Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی کا کنگ کون؟: محمد حنیف کا کالم
لکھاری

کراچی کا کنگ کون؟: محمد حنیف کا کالم

ایڈیٹرجون 18, 202318 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انہی صفحات پر چھپے ایک انٹرویو میں الطاف بھائی نے فرمایا ہے کہ کراچی کے دلوں پر آج بھی اُن کا راج ہے اور اگر انھیں عوام سے خطاب کی اجازت دی جائے تو وہ یہ ثابت کر دیں گے۔
گذشتہ ایک سال میں ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات نے صرف یہ ثابت کیا ہے کہ کراچی والے فی الحال اپنے دل کی بات دل ہی میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اور پی ٹی آئی پر پڑی آفت کے بعد پی پی پی نے کراچی میں اپنا میئر منتخب کروا لیا ہے۔ دلوں پر چاہے کسی اور کا راج ہو پاکستان کے سب سے بڑے اور دنیا کے دس بڑے شہروں میں سے ایک یعنی کراچی کا مئیر پی پی پی کا ہے۔
یہ پارٹی کا بھی پرانا خواب تھا اور منتخب میئر مرتضیٰ وہاب کا بھی پچبن کا خواب۔
ان کے اس بچپن کے خواب کا تذکرہ جب وہ ایڈمنسٹریٹر بنے تھے تو ان صفحات پر کر بیٹھا تھا۔ میں اپنی طرف سے موٹیویشنل انکل بننے کی کوشش کر رہا تھا کہ دیکھو بچو اگر دل میں کچھ ٹھان لو تو ناممکن بھی ممکن ہو سکتا ہے۔
بکنے کے بعد پچھتایا کیونکہ عزیز رشتہ داروں کے فون آنے شروع ہو گئے کہ مرتضیٰ وہاب کو آپ بچپن سے جانتے ہیں ہمارا کام کروا دیں۔ ہاتھ باندھ کر بتاتا رہا کہ ان کے بچپن میں کہیں چلتے چلتے ملاقات ہو گئی تھی، نہ میں ان کو جانتا ہوں نہ میرا ان سے کوئی رابطہ ہے۔
ویسے بھی جو کام آپ بتا رہے ہیں وہ تو پولیس کا اور کورٹ کچہری کا کام ہے جو میئر کے ماتحت نہیں ہیں۔ اور جو کام کی نوعیت ہے تو کسی کو کہوں گا تو وہ آگے سے پوچھے گا کہ کیا آپ کے سب جاننے والے جرائم پیشہ ہیں؟
باقی کام لوگوں کو ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز سے پڑتے ہیں وہ تو کراچی کے میئر تو کیا کسی کے نیچے بھی نہیں آتے۔
صدر عارف علوی جب ہمارے ایم این اے تھے تو ڈی ایچ اے میں اپنے حلقے والوں کے لیے پانی کا مطالبہ لے کر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ پہنچ گئے تھے۔ وہاں سے انھیں دھکے دے کر نکال دیا گیا۔ ریاست کا ڈھانچہ سب پر عیاں ہو گیا کہ آپ چاہیں تو ملک کے صدر بن جائیں لیکن پانی کس کو دینا ہے اور دھکے کس کو دینے ہیں یہ فیصلہ کنٹومنٹ بورڈ ہی کرے گا۔
پانی کا رونا چند ہفتے پہلے وزیر خارجہ اور منتخب میئر کے لیڈر بلاول بھٹو نے بھی کیا اور وزیراعظم کی موجودگی میں فرمایا کہ ’میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں لیکن مجھے کراچی والے گھر میں پانی کا ٹینکر خریدنا پڑتا ہے۔‘
کراچی کے کسی دل جلے نے کہا کہ ’والد محترم سے سیاست کے سارے گُر سیکھ لیے یہ بھی پوچھ لیتے کہ ابو صوبے میں اتنے عرصے سے ہماری حکومت ہے ہمارے حصے کا پانی کسی ملک صاحب کو تو نہیں دے بیٹھے۔‘
اپنے حکمران جو مسکراتے ہوئے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہیں تو شاید عوام سے کچھ ہمدردی چاہتے ہیں لیکن یہ ایسا ہی ہے کہ ایئڑ کنڈیشنڈ پراڈو میں بیٹھا کسی فٹ پاتھ پر چلتے مزدور سے کہے کہ دیکھو ہم ایک ہی سڑک کے مسافر ہیں۔
