Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا شاندار موٹر وے ہے!۔۔خالد مسعودخان
لکھاری

کیا شاندار موٹر وے ہے!۔۔خالد مسعودخان

ایڈیٹرمارچ 8, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of khalid masood khan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حالانکہ میرا روڈ انسپکٹری سے کوئی تعلق نہیں، لیکن جتنا وقت سڑکوں پر گزرتا ہے آپ مجھے روڈ انسپکٹر بھی سمجھ لیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ ایک دوست نے پوچھا کہ تم لاہور آتے ہو؟ میں نے کہا: بہت زیادہ۔ وہ کہنے لگا: تو کسی روز میرے ہاں رات قیام کرو، گپ شپ رہے گی۔ میں نے کہا: جب سے ملتان لاہور موٹروے آپریشنل ہوئی ہے، لاہور آنا جانا بڑھ گیا ہے لیکن ٹھہرنا کم ہو گیا ہے۔ پہلے لاہور آتا تھا اور واپس اسی روز جانے کی بجائے رات لاہور میں رک جاتا تھا۔ اب ملتان سے لاہور سفر کا دورانیہ تین گھنٹے ہو گیا ہے لہٰذا بلا سوچے سمجھے روانہ ہو جاتا ہوں اور کام ختم ہوتے ہی ملتان واپس روانہ ہو جاتا ہوں کہ صرف تین گھنٹے کے سفر سے کیا گھبرانا؟ اگر رات دس بجے بھی فارغ ہو جائوں تو ملتان کی طرف منہ کر لیتا ہوں کہ رات ایک بجے ملتان پہنچ جائوں گا۔ اب رات کے ایک بجے کون سا زیادہ رات گزری ہوتی ہے؟ اب بھی ایک بجے رات تک ملتان میں جاگ ہی رہا ہوں۔ سو اس سفر میں آسانی کے طفیل کم از کم ملتان اور لاہور آنا جانا بڑھ گیا ہے لیکن لاہور میں قیام کے امکانات بہت ہی کم ہو گئے ہیں۔
ایک روز یونہی بیٹھے بیٹھے دال چاول کھانے کو دل چاہا۔ ملتان میں لکشمی چوک جیسے دال چاول ناپید ہیں۔ بیٹی کو کہا کہ لاہور چلتے ہیں۔ کہنے لگی: خیر ہے؟ ایک دم بیٹھے بیٹھے آپ کو لاہور جانے کا خیال کیسے آ گیا؟ پہلے تو نہیں بتایا کہ آپ نے آج لاہور جانا ہے۔ میں نے کہا: پہلے کیسے بتاتا؟ ابھی ابھی تو دل دال چاول کے لیے مچلا ہے۔ بیٹی زور سے ہنسی اور کہنے لگی: آپ پہلے بتاتے میں دال چاول بنوا لیتی۔ میں نے کہا: لکمشی چوک جیسے دال چاول یہاں کون بناتا؟‘ چلو گاڑی میں بیٹھو۔ وہ پوچھنے لگی: ایسے ہی چل پڑوں؟ میں نے کہا: ایسے ہی چل پڑو۔ وہاں سے سیدھا ملتان واپس آنا ہے، تردد کیسا؟ لاہور آنے جانے اور چاول کھانے میں صرف آٹھ گھنٹے صرف ہوئے اور رات گئے ہم ملتان واپس پہنچ گئے۔ موٹر وے نے بہرحال مزے کروا دیئے ہیں۔
ایسا کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا کہ بندہ ملتان سے سکھر تین گھنٹوں میں پہنچ سکتا ہے لیکن اب ایسا ممکن ہے اور میں اسے ذاتی طور پر آزما بھی چکا ہوں۔ ملتان سے رحیم یار خان صرف اڑھائی گھنٹوں میں پہنچ گیا تھا۔ اتنا وقت ہی ملتان سے صادق آباد لگا تھا۔ دو گھنٹے سے کم وقت میں موٹر وے کے روجھان والے انٹرچینج تک لگے اور وہاں سے آدھا گھنٹہ چوک بہادر پور تک لگا اور پندرہ منٹ میں صادق آباد یا رحیم یار خان، جہاں چاہیں پہنچ جائیں؛ تاہم ایک بات یاد رکھیں‘ ملتان سکھر موٹر وے پر چڑھنے سے قبل گاڑی میں پٹرول ٹینک کو فل کروانا نہ بھولیں۔ راستے میں اگر پٹرول ختم ہو گیا تو ساری پھرتیاں اور ”سپیڈیں‘‘ دھری کی دھری رہ جائیں گی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس والا کارڈ لینے کے لیے رکا تو موٹر وے پولیس کا ایک اہلکار میری طرف آیا اور بڑے شائستہ انداز میں کہنے لگا: سر! راستے میں کوئی پٹرول پمپ نہیں ہے‘ اگر آپ نے پٹرول ٹینک فل کروالیا ہے تو ٹھیک ہے‘ ورنہ واپس جا کر قریب ہی واقع پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوا لیں‘ وگرنہ راستے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ میں نے ہنس کر کہاکہ مجھے موٹروے پر موجود تمام سہولیات‘ جن میں پٹرول کی عدم دستیابی اور سروس ایریاز سے محرومی شامل ہے‘ کے بارے میں مکمل علم ہے لہٰذا میں نے پٹرول ٹینک فل کروا لیا ہے‘ پینے کیلئے پانی ساتھ رکھا ہوا ہے اور واش روم گھر سے استعمال کرکے روانہ ہوا ہوں۔ باقی اللہ تعالیٰ کرم کرے گا۔
ملتان لاہور موٹروے کو چالو ہوئے اب کئی ماہ ہو چکے ہیں۔ لاہور، ملتان موٹروے کے لاہور تا عبدالحکیم سیکشن کو شروع ہوئے تو پورا سال مکمل ہوگیا ہے۔ اس سیکشن پر تین عدد سروس ایریاز کا منصوبہ ہے بلکہ منصوبہ کیا؟ عمارتیں تقریباً مکمل حالت میں موجود ہیں‘ صرف فنشنگ ہونا باقی ہے۔ ایک عدد سروس ایریا جو ننکانہ صاحب کے قریب ہے، نیم چالو ہے۔ یعنی اس پر پٹرول پمپ موجود ہے اور پٹرول دستیاب بھی ہے۔ ایک عدد ٹک شاپ ہے جس پر لوٹ مار جاری ہے اور کافی کا عام سا کپ اڑھائی سو روپے میں اور چائے ایک سو تیس روپے میں دستیاب ہے۔ باقی دو عدد سروس ایریاز جن میں سے ایک سمندری انٹرچینج پر چک 441 گ ب اور دوسرا رجانہ انٹرچینج کے قریب پھلور کے ساتھ واقع ہے، نامکمل ہیں اور بند ہیں۔ صرف ایک جگہ مسجد کی سہولت موجود ہے مگر واش رومز اس قدر غلیظ ہیں کہ طہارت تک کے لیے استعمال کرنے کے لیے جس دل گردے کی ضرورت ہے وہ کم لوگوں میں ہی موجود ہوگا۔
ملتان لاہور موٹروے دوحصوں پر مشتمل ہے۔ لاہور تا عبدالحکیم یہ M-3 ہے اور چھ لین پرمشتمل ہے۔ اس کی لمبائی 230 کلومیٹر ہے۔ عبدالحکیم تا ملتان والا سیکشن دراصل پنڈی بھٹیاں تا ملتان M-4 کا حصہ ہے اور یہ چار لین پر مشتمل موٹروے ہے۔ اس کی لمبائی(عبدالحکیم تا ملتان) ایک سو کلومیٹر کے لگ بھگ ہے یعنی لاہورتا ملتان کل لمبائی تین سو تیس کلومیٹر (صرف موٹروے کی لمبائی) کے لگ بھگ ہے۔ اس میں سے آپ لاہور تا ننکانہ صاحب تک کا فاصلہ منہا کر دیں تو باقی دو سو ستر کلومیٹر بنتے ہیں۔ ملتان تا سکھر موٹروے کی کل لمبائی 392 کلومیٹر ہے۔ ننکانہ صاحب سے سکھر تک کا کل سفر چھ سو ساٹھ کلومیٹر سے زائد بنتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر آپ سکھر سے لاہور جا رہے ہیں تو اس چھ گھنٹے سے زائد سفر کے دوران جو چھ سو ساٹھ کلومیٹر پر مشتمل ہے آپ کو نہ تو پٹرول میسر ہے‘ نہ آرام کرنے کے لیے کوئی ریسٹ ایریا دستیاب ہے اور نہ ہی واش روم یا چائے کی سہولت میسر ہے۔ کیا شاندار موٹروے ہے؟
ملتان تا لاہور ٹال ٹیکس کی رقم ساڑھے پانچ سو روپے سے زائد ہے۔ میں لاہور جانے کے لیے خانیوال سے موٹروے پر چڑھتا ہوں اور تین جگہ ٹال ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ شام کوٹ سے درکھانہ تک اسی روپے، درکھانہ سے M-3 کے اختتام تک تین سو نوے روپے اور پھر وہاں سے راوی ٹال پلازہ پر تیس روپے۔ ایک موٹروے پر تین بار لمبی قطار میں لگ کر ٹال کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ ملتان تا سکھرٹال کی رقم چھ سو اسی روپے ہے۔ لاہور سے سکھر تک آپ پانچ سو ستر اور چھ سو اسی روپے‘ کل ملاکر ایک ہزار دو سو پچاس روپے کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن اس کے عوض درمیان میں نہ آپ کو پٹرول ملتا ہے اور نہ ہی کوئی کھانے پینے کی چیز۔ نہ آرام کی سہولت دستیاب ہے اور نہ ہی واش روم استعمال کے لیے میسر ہے۔ دوران سفر اگر گاڑی پنکچر ہو جائے تو پنکچر لگانے کی کوئی دکان موجود نہیں؛ البتہ ٹال ٹیکس کی وصولی پوری طرح لاگو ہے۔
اگر پوری سہولیات میسر نہیں تو پورے ٹال ٹیکس کی وصولی کا کیا جواز ہے؟ ملتان تا سکھر موٹروے پر سروس ایریاز کے نان فنکشنل ہونے کے بارے این ایچ اے نے وضاحت جاری کی ہے کہ متعدد بار ٹینڈر ہو چکے ہیں مگر مناسب ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے سروس ایریاز چالو نہیں ہو سکے‘ جونہی مناسب ریٹ ملے یہ ایریاز چالو کر دیئے جائیں گے۔ بقول این ایچ اے ہم نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ مسافر بھلے سے برباد ہو جائیں محکمے کو ٹینڈر میں ”مناسب ریٹ‘‘ کی پڑی ہوئی ہے۔ محکمہ تو مناسب ریٹ پر ٹینڈر کر دے گا اور محکمے کو ملنے والی مناسب ٹینڈر کی رقم کے عوض مسافر ان سروس ایریاز پر جیب کٹواتے پھریں گے۔ دنیا بھر میں موٹرویز پر موجود سروس ایریاز پر اشیائے صرف اور خورونوش مارکیٹ سے دس پندرہ فیصد زائد قیمت پر ملتی ہیں جبکہ ہمارے ہاں موٹروے پر ریٹس عام مارکیٹ سے دوگنے سے زیادہ ہوتے ہیں۔ یعنی ٹینڈر کی رقم تو این ایچ اے وصول کرلے گی اور این ایچ اے کے اس نفع کی ادائیگی وہ مسافر کریں گے جو اس سفر کے دوران ایک ہزار دو سو پچاس روپے کی ادائیگی کر چکے ہوتے ہیں۔
سکھر تا ننکانہ صاحب چھ سو ساٹھ کلومیٹر کی موٹروے پر نہ کوئی پٹرول پمپ ہے، نہ سروس ایریا، نہ پنکچر کی دکان ہے، نہ ریسٹ ایریا ہے اور نہ ہی واش روم ہے اور ایک ہزار دوسو پچاس روپے کا ٹال ٹیکس ہے۔ اس موٹروے کا یہ ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہئے۔ کیا شاندار موٹروے اور کیا شاندار ریکارڈ ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتعزیتوں کا موسم۔۔رؤف کلاسرا
Next Article عورت؛ کامریڈ سے کاری۔۔زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.