ملتان:تحریک انصاف کے شجاع آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان ملیزئی نےپی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔ بدھ کو رات گئے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کوئی محب وطن پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہ سکتا، ان حالات میں میں نے اپنے حلقہ کے کارکنوں سے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتے جو ملکی اور فوجی املاک کو نقصان پہنچائے،
انہوں نے کہا کہ میں فی الحال سیاست سے بریک لے رہا ہوں ،اپنے حلقہ کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا جب صحت اجازت دے گی تو میں دوبارہ سیاست کروں گا۔
پی ٹی آئی کےسابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان بھی فوج کو پیارے ہوگئے۔۔پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
ایڈیٹر9 Views
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:مئی کے مہینے میں ”خوشگوار“ موسم
Next Article تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