کراچی سے باہر رہنے والے شاید کراچی کے باسیوں کی بے بسی اور لاچارگی نہیں سمجھ سکتے۔ آبائی گاؤں سے کبھی کوئی یار دوست ہمت کر کے کراچی آ جاتا ہے تو صرف دو فرمائیشیں ہی کرتا ہے کہ قائداعظم کے مزار پر جانا ہے، وہاں جا کر مزار کے گرد پھیلے سبزہ زار کو اور مزار کے گرد کھڑے نیوی کے سفید وردیوں والے چست جوان دیکھ کر انھیں اپنے پاکستانی ہونے پر تھوڑا فخر ہوتا ہے۔
پھر کہتے ہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر جانا ہے۔ وہاں سلام کرتے ہیں، دعا مانگتے ہیں اور جاتے جاتے یہ کہہ جاتے ہیں کہ ’پتہ نہیں تم اس فضول شہر میں کیسے رہ لیتے ہو بس تمہاری خوش قسمتی ہے کہ تمہارے سر پر عبد اللہ شاہ غازی جیسے بزرگ کا سایہ ہے۔‘
کراچی کے سنگی جواب دیتے ہیں کہ جو بزرگ اپنے مزار کے احاطے کو قبضہ گروپوں سے نہ بچا سکا وہ شہر کو کیا بچائے گا اور جو سمندری طوفانوں سے بچاؤ کا عبداللہ شاہ غازی کا نظام ہے وہ بھی ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔ سمندری طوفان دور سے کراچی کو دیکھتا ہے اور سوچتا ہے کہ یہاں تباہ کرنے کے لیے بچا کیا ہے، میرا کام تو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ خود ہی کر رہا ہے۔
میں کراچی کے پرانے رہائشی کے طور پر باہر سے آنے والوں کے سامنے اکثر یہ واویلا مچاتا ہوں کہ یہ غریب پرور شہر ہے۔ شمال میں بمباری ہو، جنوب میں زمینیں بنجر ہو جائیں، مرکز میں کسی کا دل ٹوٹ جائے سب کو کراچی پناہ دیتا ہے۔
جواب میں کسی ستم ظریف نے طعنہ دیا کہ ’روٹی تمھیں چھیپا کھلاتا ہے، علاج ڈاکٹر ادیب رضوی کرتا ہے، لاشیں ایدھی والے اٹھاتے ہیں آخر تمہاری حکومت کیا کرتی ہے؟‘ میں پھر شاہ رخ خان بننے کی کوشش کرتا ہوں اور کہتا ہوں بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
تو دوبارہ عرض کرتا ہوں کے میں منتخب میئر کو نہیں جانتا اور کوشش کریں کہ آپ کو ان سے کام نہ پڑے۔ ایک دفعہ گاؤں سے ایک بزرگ نے فون کر کے کہا تھا کہ بیٹا جی کراچی کا کور کمانڈر اپنا ایک برخوردار لگ گیا ہے کوئی کام ہو تو بتانا۔ میں نے عرض کیا کہ بزرگو دعا کریں کہ زندگی میں کوئی ایسے کام پڑیں ہی نہ جس کے لیے انسان کو کور کمانڈر کے پاس جانا پڑے۔
اور بھی بڑے مسئلے ہیں لیکن بنیادی مسئلہ پانی کا ہی ہے۔ اگر میئر کے پاس جائیں گے بھی تو شاید وہ آگے سے بلاول بھٹو کے ٹینکر والے کا نمبر ہی دے دیں۔ لیکن ایک دفعہ پھر موٹیویشنل انکل بنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک قصہ سناتا جاؤں۔
دلوں کے راز اللہ ہی جانتا ہے لیکن سندھ کا اصلی بادشاہ سندھو دریا ہے۔ جو کبھی سوکھ جاتا ہے، کبھی بپھر جاتا ہے۔
یار طرح دار اور سندھ کے شاندار ادیب عبدالقادر جونیجو ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ پانی کے مسئلے پر تم جیسا ایک صحافی ایک مچھیرے کا انٹرویو لینے گیا اور کہا کہ ’آپکو پتا ہے کہ آپ کے بادشاہ نے سندھو کا پانی بیچ دیا ہے؟‘ مچھیرے نے کہا ’کیا بات کرتے ہوں ہمارا سندھو اب تک پتا نہیں کتنے بادشاہوں کے سودے کر چکا ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکا، بھارت پارٹنرشپ، پاکستان کی قیمت پر نہ ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، خواجہ آصف
Next Article امتیاز عالم کا کالم:نیا میثاق معیشت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.