بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔
گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور فائرنگ کر کے 18 فوجیوں سمیت 26 افراد کو شہید کر دیا تھا۔
پاک فوج کے کمانڈوز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام 31 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
(بشکریہ :جیو نیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا

