Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’پاکستان کا صدقہ دو‘‘۔۔حسن نثار
حسن نثار

’’پاکستان کا صدقہ دو‘‘۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمئی 24, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بزرگوں سے سنا کرتے تھے ’’صدقہ ردِ بلا ہے‘‘
پاکستان سلو موشن اقتصادی تباہی سے لے کر ’’اچانک‘‘ طیارے کی تباہی تک عرصہ دراز سے خوفناک قسم کی بلاؤں کے نرغے میں گھرا ہوا ہے۔
ایک زخم بھرتا نہیں کہ دوسرا وار اسے لہولہان کردیتا ہے اور خون کے آنسو ہیں کہ رکنے تھمنے کا نام نہیں لیتے۔ میں نے ایک بار لکھا تھا کہ ہمارا وطن اک ایسے جسم کی مانند ہے جس کے ہر مسام میں زہریلے تیر اور نیزے گڑے ہوئے ہیں۔
کمال ہے کہ اوپر سے لے کر نیچے تک ……. وزیر سے لے کر فقیر تک، فنکار سے لے کر شہسوار تک، پرہیز گار سے لے کر بدکار تک، اشراف سے لےکر اجلاف تک، آجر سے لے کر اجیر تک، سب ہی جانتے ہیں کہ مافیاز سے لے کر مونسٹرز تک نے مدتوں سے اس ملک کو گھیرا ہوا ہے لیکن مجال ہے جو کسی کے ٹھنڈے خون میں تھوڑا سا بھی ابال دکھائی دیتا ہو حالانکہ گھیرا، محاصرہ بہت تنگ ہو چکا ہے۔
اشرافیہ ’’بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست‘‘ کی منحوس تصویر اور عوام دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی اور راشن کے اسیر، جنہیں نت نئے بھاشن کے قانونی، آئینی، جمہوری نشوں کا عادی کر دیا گیا۔
’’روٹی کپڑا مکان‘‘ کی بھنگ سے فارغ ہو کر اس ووٹ کی عزت میں مصروف ہو جاتے ہیں جس نے ان کے نیم جان جسموں پر لنگوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں چھوڑا۔
خوب صورت ترین ملک کو اک ایسی بےرحم منڈی میں تبدیل کردیا گیا جہاں کسی کے ہاتھ میں ڈنڈا اور کسی کے ہاتھ میں ڈنڈی ہے اور باقی سب خالی ہاتھ اٹھائے من و سلویٰ و معجزات کے منتظر، جو آدم خور درختوں سے آموں کی امید کر رہے ہیں۔
یہاں درختوں کی شاخیں لہو پہ پلتی ہیں
مجھے تو خوف سا آنے لگا ہے چھاؤں سے
صوفی شاعر کہتا رہ گیا۔
نیچاں دی اشنائی کولوں فیض کسے ناں پایا
کیکر تے انگور چڑھایا ہر گھچا زخمایا
لیکن ’’زخمی گچھے‘‘ ان لُچے لفنگے معززین کے گرد محورقص رہےجو ملکی وسائل لوٹ لوٹ کر 22کروڑ لوگوں کو سائل بنا گئے اور اب بھی جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دے رہے ہیں حالانکہ جنہو ں نے یہ نظام وضع کیا وہی اس کے اصل بینی فشریزتھے، ہیں اور رہیںگے اگر یہ تبدیل نہیں ہوتا اور یہی حقیقی ’’تبدیلی‘‘ ہوگی۔
خالق نے تو مخلوق کے لئے کوئی کسر نہ رہنے دی۔
26ویں بڑی معیشت، ایٹمی طاقت، 22کروڑ سروں کے ساتھ 44کروڑ ہاتھ لیکن پھیلے ہوئے ہاتھ، چھٹی ساتویں مضبوط ترین فوج، 642000سرفروش، مسحور کن ہوشربا حد تک حسین ترین علاقے، کسی حور کی آنکھ سے ٹپکے آنسو جیسی AANSUجھیل جو کاغان کی روح ہے۔
دنیا کی چھت ٹرینگو ٹاورز، گلگت بلتستان مع ان چار بلند ترین پیکس کے جو اس کرہ ارض کا فخر ہیں۔ پاکستان "ROOFTOP OF THE WORLD” جسے ایسا گہرا کشکول تھما دیا گیا جو بھرنے کا نام نہیں لیتا بلکہ اس میں جتنا قرضہ ڈالو اتنا ہی گہرا ہوتا چلا جاتا ہے۔
