Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے: ایرانی سپریم لیڈر
اہم خبریں

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے: ایرانی سپریم لیڈر

ایڈیٹرمئی 27, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کے مؤقف کی ستائش کی ہے اور ساتھ ہی باہمی تعلقات بڑھانے اور ایک دوسرے کی معاونت پر زوردیا ہے۔
پیر کو وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اوران کے وفد نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔
ایران کے سپریم لیڈر نے مسلم دنیا میں پاکستان کے خصوصی کردار کو اجاگر کیا اور زور دیا کہ ایران اور پاکستان کو مل کر صیہونی حکومت کو غزہ میں جرائم سے روکنا چاہیے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کامؤقف نہایت قابل ستائش ہے۔اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے مسلم ممالک کو ہمیشہ ترغیبات رہی ہیں تاہم ان ترغیبات سے پاکستان کبھی متاثرنہیں ہوا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بعض مسلم ممالک صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعاون کے ذریعے ایران اور پاکستان مسلم دنیا میں اہم اور پراثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو موجودہ غلط سمت سے ہٹا کر اس کی سمت درست کی جاسکتی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ مسلم دنیا کے مستقبل سے پرامید ہیں اورکئی ایسی پیشرفت ہوئی ہیں جو اس امید کو تقویت پہنچاتی ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیاپر جاری بیان میں پاک بھارت تنازعہ میں کمی پر اطمینان کااظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں اقوام کے درمیان تنازعات کا حل نکالا جائے گا۔
عالمی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب جنگوں کے حامی دنیا بھر میں تنازعات اور تقسیم پھیلانے کی کوشش میں ہیں، مسلم دنیا میں سلامتی اور تحفظ کا اہم ذریعہ مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور تعلقات کی مضبوطی میں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نےاس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ذریعے اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کو پھر سے فعال کیا جانا چاہیے۔
پاک ایران تعلقات کے تاریخی تناظر میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مستقل گرمجوشی رہی ہے اور یہ ہمیشہ برادرانہ رہے ہیں۔
ایران عراق جنگ دور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُس دور میں بھی پاکستان کا موقف اس برادرانہ رشتہ کی سند رہا ہے۔
ساتھ ہی آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون توقعات سے کم ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کی معاونت کرسکتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ دورہ باہمی تعلقات خصوصاً اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں جامع توسیع کا ذریعہ بنےگا۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے: ایرانی سپریم لیڈر
واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں کی گئی اس ملاقات کے موقع میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کےوفد میں فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے پاک ایران تعلقات کو اعلیٰ ترین سطح پر لے جانے سے متعلق حکومت کے اقدامات کا ذکر کیا اورکہا کہ پاکستان حکومت چاہتی ہے کہ ان تعلقات کو اسٹریٹیجک تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔
غزہ کی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ عالمی برادری غزہ میں جاری تباہی ختم کرنے میں کوئی موثرقدم نہیں اٹھایا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرانے میں ایران کے مثبت کردار کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے سپریم لیڈر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی اور علامہ اقبال کی شاعری سے انکے لگاو کی ستائش کی۔
اسی دورے میں ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاکستان اس بات پر غور کررہا ہے کہ ایران سے آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں۔
وزیراعظم نے نیوکلیئر ڈیل کیلئے امریکا سے ایران کی بات چیت کو دوراندیشی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری ڈیل طے کرلی جائے گی اور اس سے خطے میں امن اور استحکام بڑھے گا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آیت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر شہبازشریف غزہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت سے پانی، انسداد دہشتگردی اور تجارت پر بات چیت کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم
Next Article اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ کی توصیف پر بھروسہ نہ کیا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 20, 2026

غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی ہلاک

اگست 11, 2025

صہیونی حکومت نے اپنی درد ناک تقدیر لکھ دی، خامنہ ای

جون 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مولانا اور خان ۔۔ قربتوں اور دوریوں کی داستان : حامد میر کا کالم اکتوبر 23, 2026
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.