تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے ذرائع کے مطابق ایران کے عبوری وزیردفاع مجید بن الرضا اسرائیلی و امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مجید بن الرضا نے سابق وزیر دفاع امیر نصیر زادہ کی شہادت کے دو روز بعد اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔
اسرائیلی طیاروں نے تہران میں لیڈرشپ کمپلیکس پر 100 طیاروں سے حملہ کیا اور 250 بم گرائے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صدارتی بیورو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج پچھلے 30 گھنٹے کے دوران ایران پر 2000 بم گرائے ہیں، ایران کے صدارتی دفتر اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 787 ہوگئی ہے اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صدارتی بیورو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
( بشکریہ : بی بی سی )
اسرائیلی فوج کا تہران میں صدارتی بیورو اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ، عبوری وزیردفاع سمیت شہدا کی تعداد 787 ہوگئی
اسرائیلی فوج کا تہران میں صدارتی بیورو اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ، عبوری وزیردفاع سمیت شہدا کی تعداد 787 ہوگئی
ایڈیٹر11 Views

