اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی جس پر ایرانی صدر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چشمِ ما روشن دلِ ما شاد( آپ کو دیکھ کر ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں اور دل خوش ہوا)
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر کو علامہ تقی بہار کا پاکستان کے بارے میں فارسی میں کلام’’ درود بر پاکستان ‘‘ بھی پڑھ کر سنایا.
ہمیشہ لطف خداباد یارِ پاکستان
بہ کین مباد فلک باد یارِ پاکستان
( پاکستان پر اللہ تعالی کا ہمیشہ فضل و کرم جاری رہے، اور آسمان پاکستان سے کبھی ناراض نہ ہو)
وزیرِ اعظم نے ایرانی صدر سے گفتگو میں فارسی میں شعر بھی پڑھا جس میں ان کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم اور انہیں بار بار پاکستان آنے کی دعوت دی.
وزیرِ اعظم شہبازشریف کی فارسی میں گفتگو پر شرکا کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیل گئیں، جبکہ ایرانی صدر و وفد وزیرِ اعظم کے فارسی زبان پر عبور کو دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔
وزیرِ اعظم کی فارسی میں گفتگو اور اشعار سن کر شرکا بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے.
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
منگل, ستمبر 22, 2026
تازہ خبریں:
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

