Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس، دو اعلامیے اور ملاقات جنرل باجوہ سے
لکھاری

عرفان صدیقی کا کالم:ڈان لیکس، دو اعلامیے اور ملاقات جنرل باجوہ سے

ایڈیٹراپریل 11, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

طرفہ تماشا یہ تھا کہ نام نہاد ڈان لیکس پر سات رُکنی تحقیقاتی کمیٹی اُس وقت بنی جب پرویز رشید کی برطرفی کو نو دِن اور ڈان لیکس نامی شوخ چشم حسینہ کو اپنی چھب دکھائے ایک ماہ ہوچلا تھا۔ جسٹس (ر) عامر رضا خان اِس کے سربراہ تھے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، پنجاب کے محتسب اعلیٰ نجم سعید، ڈائریکٹر ایف۔آئی۔اے عثمان انور، انٹیلی جنس بیورو کے ایک نمائندے کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس کےبریگیڈئیر کامران خورشید اور آئی۔ایس۔آئی کے بریگیڈئیر نعمان سعید بھی اس عزت مآب کمیٹی کے رُکن تھے۔ حسنِ کارکردگی کے باعث یہی دو بریگیڈئیر صاحبان، پانامہ کی شہرۂِ آفاق جے۔آئی۔ٹی کا حصہ بھی بنے اور وہاں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنا تھی لیکن وزیراعظم کو مبتلائے اذیت رکھنے کے لئے وہ کچھوے کی چال چلتی رہی۔ راحیل شریف تواپنی ناآسودہ حسرتوں کی راکھ، دفتر کے لان میں دفن کرکے گھر چلے گئے لیکن اُن کی ’’متروکہ املاک‘‘ سرگرم رہیں اور اس کمیٹی کو بھی مادرِمشفق کی طرح آغوش میں لے لیا۔
جنرل باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری میں میرا بھی خاصا سرگرم کردار رہا تھا جس کی تفصیل کا یہ محل نہیں۔ میں مضطرب رہتا تھا کہ صورتِ حال جنرل راحیل شریف جیسی ہی رہی تو وزیراعظم کیا سوچیں گے؟ اُن دِنوں تو نہیں لیکن اب وہ اکثر شگفتگی میں لپٹی لطیف سی چُٹکی ضرور لے لیتے ہیں اور میں بے دلیل سا ہوکر رہ جاتا ہوں۔اِسی نفسیاتی خلجان کے زیراثر میں نے 21 مارچ 2016کو جنرل باجوہ کے اسٹاف آفیسر کو پیغام بھیجا کہ مجھے چیف سے ملنا ہے۔ 22 مارچ کو ملاقات میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ ’’سَر اَب تو کمیٹی میں سب کچھ طے پاگیا ہے۔ میں ہرگز وزیراعظم کو پریشان نہیں دیکھنا چاہتا۔ یہ معاملہ تو مجھے ورثے میں ملا ہے۔ جس دِن پرویز رشید کو فارغ کیاگیا، اُسی دِن یہ مسئلہ ختم ہوجانا چاہئے تھا۔مجھے تویہ بتایاگیا ہے کہ کمیٹی بنانے اور معاملہ انجام تک پہچانے پر اصرار چوہدری نثار علی نے کیاتھا۔‘‘ آج کم وبیش سات برس بعد جنرل باجوہ نے یہی بات صحافی شاہد میتلا کو بتائی ہے کہ ’’چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ہمیں ڈان لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔‘‘ میں نے ملاقات کی تفصیل وزیراعظم کو سنائی تو وہ خفگی اور آزردگی سے بوجھل لہجے میں بولے ’’دیکھیں صدیقی صاحب! یہ حال ہے وزیراعظم کا جو آئین کے تحت ملک کا چیف ایگزیکٹو ہے لیکن مرضی کی کابینہ بھی نہیں بناسکتا۔ ایک خبر جو نہ جانے کہاں سے آئی ،حکومت کے خلاف چارج شیٹ بنادی گئی ہے۔ اسی لئے میں کہتا ہوں کہ وزارتِ عظمیٰ ایک طرح کی نوکری بن کر رہ گئی ہے۔ سرجھکا کر ہر جائزناجائز مانتے رہو تو ٹھیک ورنہ وزیراعظم کو کٹہرے میں کھڑا کردیاجاتا ہے۔
کوئی پونے چھ ماہ بعد 29اپریل کو ایک اعلامیہ میڈیا کی زینت بنا کہ’ ’ وزیراعظم نے رپورٹ کے پیراگراف 8 کی تمام سفارشات منظور کرلی ہیں۔ظفر عباس، ڈان اخبار اور سرِل المیڈا کا معاملہ اے۔پی۔این۔ایس کے سپرد کردیاگیا ہے۔طارق فاطمی کو منصب سے ہٹایاجارہا ہے۔ راؤ تحسین کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔‘‘ کچھ ہی دیر بعد آئی۔ایس۔پی۔آر کا ایک ٹویٹ رعد کی طرح کڑکا اور چار سو برق پاشیاں کرنے لگا۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے بہ صدتمکنت اعلان کیا کہ ’’سرکاری اعلامیہ نامکمل ہے اور انکوائری بورڈ کی سفارشات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ سو نوٹی فکیشن مسترد کیاجاتا ہے۔ ’’Notification is Rejected‘‘۔سخت مزاج باپ کی گھن گرج رکھنے والے فوجی اعلامیے کے سامنے وزیراعظم ہاؤس کا اعلامیہ معصوم بچے کی طرح میڈیا کے ایک کونے میں دبک گیا۔ نفسیاتی خلجان ہی کے زیراثر میں نے فیصلہ کیا کہ فوری طورپر آرمی چیف سے مل کر اِس آگ کو ٹھنڈا کیاجائے۔ وزیراعظم کسی سیاسی جلسے کے لئے اوکاڑہ میں تھے۔ بصد مشکل اُن سے رابطہ ہوا۔ اسٹاف آفیسر نبیل اعوان کے ذریعے پیغام آیا کہ ’’آپ جو مناسب سمجھتے ہیں کریں۔‘‘ آنکھ کے تازہ تازہ آپریشن کے باوجود میں بھاگم بھاگ آرمی چیف کے سسر میجر جنرل (ر) اعجاز امجد کے گھر پہنچا۔وہیں سے جنرل باجوہ کے اسٹاف افسر کو پیغام دیا کہ میں ملنا چاہتا ہوں۔ وہ لاہور سے واپسی کے سفر پہ تھے۔ ہم چائے پی رہے تھے کہ ملازم نے جنرل صاحب کے کان میں سرگوشی کی۔ وہ اٹھے اورمعذرت کرتے ہوئے کہنے لگے ’’ایک ضروری مہمان ہے۔ میں بس ابھی آیا پانچ منٹ میں۔‘‘ وہ واقعی جلد پلٹ آئے۔ اُن کے ساتھ سول کپڑوں میں فوجی ڈیل ڈول رکھنے والا مستعد اور سجیلا مردِ رعنا بھی تھا۔اُس نے مجھے سیلوٹ کیا۔ گرم جوشی سے ہاتھ ملایا۔ جنرل اعجاز بولے ’’قمر کی طرح یہ بھی آپ کا شاگرد ہے۔‘‘مردِرعنا بولا ’’سَر میں سیّد عاصم منیر ہوں۔‘‘جنرل اعجازنےلقمہ دیا’’جنرل سیّد عاصم منیر۔ ڈی۔جی۔ایم۔آئی۔‘‘ پل بھر میں عاصم کی نوعمر تصویروں اور اپنے دوست سیّد منیر شاہ کی یادوں کا نگارخانہ ساکھُل گیا۔ عاصم کھڑے کھڑے رخصت ہوگیا۔ جلد ہی آرمی چیف کا اسٹاف آفیسر آگیا۔ ’’سَر چیف انتظار کررہے ہیں۔‘‘ جنرل اعجاز امجد کے انکار کے باوجود میں نے اپنی کمک کے لئے اِصرار کرکے انہیں ہمراہ لیا۔ تین چار منٹ بعد ہی وہ مجھے ڈرائنگ روم میں تنہا چھوڑ کر اندر چلے گئے۔ دروازہ کھلا۔نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس جنرل باجوہ کمرے میں داخل ہوئے۔چہرہ سپاٹ تھا اور بدن بولی کے انگ انگ سے اشتعال کو چھوتا اضطراب ٹپک رہا تھا۔ میں پچھلے کئی گھنٹوں سے اِس ادھیڑ بُن میں تھا کہ گفتگو کا آغاز کیسے کروں گا ! ’’ریجیکٹڈ‘‘ جیسے انتہائی کرخت، ناتراشیدہ اور مذمت کی حدوں کو چھوتے عسکری ردّعمل پر وزیراعظم کے متوقع ردّعمل کی ترجمانی کے لئے اپنے مکالمے کو کس طرح موثر بناؤں گا ؟عین ممکن ہے کہ جنرل باجوہ کہہ دیں کہ یہ سب کچھ اُن کی منظوری کے بغیر ہوا ہے۔ لیکن آرمی چیف نے آن واحد میں مجھےاِن سارے خرخشوں سے آزاد کردیا۔ رسمی سلام دعا کے بعد میرے سامنے بچھی کرسی سنبھالی اور عسکری جلال کے بارود پاش لہجے میں بولے
’’Sir I have been stabbed in the back… I have been cheated… I am badly hurt. ‘‘
(سَر میری پیٹھ میں خنجر گھونپ دیاگیا ہے۔ مجھے دھوکہ دیا گیا ہے۔ مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے ) (جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر فاروق عادل کا کالم : فیصلے کے بعد
Next Article امر جلیل کا کالم:ماضی کی کھوج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.