Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گوادر : بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کی سب سے بڑی ریلی
اہم خبریں

گوادر : بلوچستان کی تاریخ میں خواتین کی سب سے بڑی ریلی

ایڈیٹرنومبر 30, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gawadar women rally
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گوادر : ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کی جانب سے 15 نومبر سے گوادر کے پورٹ روڈ پر جاری دھرنے کی حمایت میں پیر کو سینکڑوں خواتین نے گوادر میں احتجاجی ریلی نکالی جسے شہر کی تاریخ میں خواتین کی سب سے بڑی ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔
گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی بہرام بلوچ نے شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے اس ریلی کو نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خواتین ریلی قرار دیا ہے۔اس ریلی سے انگریزی، اردو اور بلوچی زبان میں خطاب کرتے ہوئے طالبہ نفیسہ بلوچ نے کہا کہ ’ہم گوادر کی مائیں اور بہنیں مولانا ہدایت الرحمان کو ڈرانے والوں کو یہ بتا دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک فرد نہیں ہیں بلکہ گوادر اور مکران کے مظلوم عوام کی آواز ہیں۔‘
اگرچہ حکومت نے گوادر کو حق دو تحریک کے چار مطالبات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں لیکن دھرنے کے شرکاء ان پر عملدرآمد کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔
دریں اثناء مکران ڈویژن کے ہیڈکوارٹر تربت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سرحدی تجارت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جن میں ٹوکن سسٹم کا خاتمے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ریلی سے گوادر کو حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین نے بھی خطاب کیا۔
بعض خواتین نے کہا کہ وہ مجبور ہو کر اپنے گھروں سے نکلی ہیں کیونکہ ان کے مردوں کا روزگار ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری اور ایرانی سرحد پر تجارت پر پابندیوں کے بعد ختم ہو کر رہ گیا ہے۔اس موقع پر نفیسہ بلوچ کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان کو ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈرانے والوں کو بتا دینا چاہتی ہیں کہ مسلسل ظلم و جبر کے باعث ڈر اور خوف ختم ہو جاتا ہے۔’یہاں ظلم کی انتہا ہے۔ ہم بھوکے ہیں، بے روزگار ہیں، ہمیں نہ صحت اور تعلیم کی سہولت حاصل ہے۔ یہاں نہ پانی ہے اور نہ بجلی۔‘نفیسہ بلوچ نے کہا کہ ڈرانے والے اپنی طاقت دکھا چکے ہیں اور اب ہم اپنی طاقت دکھائیں گے۔’ہم نکلے ہیں ان اداروں اور کرپٹ لیڈروں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اور مولانا سے ان کی بہنوں کا وعدہ ہے کہ وہ اس تحریک میں ان کے ساتھ ہیں۔‘
گوادر میں خواتین کی ریلی کا آغاز الجوہر پبلک سکول سے ہوا اور مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی ریلی نے جیبڈی پارک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کی۔گوادر میں 15 نومبر سے دھرنے کے آغاز سے اب تک خواتین کی ریلی اپنی نوعیت کی تیسری بڑی ریلی تھی۔
اس سے قبل عام لوگوں اور بچوں کی بڑی ریلیاں نکالی گئیں لیکن خواتین کی ریلی سب سے منفرد تھی کیونکہ بلوچستان کے قبائلی معاشرے میں پہلے خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکلنے کی مثال نہیں ملتی۔
گوادر کے سینیئر صحافی بہرام بلوچ نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل نہ صرف گوادر میں خواتین اتنی بڑی تعداد میں کسی احتجاجی ریلی میں شرکت لیے نہیں نکلی ہیں اور نہ ہی بلوچستان کے کسی اورعلاقے میں اس کی نظیر ملتی ہے۔‘اُنھوں نے اس کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کے حوالے سے گوادر میں جو دھرنا دیا جا رہا ہے ان سے گوادر کی پوری آبادی متاثر ہے۔اُنھوں نے بتایا کہ گوادر میں لوگوں کے معاش کے دو بڑے ذرائع ہیں جن میں ماہی گیری اور ایران سے سرحدی تجارت شامل ہیں۔
’اس وقت یہ دونوں شعبے تباہ ہو گئے ہیں۔ ماہی گیری کو ٹرالروں کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری جبکہ ایران سے سرحدی تجارت کو ٹوکن سسٹم کے نام پر حکومت کی جانب لگائی جانے والی پابندیوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ اسی طرح لوگ بہت بڑی تعداد میں چیک پوسٹوں سے متاثر ہیں۔‘بہرام بلوچ کے مطابق چونکہ گوادر کی آبادی کا ہر فرد متاثر ہے اس لیے خواتین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلوچستان خواتین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاینٹی ہائی جیکنگ مشق میں بوئنگ طیارے کو نقصان پر پارلیمانی ’جانچ پڑتال کا مطالبہ‘
Next Article کورونا ریلیف پیکج : یوٹیلٹی سٹورز سمیت مختلف اداروں اور محکموں میں ساڑھے پانچ ارب روپے کی کرپشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

بھارت میں طالب علم رہنما نیہا بورا کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی

اگست 9, 2026

بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا

مئی 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.