دنیا بھرمیں نمک کی دوسری بڑی کانیں جنہیں نمک حرام چاٹ گئے، پولر ریجن سے باہر دنیا کاطویل ترین BIAFOگلیشیئر، 320قبل مسیح پرانی کھیوڑہ کی دوسری بڑی کان کا طلسمی سلسلہ، اس حالت میں بھی دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس نیٹ ورک، لیکن ہر شہری لاوارث مریض، دنیا کا سب سے بڑامین میڈ جنگل چھانگا مانگا جسے ہم نے جمہوری ہیرا منڈی مشہور کردیا اور جو تقریباً 12000ایکڑوں پر محیط ہے، اصل وجہ شہرت یہاں جمہوری ضمیروں کی ننگی نیلامی کا ’’بازارمصر‘‘ لگا کر ووٹ کو عزت دیتے ہوئے ووٹر کوبے عزت کیا گیا تھا۔
پاکستان کی تقریباً 25فیصد ’’سوہنی دھرتی‘‘ زیر کاشت جسے دنیا کا سب سے بڑا نظام آبپاشی سیراب کرتا ہے، تو سچ پوچھو یقین نہیں آتا کہ یہ اس پاک سرزمین کی صرف چند جھلکیاں ہیں جنہیں ناپاک ترین قیادتیں نصیب ہوئیں اور لوگ نصیب ہار گئے۔ پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں۔
کیا واقعی تربیلا ڈیم ہم ہی نے بنایا تھا؟
نوجوان کی محیر العقول تعداد لیکن بےکار، بےروزگار۔
سب سے مشکل کام تو یہ ہے کیسے ڈھونڈیں کام
گلیوں میں آوارہ پھرتے رہتے ہیں بدنام
تو اس یوتھ کو اس جہنم میں کس نے جھونکا؟
پاکستان کے PLUSESفطری جبکہ MINUSESسو فیصد غیرفطری اور ’’مین میڈ‘‘ ہیں اور یہ دعویٰ ہذیان نہیں، مرے وجدان اور ایمان کا حصہ ہے لیکن پھر بھی نقصان در نقصان ہماری ہی نسلوں کا مقدر کیسے ہو گیا؟
میں معذرت خواہ ہو کہ موجودہ حالات کو ’’مین میڈ‘‘ لکھ گیا ……… نہیں یہ ’’مین میڈ‘‘ ہرگز نہیں تھے کیونکہ آدمی جتنا بھی گیا گزرا ہو، مادر، مادر وطن کی چادر پر ہاتھ نہیں ڈالتا لیکن یہاں:
سرمایہ کیا رائے چرائی جا سکتی ہے
پانی میں بھی آگ لگائی جا سکتی ہے
اگر کسی کی قوت سماعت سلامت ہے، ذہن کام کرتا اور ضمیر زندہ ہے تو جان لو کہ صرف بیان نہیں…… پاکستان کا صدقہ دینا ہوگا اور بات کالے بکروں کے صدقے سے بہت آگے نکل چکی ہے۔
25 ،20سال پہلے میں لکھا کرتا تھا کہ یہاں جلادوں کو اوور ٹائم لگانا ہوگا، گلوٹین کو تین تین شفٹوں میں کام کرنا ہوگا تو کام چلے گا ورنہ کام تمام سمجھو۔ نوبت NOW OR NEVERتک تو آگئی یا آنے والی ہے سو ایسے مشوروں پر کان دھرنا ہوگا کہ
’’کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں‘‘
کالے مرغے اور کالے بکرے بھول جاؤکہ ان چھوٹے موٹے صدقات کا وقت گزر گیا۔ اب صرف ڈائنا سورز، مگرمچھوں، شارکس، وہیل مچھلیوں، تیندوؤں، گینڈوں، وحشی سانڈوں اور گاڈزیلائوں جیسی اصلی اور اساطیری بلاؤں کا صدقہ پیش کرنا ہوگا کہ اب صرف صدقہ ہی ردِ بلا ہوگا ورنہ بلائیں طاقتور ترین ہو جائیں گی اور کل کلاں کوئی ان کا صدقہ کرنے کاسوچ بھی نہ سکے گا۔
عوام سے لے کر اداروں تک سب کھائے یا کھوکھلے کردیئے گئے تو اور کس حادثہ کا انتظار ہے؟
ہر ’’لکڑی‘‘ کو دیمک لگی ہے
ہر ’’لوہا‘‘زنگ کی لپیٹ میں ہے
ہر ’’جسم‘‘ کینسر زدہ ہو چکا
پاکستان کا صدقہ دو
مجھے تو کوئی اور رستہ دکھائی نہیں دیتا
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحاجی نذیر احمد جنتی۔۔گل نو خیز اختر
Next Article میری مادرِ وطن پرجھریاں پڑچکی ہیں۔۔کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.