Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امتیاز عالم کا کالم:چینی کمیونسٹ پارٹی کے 100برس
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:چینی کمیونسٹ پارٹی کے 100برس

ایڈیٹرجولائی 4, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imtiaz alam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس یکم جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے سو برس مکمل ہونے پر 20ہزار کمیونسٹوں کے اجتماع سے بیجنگ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے جہاں پارٹی کے صد سالہ ہدف ’’معتدل خوشحال معاشرے‘‘ کے قیام پر اظہارِ مسرت کیا، وہیں اُنہوں نے انتباہ کیا کہ ’’کسی طاقت (امریکہ) نے دھونس جمانے کی کوشش کی تو اس کا سر چینی عوام دیوارِ چین سے مار مار کر پاش پاش کردیں گے‘‘۔ اب چین دوسرے بڑے تاریخی ہدف کی جانب رواں دواںہے جو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے سو برس مکمل ہونے پر یکم اکتوبر 2049تک حاصل کیا جانا ہے اور وہ ہے ’’ایک مضبوط، جمہوری، مہذب، سماجی و ماحولیاتی اعتبار سے ہم آہنگ اور جدید سوشلسٹ ملک‘‘ جو دنیا کی تاریخ کے سب سے ترقی یافتہاور خوشحال معاشرے کی تشکیل کرے گا۔ ماہرین کی پیشگوئی ہے کہ چین کی مجموعی قومی پیداوار 2026میں امریکہ سے زیادہ ہو جائے گی جبکہ تجارتی پابندیوں کے باوجود امریکہ سے تجارت میں چین کو 317ارب ڈالرز کی تجارتی سبقت حاصل ہے لیکن چین کا اصل ہدف عوام کی حقیقی فی کس آمدنی میں امریکہ کی موجودہ فی کس آمدن (63000ڈالرز) سے آگے بڑھنا ہے۔ اس وقت چین تجارت، صنعت اور زر مبادلہ میں امریکہ سے آگے ہے اور دنیا کی معاشی نمو کا 30فیصد اور عالمی سپلائی چین کا 25سے 70فیصد چین فراہم کرتا ہے۔ 77کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا گیا ہے، 40کروڑ لوگ متمول مڈل کلاس میں شامل ہیں، میڈیکل انشورنس 1.3ارب لوگوں اور اولڈ ایج انشورنس ایک ارب افراد کے لئے اور مفت اور اعلیٰ تعلیم سب کے لئے یقینی بنائی گئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 90فیصد چینی کمیونسٹ پارٹی سے خوش ہیں۔
چین کی 5ہزار سالہ ’’وسطی آسمانی سلطنت‘‘، سول سروس اور قومی خلوت اسے باقی تہذیبوں سے منفرد کرتی ہے۔ کیونگ خاندان کی سلطنت (1644-1911)کے طویل انتشار اور جاگیردارانہ زوال، 1840کی جنگ افیون، جاپانی اور برطانوی سامراجی نو آبادکاروں کے حملوں اور دوسری جنگ عظیم کے خاتمے تک چین قومی آزادی اور قومی احیا کے لئے نبردآزما رہا۔ 1917میں روس کے بالشویک انقلاب نے چینی ترقی پسندوں اور قوم پرستوں میں ایک نئی مارکسی لہر پیدا کردی جس کا اظہار 4مئی 1919کی عوامی بغاوتوں کی صورت میں ہوا۔ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا قیام محنت کشوں کی عالمی تنظیم کامنٹرن (Comintern) کی ولادی واستک برانچ کے بیرونی معاملات کے بیورو کے Girgory Voitinsky شنگھائی کمیونسٹ گروپ کے طور پر لائےاور یکم جولائی 1921کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی گئی۔اس کا باقاعدہ قیام پہلی کانگریس منعقدہ 23-31جولائی 1921میں ہوا۔ چین کے قوم پرست انقلابی رہنما سن یات سن اور چینی کمیونسٹوں میں قومی آزادی کے متحدہ محاذ میں خوب نبھی، لیکن 1925میں سن یات سن کے انتقال کے بعد چیانگ کائی شک اور کمیونسٹوں میں اتحاد اور جھگڑا ساتھ ساتھ چلتا رہا، قوم پرستوں نے 25000کمیونسٹوں میں سے 15000کو قتل کردیا۔ چینی خانہ جنگی اور دوسری چین جاپان جنگ 1927تا 1949تک چلی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے 28سال تک جاپانی استعمار کے حملوں اور کومنتانگ قوم پرستوں، جاگیرداروں اور جنگی سرداروں سے بیک وقت جنگ کی۔ انہوں نے قومی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد کے لئے قوم پرستوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن قربانی دی۔ 1935میں ماؤ زے تنگ ریڈ آرمی کے چیف بنے اور 1945میں انہوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین کا منصب سنبھالا اور یکم اکتوبر 1949کو عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا اعلان کیا۔ ماؤزے تنگ نے اپنے ’’مسلسل انقلاب‘‘ کے نظریہ سے دنیا بھر کے نوجوانوں اور محنت کشوں کو انقلاب پر اکسایا اور انہوں نے چین میں جاگیرداری، گماشتہ سرمایہ داری اور نو آبادیاتی باقیات کا قلع قمع کردیا۔ پھر وہ گریٹ لیپ فارورڈ یعنی آگے کی جانب عظیم پھلانگ کی راہ پہ چل نکلے۔ حالانکہ چینی کمیونسٹ پارٹی، سوویت یونین اور اس کی کمیونسٹ پارٹی کی مقتدی تھی، لیکن 60کی دہائی میں ان کے مابین اختلافات نے د نیا بھر کی کمیونسٹ اور مزدور تحریکوں کو تقسیم کردیا اور چین نے امریکہ سے تعلقات استوار کر لئے۔
بعدازاں ماؤکے کلچرل انقلاب نے چینی معاشرے کی اتھل پتھل کردی اور چارکے ٹولے کی شکست کے بعد ڈنگ ژیائو پنگ 1975میں برسراقتدار آئے اور انہوں نے چینی معیشت کو عالمی سطح پر کھولنے کا فیصلہ کیا۔ یوں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم اور مارکیٹ اکانومی کے ملے جلے ماڈل کا آغاز ہوا جس کا مقصود Xiokangیعنی معتدل خوشحال معاشرے کا قیام تھا۔ بعدازاں ہو جن تائو نے اجتماعی قیادت اور ترقی کے لئے سائنسی نظریہ اور ہم آہنگ سوشلسٹ سوسائٹی پہ زور دیا۔ پارٹی کی 18ویں کانگریس میں ژی جن پنگ جنرل سیکرٹری بنے اور چین کے صدر بھی۔ ژی جن پنگ نے صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا مستقبل اور ترقی سوشلزم سے وابستہ ہے۔ انہوں نے چار بڑی خود احتسابیوں کے نظام کو فروغ دیا ہے اور عالمی سطح پہ روڈ اینڈ بیلٹ کے عظیم منصوبے کی بنیاد رکھی ہے جو پورے یوروشیا کو باہم جوڑ دے گا۔ اس کے مقابلے میں امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے چار طاقتی اتحاد (Quad) کے ذریعہ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں چین کو گھیرنے کے خطرناک کھیل میں کود گیا ہے۔ دنیا پھر سے کثیر القطبی ہو چلی ہے اور چین بالکل نہیں چاہتا کہ ایک اور سرد جنگ ہو اور وہ عالمی برادری کی سانجھی ترقی کے نظریہ پہ قائم ہے اور کسی بھی ملک کو مغلوب کر نے کے خلاف ہے۔ CPECسے مستفید ہونے اور اس کے گیم چینجر ہونے کے اعتراف کے باوجود امریکہ نواز حلقے جان بوجھ کر امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات میں ’’توازن‘‘ پیدا کرنے کی مہم چلارہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ چین سے ذرا دوری اور امریکہ سے اور قربت۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں افغانستان میں قیام امن کے سوا کوئی خاص سانجھ نہیں اور چار طاقتی محاذ جس میں امریکہ کے ساتھ بھارت بھی شامل ہے، پاکستان کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ نہ ہی پاک چین تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف ہیں ۔ ترقی پسند اور جمہوری قوتوں کو پاک چین دوستی کے دفاع میں کھڑا ہونے کے علاوہ امریکی پٹھوؤں کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : مفتی اور خلیل الرحمان قمر جیسوں کا کیا ہو گا ؟
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں اور میری ’’میسنی‘‘!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.