Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’چاچو‘‘ ٹرمپ، بھتیجی میری ٹرمپ اور جمہوریت مبارک ہو۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’چاچو‘‘ ٹرمپ، بھتیجی میری ٹرمپ اور جمہوریت مبارک ہو۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجولائی 17, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سپر پاور کا صدر بھی نیویارک میں پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتا ہے تاکہ جمہوریت کے استحکام میں اپنا حصہ ڈال سکے۔نوٹ خرچ کرکے ووٹ کو عزت دینے کا دنیا میں اک اپنا ہی مقام ہے، جمہوریت بہترین انتقام ہے اور بقول شخصے جمہوریت ہی بہترین نظام ہے لیکن کتنا حسین اتفاق ہے کہ پہاڑوں سے اونچا، سمندروں سے گہرا، شہد سے میٹھا اور فولاد سے مضبوط ’’غیر جمہوری ‘‘چین سونامی کی طرح گلوبلی سیاست پر چھاتا چلا جا رہا ہے۔ ایک طرف سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کو ’’غیر جمہوری ‘‘ چین نے ناکوں چنے چبوا دیئے تو دوسری طرف وہ جمہوری سپر پاور کو بھی آنکھیں دکھا رہا ہے ۔ چین پر نئی امریکن پابندیوں کے جواب میں اس نے غیر جمہوری اعتماد سے کہا ہے ….’’امریکہ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو بھرپور جواب ملے گا‘‘ ۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کس احساس کمتری کے باعث ہم اس بے فیض، بے ثمر بے حیا جمہوریت کی بغل میں گھسے گھیسیاں کر رہے ہیں ۔ اللہ پاک اس کرہ ارض پر رحم فرمائے جس کے ’’تاجر سیاستدانوں‘‘ یا ’’سیاستدان تاجروں ‘‘ نے جیتے جاگتے انسانوں کو ’’منڈی کا مال‘‘ یا ’’مال مویشی ‘‘ سمجھ رکھا ہے ۔آج نہیں تو کل، انسانیت کو جمہوری قربان گاہوں سے نجات کیلئے کوئی اور راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔
تازہ ترین یہ کہ معزز امریکی عدالت نے امریکن صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کو اپنے ’’چاچو‘‘ کے بارے دلچسپ انکشافات پر مشتمل کتاب کے بارے میں گفتگو کرنے اور اسے شائع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہاں ’’جمہوریئے‘‘ چاہیں تو یہ کہتے ہوئے ’’جشن جمہوریت‘‘ بھی منا سکتے ہیں کہ یہ عدالتی اجازت بھی جمہوریت کا ہی اعجاز اور اعزاز ہے تو مجھ جیسا ’’جمہوریت دشمن‘‘ یہ پوچھنے میں حق بجانب ہوگا کہ ایسی کتاب کی نوبت ہی کیوں آئی؟اک ایسا آدمی کیسے آیا، دیکھا اور چھا گیا جس کے بارے بھتیجی ایسے ایسے انکشافات کر رہی ہے کہ بندہ توبہ توبہ کر اٹھے۔یاد رہے کہ ٹرمپ خاندان نے اس کتاب کی اشاعت روکنے کیلئے مقدمہ دائر کیا ہوا تھا ۔یہ بھی یاد رہے کہ بھتیجی اپنے ’’چاچو‘‘بارے لکھتی ہے کہ کس طرح میرے خاندان نے دنیا کے سب سے خطرناک انسان کو پیدا کیا۔میری ٹرمپ نے ’’چاچو‘‘ کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیا ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی عدالت کے معزز جج نے پبلشرز کو کتاب کی اشاعت کے حق کی توثیق کر دی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کئے گئے دعوؤں کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا تاہم کتاب کے کچھ اقتباسات امریکی میڈیا میں لیک ہو چکے ہیں یا لیک کئے جا چکے ہیں ۔
55سالہ بھتیجی میری ٹرمپ کے خلاف کتاب کی اشاعت رکوانے کی کوشش میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ نے مقدمہ دائر کرتے ہوئے پٹیشن میں کہا تھا کہ میری ٹرمپ نے وراثت کے معاملہ میں دو دہائی قبل رازداری کے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ میری ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں امریکہ کے عوام ان کے اہم الفاظ پڑھ سکیں گے ۔میری ٹرمپ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ’’نیویارک ٹائمز‘‘ کو ٹیکس دستاویزات فراہم کیں جس نے حال صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی 1990ء میں مشتبہ ٹیکس سکیم سے متعلق 140ہزار الفاظ پر مشتمل تحقیقاتی مضمون شائع کیا۔میری ٹرمپ نے لکھا کہ ان سے صحافیوں نے 2019ء میں ان کے گھر پر رابطہ کیا اور ابتدا میں وہ ان صحافیوں کی مدد کرنے سے گریزاں تھیں۔ میری ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ نیویارک ٹائمز کے صحافیوں سے رابطہ کرنے سے قبل انہوں نے تقریباً ایک ماہ انتظار کیا اور لاء فرم سے قانونی دستاویزات کے کئی ڈبے سمگل کرنے کےبعد انہیں صحافیوں کو فراہم کیا اور اس لمحہ کو ایک ایسا یادگار لمحہ قرار دیا جس پر کئی مہینوں بعد انہیں بے پناہ خوشی محسوس ہوئی۔
قارئین !آئیے اک’’جمہوری‘‘ سپرپاور کے جمہوری صدر بارے ان کی سگی بھتیجی کی لکھی گئی اس ہوشربا کتاب کا انتظار کریں ۔میں نہیں جانتا کہ شری نریندر مودی کی بھی کوئی بھتیجی یا بھانجی صاحبہ ہیں یا نہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ خود ’’تاریخ‘‘ان کی بھتیجی یا بھانجی کا کردار ادا کرے گی اور بتائے گی کہ سپرپاور جمہوریت کا صدر اور سب سے بڑی جمہوریت کا وزیر اعظم کیسا تھا اور یہ اپنے اپنے عوام کو کیسے ’’جمہوری ماموں‘‘ بنا گئے ۔ویسے تو اس کی بھی کوئی خاص ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے لئے خود اپنے جمہوری گریبانوں میں جھانکنا ہی کافی ہوگا۔پاکستان کی دوبڑی اور مقبول ترین جمہوری سیاسی پارٹیوں کا زیر تکمیل پوسٹ مارٹم ہمارے سامنے ہے اور اس پوسٹ مارٹم کے ساتھ ساتھ خود ہمارا حال بلکہ حالت زار ہمارے سامنے ہے۔ اس ملک کے کروڑوں عوام آج جو کچھ بھگت رہے ہیں اور جانے کب تک بھگتیںگے، یہ سب کچھ انہی بگلابھگت جمہوری تحفوں کا کیا دھرا ہے جو تمام تر مالی و دیگر جرائم ’’ملک و قوم کے وسیع تر مفاد‘‘ میں کرتے ہیں ۔اگر واقعاتی شہادت عینی شہادت پہ بھاری ہوتی ہے تو واقعہ یہ ہے کہ جمہوری قائدین خود تو ترقی کی معراج تک جا پہنچے، ملک قرضوں کے پاتال میں اتر گیا اور عوام جانے کب تک کیلئے روٹی کے طواف میں جت گئے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا وائرس نے قیوم خان خوگانی کی جان بھی لے لی
Next Article ایک تھا سیکرٹ ایجنٹ، ایک تھا کامریڈ!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا

اکتوبر 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.