Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نصرت جاوید کا تجزیہ : عمران کا ٹرمپ کارڈ اور آئینی بحران
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : عمران کا ٹرمپ کارڈ اور آئینی بحران

ایڈیٹراپریل 4, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت سالوں کے بعد اتوار 3اپریل 2022 ء کی صبح تقریباََ انوکھی محسوس ہوئی کیونکہ بستر سے اُٹھنے کے بعد میں یہ کالم لکھنے نہیں بیٹھ گیا۔گزشتہ جمعہ کے دن قومی اسمبلی کے سپیکر نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کوباقاعدہ تسلیم کرتے ہوئے اس پر گنتی کے آغاز کے لئے اتوار کی صبح یہ اجلاس طلب کررکھاتھا۔ وہاں جلد از جلد پہنچنا میری ترجیح تھا۔بہرحال میرے پہنچنے سے قبل ہی پریس گیلری بھرچکی تھی۔ ساتھیوں کی مہربانی انہوں نے وہ نشست میرے لئے خالی کردی جو میری ذات کے ساتھ گویا مختص ہوچکی ہے۔درجنوں ساتھیوں سمیت ہم اجلاس کے باقاعدہ آغاز کا انتظارکرتے رہے۔بالآخر وقت مقررہ سے تقریباََ آدھے گھنٹے بعد اجلاس کا آغاز ہوا۔اپوزیشن نشستوں پر تحریک انصاف کے ’’منحرف‘‘ قرار دئے اراکین کے بغیر176افراد براجمان تھے۔یہ تعداد واضح طورپر عندیہ دے رہے تھی کہ اگرتحریک عدم اعتماد گنتی کے لئے پیش ہوئی تو عمران خان صاحب ہمارے وزیر اعظم نہیں رہیں گے۔ عمران صاحب نے تاہم دشمنوں کو شکست سے دو چار کرنے کے لئے کئی پتے چھپارکھے تھے۔
جو پتہ انہوں نے اتوار کے روز کھیلا اس کا کم از کم مجھ جیسا ’’تجربہ کار‘‘ تصور کیا پارلیمانی رپورٹر ذہن میں لا ہی نہیں سکاتھا ۔تلاوت کلام پاک ختم ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے فواد چودھری کو مائیک دے دیا۔چودھری صاحب کو ایک روز قبل ہی وزارت قانون کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔اس حیثیت کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے آئین کے آرٹیکل 5کا حوالہ دیا۔ اس آرٹیکل کی من پسند تشریح کرتے ہوئے اصرار کیا کہ وزیر اعظم صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا منصوبہ درحقیقت امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہم افسر کی واشنگٹن میں مقیم پاکستانی سفیر کے ساتھ 7مارچ کے دن ہوئی ملاقات میں تیار ہوگیا تھا۔ مذکورہ ملاقات میں عمران خان صاحب کی خارجہ پالیسی پر شدید خفگی کا اظہار ہوا اور وا ضح طورپر بتادیا گیا کہ ان کے وزیر اعظم ہوتے ہوئے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات دوستانہ تو کیا معمول کے مطابق بھی نہیں رہیں گے۔ شاید وہ شدید مخاصمت کی طرف بھی بڑھ سکتے ہیں۔فواد چودھری مصر رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مذکورہ ملاقات کے بعد ہی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔اگر اس پر گنتی کروائی گئی تو دشمنوں کا مقصد پورا ہوجائے گا۔پاکستان کی ’’خودمختار‘‘ اسمبلی کو الہٰذا تحریک عدم اعتماد پر گنتی کے بجائے اسے مکمل طورپر رد کردینا چاہیے۔قاسم سوری صاحب نے ان سے کامل اتفاق کیا۔8مارچ کے روز پیش ہوئی تحریک کو ’’مسترد‘‘ کردیا اور اسمبلی کا اجلاس کوئی اگلی تاریخ دئے بغیر مؤخر کردیا۔
جب وہ اپنا فیصلہ سنارہے تھے تو وزیر اعظم صاحب نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انہوں نے صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھجوادی ہے۔ایسی ایڈوائس پر فی الفور عملدرآمد صدر کے لئے لازمی ہے۔وطن عزیز لہٰذا اب قومی اسمبلی کے بغیر چل رہا ہے۔قومی اسمبلی مگر واقعتا تحلیل ہوگئی ہے تو منہدم ہوئے ایوان کے قائدیعنی عمران خان صاحب اب ہمارے وزیر اعظم بھی نہیں رہے۔صدر نے غالباََ انہیں عبوری وزیر اعظم کے چنائو تک کام کرنے کی سہولت فراہم کردی ہوگی۔تاہم اس آئینی تقاضے سے اب مفر کی گنجائش نہیں رہی کہ قومی اسمبلی کے نئے انتخابات کی تاریخ کا ا علان کیا جائے اور انہیں منعقد کروانے کے لئے وفاق میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جا ئے۔اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس واحد راستہ یہ بچاہے کہ وہ فی الفور سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔اس سے فریاد کرے کہ وہ وزیر اعظم جس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہو قومی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس دینے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔اتوار کے روز تحلیل ہوئی قومی اسمبلی کو لہٰذا بحال کیا جائے اور وہ 8مارچ کے دن قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع ہوئی تحریک عدم اعتماد پر گنتی کا عمل مکمل کرے ۔اگر وزیر اعظم اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہیں تو نئے وزیر اعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔
اس سے قبل 1993ء میں بھی سپریم کورٹ نے صدر غلام اسحاق کی جانب سے برطرف ہوئی قومی اسمبلی کو بحال کرنے کا ’’تاریخی فیصلہ‘‘ صادر کیا تھا۔مجھے ہرگز خبر نہیں کہ سپریم کورٹ اب کی بار تاریخ دہرانا چاہے گی یا نہیں۔عمران خان صاحب کو اگرچہ 2016ء سے سپریم کورٹ مسلسل آئینی کمک فراہم کرتی چلی آرہی ہے۔وہ اس کی جانب سے صادق اور امین بھی ٹھہرائے جاچکے ہیں۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل کرتے ہوئے عمران خان صاحب کے لئے ’’گلیاں ہون سنجیاں‘‘ والا ماحول بنایا تھا۔ہوسکتا ہے وہ اسی روایت ہی کو برقرار رکھنا چاہیے۔یہ کالم ختم کرنے والا تھا تو خبر آئی کہ سپریم کورٹ نے اتوار کے روز لئے اقدامات کا ازخودنوٹس لے لیا ہے۔اب فیصلہ جوبھی ہو اتوار کے دن کھیلے ’’ٹرمپ کارڈ‘‘ کے ذریعے عمران خان صاحب نے شدید تر آئینی بحران یقینا پیدا کردیا ہے۔اسے حل کرنے کے لئے اعصاب شکن مراحل سے آئندہ کئی ہفتوں تک گزرنا ہوگا۔دیکھیں ہیں کیا گُزرے ہے قطرے پہ گُہر ہونے تک۔
( بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ قومی اسمبلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : سپریم کورٹ تاریخ رقم کرسکتی ہے!
Next Article بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح بیرون ملک فرار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار

اگست 23, 2026

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.