ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار و ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سابق ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹیمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سابق چیمپئین جان سینا نے گزشتہ روز اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ 2025 ریسل مینیا 41 انکے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کیساتھ 20 سالہ طویل کیرئیر میں جان سینا 16 بار چیمپیئن رہے، جان سینا نے کینیڈا میں جاری ‘منی ان دی بینک’ کی تقریب میں اچانک منفرد انداز میں انٹری دی، انکے ہاتھ میں مشہور زمانہ قول “مائی ٹائم از ناؤ” کی جگہ “آخری وقت اب ہے” درج تھا۔جب جان سینا نے رنگ میں بولنا شروع کیا تو ہجوم “نہیں! نہیں! نہیں!” کے نعروں سے گونج اٹھا۔انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے باضابطہ ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2025 کے رائل رمبل، ایلیمینیشن چیمبر اور پھر لاس ویگاس میں ایلجیئنٹ اسٹیڈیم میں ریسل مینیا 41 میں مقابلہ کریں گے۔002 2میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں قدم رکھنے والے جان سینا نے دی راک، ٹرپل ایچ، سی ایم پنک، رینڈی اورٹن جیسے بڑے اسٹارز کیخلاف یادگار فائٹس لڑیں۔اس موقع پر سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے ایک ایسے گھر میں کھیلنے کا موقع دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ! جو آپ لوگوں نے اتنے سالوں سے بنایا ہے، آپ کی آواز کیلئے بہت بہت شکریہ۔واضح رہے کہ جان سینا ریسلنگ کے علاوہ کئی ہالی ووڈ فلمز کیں جن میں فاسٹ ایکس اور دی انڈیپنڈنٹ قابلِ ذکر ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

