Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو (آخری قسط)۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’ہمیں‘‘ یاد ہو کہ نہ یاد ہو (آخری قسط)۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 11, 202010 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ قسط وار کالم کسی ٹارچر سے کم نہ تھا جو میرے لئے وہ کمبل بھی بن گیا جس کے بارے یہ محاورہ بنا کہ میں تو کمبل کو چھوڑنا چاہتا لیکن کمبل مجھے نہیں چھوڑ رہا۔ ان قسطوں میں قدم قدم بلکہ سطر سطر یہ احساس ہوا کہ صدیوں سے ہم خود ہی اپنے لئے بہت کافی ہیں۔ کسی دشمن کو زحمت کی ضرورت نہیں۔ اتحاد کی جگہ انتشار اور ہوس اقتدار، انائیں برسرپیکار، اخوت پہ پھٹکار۔ حکم تو یہ تھا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جس کے ایک عضو کو تکلیف پہنچے تو پورا بدن اذیت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ پوچھا گیا کہ اگر دو مسلمان تلواریں سونت کر ایک دوسرے پر حملہ آور ہوں، ایک مارا جائے تو قصور وار کون ہو گا؟ فرمایا ’’دونوں کہ ارادہ تو مقتول کا بھی یہی تھا کہ قاتل کو قتل کر دے‘‘۔
بہرحال مجھے اعتراف کرنا ہو گا کہ میں نے طوالت سے خوفزدہ ہو کر کچھ اہم تاریخی ایونٹس کو بائی پاس بھی کیا جس پر معذرت خواہ ہوں۔ مختصراً یہ کہ ’’پڑھتا جا شرماتا جا‘‘ اور ممکن ہو تو سوچتا بھی جا۔1908ء۔ YOUNG TURKS کا انقلاب عثمانی سلطان کو دستور کی بحالی پر مجبور کرتا ہے۔1914-18ء۔ برطانیہ مصر کو اپنا محروسہ ملک قرار دے دیتا ہے، ایران پر برطانوی اور روسی فوجیں قابض ہو جاتی ہیں۔1916-21ء۔ عرب برطانویوں کی مدد سے خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت کر دیتے ہیں۔ 1917ء۔BALFOUR DECLARATIONبرطانیہ فلسطین میں یہودی وطن کیلئے باقاعدہ تائید و حمایت مہیا کرتا ہے۔ (آج اسی کے نتائج ہم سب کے سامنے ہیں)1919-21ء۔ اتاترک یورپی طاقتوں کو خلیج میں روکے رکھنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، ایک آزاد ترک ریاست قائم کرتا ہے۔ وہ سیکولر اور انقلابی پالیسیاں اختیار کرتا ہے (1924-8) 1920-22ء۔ گاندھی برطانوی حکمرانی کے خلاف دو عوامی مہمات کے ذریعہ ہندوستان کے عام لوگوں کو بیدار و متحرک کرتا ہے۔1921ء۔ رضا خان ایران میں کامیاب انقلاب کی بنیاد رکھ کر پہلوی عہد کا آغاز کرتا ہے۔1922ء۔ مصر کو رسماً آزادی مل جاتی ہے۔1932ء۔ سعودی عرب کا قیام ۔1935ء۔مصر میں ریفارمر اور صحافی راشد رضا کی وفات۔1938ء۔ ہندوستان میں علامہ اقبال کی وفات۔1939-45ء۔دوسری جنگ عظیم۔ برطانوی رضا شاہ کو معزول کرنے کے بعد اس کے بیٹے محمد رضا کو جانشین قرار دیتے ہیں (1944)1940ء۔ دہائی:اخوان المسلمون مصر کی مضبوط سیاسی قوت بنتی ہے۔1945ء۔ ترکی اقوام متحدہ میں شامل ہوتا ہے۔1947ء۔ عرب لیگ کی تشکیل1946ء۔ ہندوستان میں فرقہ ورانہ فسادات کے بعد مسلم لیگ ایک الگ ریاست کے لئے باقاعدہ تحریک کا آغاز کرتی ہے۔1947ء۔ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل ’’اسلامی‘‘….. ’’جمہوریہ‘‘ ……’’پاکستان‘‘ وجود میں آتا ہے جو آج تک اسلام، جمہوریت اور پاکیزگی کی تلاش میں ہے۔
قارئین!اس کے بعد مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے سے لے کر باقی پاکستان کا بال بال قرضوں میں جکڑے جانے تک کی ساری کہانی ہم سب کے سامنے ہے۔باٹم لائن یہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر، شہر قائد بدبو دار کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سیاستدان حسب معمول دست و گریبان۔ بارشوں کا پانی سنبھالا نہیں جاتا لیکن عام آدمی کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں اور 73سال بعد بھی اقبال کے شاہینوں کا سب سے بڑا مسئلہ دو وقت کی روٹی اور روزگار ہے اور عوام مختلف قسم کے مقدس و غیر مقدس مافیاز کے پاس یرغمال پڑے ہیں۔’’تمام عمر چلے اور گھر نہیں آیا‘‘ گھر ہوتا تو آتا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسلام سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article درندوں کی بستی۔۔منصور آفاق
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.