اسلام آباد: ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کے 25 مارچ کے اجلاس میں 1275 ارب روپے کے 13 منصوبوں کی منظوری دی گئی، ان میں ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔
اجلاس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے زیادہ گنجائش والی ویگنوں اور مسافر کوچز کی خریداری، پاکستان کے آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ منصوبے اور سڑک کے کئی بڑے منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ سندھ سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کے پہلے مرحلے کےلیے نظر ثانی شدہ لاگت 88.4 ارب روپے کی منظوری دی گئی، اس منصوبے کا مقصد صوبے میں سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور نکاسِ آب کے نظام کی بحالی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکنک نے لاہور، ساہیوال اور بہاولنگر موٹر وے منصوبے کےلیے 436 ارب رو پے کی بھی منظوری دی۔
(بشکریہ :جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

