نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے موصول 190 ملین پاؤنڈکےکیس میں نیب راولپنڈی نے آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کر رکھا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے آج نیب میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا نے عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
عمران خان کو وکلا کے ذریعے نیب کو 20 نکات پرمشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔
اس کیس میں نیب نے کل زمان پارک میں تین صفحات پر مبنی نوٹس موصول کرایا تھا جس میں عمران خان کو آج صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونےکی ہدایت کی گئی تھی۔
عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ہمراہ القادر ٹرسٹ کی تفصیلات اور الحاق کے کاغذات ساتھ لائیں، ڈیڈبینک اکاونٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی اسی اسکینڈل کی تحقیقات میں 22 مئی کوطلب کیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون

