Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » میر حسان الحیدری کا پہلا مشاعرہ ۔۔ پروفیسرحسین سحر
حسین سحر

میر حسان الحیدری کا پہلا مشاعرہ ۔۔ پروفیسرحسین سحر

ایڈیٹرنومبر 13, 20174 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
hussain sahar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مخدوم سجاد حسین قریشی صاحب کے سندھ سے ایک مرید تھے میر حسان الحیدری۔ بڑے عالم فاضل آدمی تھے۔ نثر خوب لکھتے تھے۔ انہوں نے ملتان آ کر ’’آستانہ زکریا‘‘ کے نام سے ایک رسالہ نکالنا شروع کیا۔ شعر بھی کہتے تھے۔ ہم سے تعارف ہوا تو ہم نے انہیں ایک مقامی شعری نشست میں مدعو کر لیا۔ جو دولت گیٹ النگ پر واقع سیّد محمد حسین شاہ المعروف دھاڑ دھاڑ شاہ کی کوٹھی پر تھی۔ ملتان کے تقریباً تمام شعراء موجود تھے۔ حسان الحیدری صاحب کا ملتان میں یہ پہلا مشاعرہ تھا۔ انہوں نے جو غزل پیش کی وہ حاصلِ مشاعرہ قرار پائی۔ لیکن شومئی قسمت کہ صبح ہوتے ہی ان کا سارا تاثر زائل ہو گیا۔ لفظ بہ لفظ وہی غزل روزنامہ ’’انجام‘‘ کراچی کے سنڈے ایڈیشن کے صفحۂ اول پر جلی حروف میں شائع ہوئی تھی۔ مگر شاعر کا نام پنڈت آنند نرائن ملاہی لکھا تھا۔ اب تو شہر میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اخبار کو خط لکھ کر وضاحت چاہی گئی تو اخبار والوں نے تصدیق کی کہ یہ غزل واقعی پنڈت آنند نرائن ملاہی کی ہے۔ اب صاف ظاہر تھا کہ میر حسان الحیدری صاحب نے سرقہ کر کے اسے اپنے نام سے مشاعرے میں پڑھ دیا تھا۔ اخبار میں ایڈیٹر کے نام خطوط کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ کچھ لوگ میر صاحب کے حق میں ہو گئے۔ ان کا مؤقف یہ تھا کہ میر صاحب نے جو غزل پڑھی تھی وہ ہوبہو یہ نہیں تھی اس سے ملتی جلتی ضرور تھی جبکہ کچھ لوگ ببانگِ دہل ان کے خلاف لکھنے لگے اور اسے ایک ادبی سرقہ ثابت کرنے کی کوشش کرنے لگے۔


ہم آخر الذکر لوگوں میں تھے اور نوجوان ہونے کے ناتے اس ہنگامے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ لوگوں نے چند گھنٹے پہلے اسے اپنے کانوں سے سنا ہے اور لوگوں کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ انہیں کچھ یاد نہ ہو۔ بہرحال خوب ہنگامہ ہوا۔ آخر کچھ عرصے بعد اخبار نے خطوط کا یہ سلسلہ بند کر دیا مگر اس کا فائدہ یہ ہوا کہ میر حسان الحیدری سے ہماری دوستی ہو گئی اور انہوں نے بھی شاعری سے دستبردار ہو کر اپنی تمام تر توجہ نثر کی طرف مبذول کر دی۔ یہ وہی میر حسان الحیدری ہیں جو سرائیکی کے معروف محقق اور ادیب ہیں بلکہ لفظ ’’سرائیکی‘‘ کے محرک بھی۔
کتاب : شام و سحر ِ۔۔ مصنف حسین سحر ( صفحہ 72 )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مخدوم سجاد حسین میر حسان الحیدری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایران،عراق کے سرحدی علاقے میں زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد 330 سے تجاوز کر گئی
Next Article سیاست میں امی ابو وغیرہ کا کردار ۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لفظ ’’سرائیکی‘‘ کے چشم دید گواہ ۔۔ پروفیسر حسین سحر

اگست 30, 2017
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.