی بات ہے۔ ہر سیکریٹری اور سفارت کار کی رپورٹ ازبس ضروری ہے۔ جو غیر ملکی خاتون پاکستانی سے شادی کرلے، اس کے قیام کا ویزا بھی ان ہی اداروں کی رپورٹوں کی بنیاد پر ہوتا ہے، کوئی لکھ دے، نہیں معلوم یہ خاتون روز کابل کیوں جاتی ہے۔ اس کے قیام کے ویزے میں حائل ہوجاتا ہے کہ وہ تو بین الاقوامی رپورٹر رہی ہے اور ذمہ داری ادا کرنے جاتی رہی ہے۔
اب گھروں کی الجھن پہ بات کرلیں۔ کہا گیا تھا کہ اشرافیہ پر ٹیکس بڑھائیں گے۔ یعنی بانہیں پکڑتے پکڑتے ہاتھ پر آگئے ہیں۔ یہ تو کھوکھوںپر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ اب ریڑھی والے، چھابڑی والے، سائیکلوں پر سودا بیچنے والے اور والیاں کیسے بچوں کی روٹی کمائیں گے۔
آخر میں ایک اور الجھن گوجرانوالہ میں کوئی عدالت لگی ہے، اس میں پیشی اور گواہی کی تفصیلات تو اخبار میں نہیں دیکھیں، البتہ ایک فیصلہ شائع ہوا ہے۔ 9 مئی کے 55ذمہ داروں کو 5.5سال کی سزا دی گئی۔ یہ کون سی عدالت تھی کہ زیادہ تر پکڑے ہوئے لوگ اسلام آباد اور لاہور میں ہیں، ٹھیک ہے مجرم کو سزا ملنی چاہئے،لیکن کیا یہاں مارشل لائی جمہوریت ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:مشورہ درکار ہے!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:اِدھر اْدھر کی بے تْکی باتیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ

اکتوبر 14, 2026

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 14, 2026

خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی

اکتوبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ اکتوبر 14, 2026
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 14, 2026
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی اکتوبر 13, 2026
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی اکتوبر 13, 2026
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم اکتوبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.