Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل نو خیز اخترکاکالم:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دِلّی کی فتح
لکھاری

گل نو خیز اخترکاکالم:اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دِلّی کی فتح

ایڈیٹراکتوبر 20, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاولپور کا شمار پاکستان کے اُن پرسکون اور محبت بھرے شہروں میں ہوتا ہے جہاں کی میٹھی سرائیکی اور میٹھے لوگ کبھی نہیں بھلائے جاسکتے۔ یہ فنکاروں، تخلیق کاروں اور ہنرمندوں کا شہر ہے۔ اس کی نوابی اہمیت اپنی جگہ لیکن یہ آج بھی علم و ادب اور ثقافت کے رنگوں میں رنگا ہوا ہے۔ یہاں کی اسلامیہ یونیورسٹی ملک کی ممتاز یونیورسٹیز میں شمار ہوتی ہے اور اسے اِس مقام تک لانے میں وائس چانسلر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب کا بہت بڑا کردار ہے۔ میری ڈاکٹر صاحب سے چند ملاقاتیں ہیں لیکن ان کی علمیت اور نرم خو طبیعت کا حصار ایسا ہے کہ کبھی کبھی میں سوچ میں پڑ جاتا ہوں کہ ایسی باکمال شخصیت سے ملاقات میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی۔
علم کا ایک سمندر ہے جو اُن کے اندر موجزن ہے۔ اٹھتے بیٹھتے ان کی ایک ہی خواہش ہے کہ ملک ترقی کرے، طلبا کو تعلیم کے اچھے سے اچھے مواقع فراہم کیے جائیں اور یونیورسٹیز کی فضا میں تحقیق اور مکالمے کی فضا کو فروغ دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے یہ دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی میں مختلف موضوعات پر سیمینارز کا انعقاد بھی کرتے رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے یہ ذمہ داری ڈاکٹر جام سجاد کو سونپی اور پاکستان کو درپیش معاشی اور سماجی مسائل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا۔ جام سجاد میرے پرانے دوست بھی ہیں اور بذات خود بہت شاندار شخصیت کے مالک ہیں۔حس ِ مزاح کمال کی پائی ہے اورجس محفل میں بیٹھتے ہیں اسے کشت ِ زعفران بنا دیتے ہیں۔ لاہور سے دس پندرہ شخصیات کا بہاولپور جانا، ایک رات قیام کرنا، یونیورسٹی کا وزٹ اور پھر سیمینار میں شرکت، یہ جوئے شیر کوئی آسان کام نہیں۔ جام سجاد نے دو ماہ پہلے سے اس کی تیاری شروع کر دی تھی اور جتنا انہوں نے خود اس کام کو سر پر سوار کیا اتنا ہی میرا بھی جینا حرام کیے رکھا۔ بعض اوقات تو دن میں دس دفعہ ان کی کال یا میسجز آتے رہے۔اصل میں کام کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ اس کے ساتھ جڑ ا جائے۔ جام سجاد نے پہلے شخصیات کی لسٹ فائنل کی، پھر سب سے رابطہ کیا، سب کو کنفرم کیا اور پھر ایسا پروگرام ترتیب دیا کہ جو احباب ہمارے ساتھ بہاولپور گئے تھے وہ پھر بہاولپور کے ہی گن گاتے ہوئے واپس آئے۔
اسلامیہ یونیورسٹی کی پرشکوہ عمارت دوحصوں پر مشتمل ہے، ایک اولڈ کیمپس کہلاتا ہے اور دوسرا نیوکیمپس یا بغداد کیمپس۔ دونوں کیمپس دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ میری یہاں مالی، چوکیداروں اور کچھ ایسے اسٹاف کے لوگوں سے ملاقات ہوئی جن کا بظاہر یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں سے براہ راست تعلق نہیں اس کے باوجود یہ لوگ بھی معترف نظر آئے کہ اسلامیہ یونیورسٹی ایسی کبھی نہیں تھی جیسی آج ہے۔ مجھے خود بھی یاد ہے بہت عرصہ پہلے غالباً 1989میں مجھے اسلامیہ یونیورسٹی آنے کا موقع ملا تھا، تب میں اباجی کے ساتھ یہاں آیا تھا اور اولڈ کیمپس تک جانے کیلئے ہم سائیکل رکشہ میں سوار ہوکر آئے تھے۔ بہاولپور کی نئی نسل شاید اس بات سے بے خبر ہو کہ یہاں ایک عرصہ تک سائیکل رکشہ چلتا رہا ہے۔ لیکن آج کا بہاولپور بہت مختلف ہے۔یہاں گاڑیاں ہیں، برینڈز ہیں، خوبصورت سڑکیں ہیں، باغات ہیں اور نور محل سمیت دیگر نوابین کے محلات ہیں۔لاہور سے مرشد یاسر پیرزادہ، اوریا مقبول جان، اشرف شریف، رضوان رضی، عباس تابش، فرخ شہباز وڑائچ، نعیم مسعود اور خاکسار جبکہ ملتان سے برادرم سجاد جہانیہ اور نسیم شاہد پہنچے۔ یارِ غار رانا ممتاز رسول ملتان سے اپنی سب مصروفیات پس پشت ڈال کر محض دوستوں کی محبت میں یونیورسٹی پہنچے اور ہمیشہ کی طرح دل جیت لیا۔ یونیورسٹی کی ٹیم نے جس انداز سے مہمانوں کو ویلکم کیا اس نے سفر کی ساری تھکن اتار دی۔ پہلی رات صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیاتھا جس میں طلباء نے ایسی شاندار آوازمیں پرفارمنس دی کہ ایک لمحے کو بھول گیا کہ یہ ابھی اسٹوڈنٹس ہیں۔ یوں لگ رہا تھا جیسے انتہائی پروفیشنل سنگرز اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہاں ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار بھی موجود تھے۔ نہایت ینگ اور ہنستی مسکراتی شخصیت ہیں اور بہاولپور کو جرائم سے پاک رکھنے میں دن رات کوشاں ہیں۔
اگلے روز نیو کیمپس میں ڈاکٹر اطہر محبوب صاحب کی طرف سے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تفصیل سے یونیورسٹی کی سرگرمیاں اور مستقبل کے پلان بتائے گئے۔ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ یونیورسٹی میں داخلے کے وقت جو طلبا و طالبات منتخب ہوتے ہیں ان میں سے کئی معاشی مسائل کی وجہ سے فیس ادا نہیں کر پاتے ۔ایسے میں یونیورسٹی ان سے رابطہ کرتی ہے اور اُنہیں آمادہ کرتی ہے کہ آپ تعلیم نہ چھوڑیں ، فیس ہم ادا کریں گے۔ یونیورسٹی کا سیمینار ہال ہمیشہ کی طرح حاضرین سے بھرا ہوا ملا، اور حاضرین بھی جیتے جاگتے جو مکمل توجہ اور انہماک سے مقررین کو سنتے اور برداشت کرتے رہے۔عام طور پر ایسے سیمینارز میںوائس چانسلرز کچھ وقت کے لیے بیٹھتے ہیں اور پھر نکل جاتے ہیں لیکن ڈاکٹر اطہر محبوب شروع سے آخر تک نہ صرف موجود رہے بلکہ اختتامی کلمات میں تفصیلی طور پر یونیورسٹی کی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بتایا۔ شام کے وقت ہمیں نورمحل لے جایا گیا جہاں تھری ڈی لائٹس کے ذریعے انتہائی خوبصورت انداز میں نور محل کی تاریخ پر مبنی ڈاکیومنٹری پیش کی گئی۔بہاولپور نوابوں کے ساتھ ساتھ خوابوں کا بھی شہر ہے۔ یہاں کے لوگ خواب دیکھتے ہیں اور پھر اس کی تعبیر کیلئے جدو جہد کرتے ہیں۔آپ یہاں آئیں تو اسلامیہ یونیورسٹی کا ایک وزٹ بھی ضرور کریں۔ یہاں ہر وہ جدید تعلیم دی جارہی ہے جو شاید ابھی بڑے شہروں کی یونیورسٹیز تک بھی نہیں پہنچی۔اتنا شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر ڈاکٹر اطہر محبوب، اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور خصوصاً جام سجاد کا شکریہ جنہوں نے دِ لّی فتح کردکھایا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:یہ ہیں ہمارے لیڈر صاحب!
Next Article خالد مسعود خان کاکالم:بدلا ہوا لندن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.