Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل نو خیز اخترکاکالم:’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘
لکھاری

گل نو خیز اخترکاکالم:’’ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘

ایڈیٹرمارچ 20, 20225 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل میٹرک کا ایک اسٹوڈنٹ میرا شاگرد ہے۔ موصوف کی اردو کمزور ہے اس لیےاس کے والد صاحب نے سفارش کی کہ آپ اسے اردو پڑھا دیا کریں۔ میں نے بڑا منع کیا کہ میرے پاس بمشکل گھر والوں کے لیے وقت بچتا ہے، یہ ذمہ داری کسی اور پر ڈال دیں لیکن قبلہ چونکہ میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں لہٰذا پورے رعب دبدبے کے ساتھ اپنی بات منوا کے چھوڑی۔ اب ہوتا یہ ہے کہ میں بچے کو اپنے آفس بلا لیتا ہوں اور اردو کی کچھ چیزیں سمجھا کر الگ کمرے میں بٹھا دیتا ہوں کہ یاد کرکے مجھے سنائے۔فری کی ٹیویشن پڑھاتے ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا ہے اور مجھے احساس ہوا ہے کہ موصوف کی صرف اردو ہی نہیں، انگلش، ریاضی، صحت اور حافظہ بھی کمزور ہے۔ایک دن میں نے کمرے کے باہر سے گزرتے ہوئے اچانک کچھ ایسی آوازیں سنیں کہ میرا دل اچھل کر حلق میں آگیا۔ بچہ غضب ناک انداز میں کسی سے کہہ رہا تھا’’اس پر بم گرادو، دوسرے کے سر میں گولی مارو، اور تیسرے پر ٹینک چڑھا دو‘‘۔ میرا خون خشک ہوگیا۔ اتنی سی عمر میں بچہ دہشت گردی کی راہ پر چل پڑا تھا۔ میں نے ڈرتے ڈرتے اندر جھانکا تو موصوف پورے انہماک سے ’’پب جی‘‘ کھیل رہے تھے۔میرے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ اسے ڈانٹا اور سبق یاد کرنے کا کہا۔ کچھ دیر بعد مجھے خیال آیا کہ آج کل کے بچے صرف نصابی کتابیں ہی پڑھتے ہیں، اُنہیں تاریخ سے کوئی شغف نہیں۔ یہ خیال ذہن میں آتے ہی میں نے سوچا کہ بچے کواس عمر میں اگر عالمی تاریخ سے بھی آگاہ کیا جائے تو یقیناً آگے چل کر بہت اچھے نتائج نکلیں گے،ویسے بھی اگر میں کسی بچے کو پڑھا رہا ہوں تو مجھے کچھ اسپیشل ایجوکیشن دینی چاہیے۔ میں نے اسی وقت طے کیا کہ اِس بچے کو میں نصابی ایجوکیشن کے ساتھ کچھ عالمی حقائق سے بھی آگاہ کروں گا۔
اگلے ہی دن سے میں نے برخوردار کو آدھا گھنٹہ مزید ٹائم دینا شروع کردیا اور تفصیلاً بتانے لگا کہ امریکہ اور ویت نام کی جنگ کیسے شروع ہوئی، کیا محرکات تھے اور کتنی تباہی ہوئی۔ بچہ انتہائی انہماک سے یہ لیکچر سنتا اور میرا دل خوشی سے جھوم اٹھتا کہ میں ایک ’’اپ کمنگ دانشور‘‘ کی گرومنگ کر رہا ہوں۔ اس دوران اُردو کے حوالے سے میں نے سر توڑ کوشش کرلی لیکن بچے کے دماغ میں شاید پتھری تھی، حرام ہے جو اسے کوئی بات سمجھ آئی ہو۔مجھے اپنا میٹرک کا دور یاد آگیا۔ جس دن اردو کا پیپر ہوتا تھا اس روز کتاب کو ہاتھ تک نہیں لگایا جاتا تھا، یہ آسان ترین پیپر مانا جاتا تھا اور ہنستے کھیلتے بہترین نمبروں سے پاس ہوجایا کرتے تھے۔ تب کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایک دور ایسا بھی آئے گا کہ اردو کی ٹیوشن پڑھنے والے بھی پیدا ہوجائیں گے۔میں روزانہ بچے کو کچھ جملے لکھنے کے لیےدیتا ہوں اور ایسا ایسا جواب آتا ہے کہ میں سکتے میں آجاتاہوں۔ کچھ روز پہلے بچے نے دو دن کی چھٹی مانگی۔ میں نے شرط عائد کردی کہ چھٹی کی یہ درخواست مجھے لکھ کر دکھائو۔ بچہ اگلے ہی لمحے درخواست لکھ لایا۔مجھے بڑی خوشی ہوئی۔کہا پڑھ کر سناؤ۔ اس نے اٹک اٹک کر درخواست اردو میں پڑھ دی۔ میرا سینہ فخر سے پھول گیا۔ آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے کاغذ لیا تو چودہ طبق روشن ہوگئے۔ ساری اردو، انگریزی میں لکھی ہوئی تھی۔
اردو الفاظ کا مطلب بھی یہ بچہ ایسا ایسا نکالتا ہے کہ میں ششدر رہ جاتاہوں۔ اس کے نزدیک ’’قوی‘‘ کا مطلب ہے ’’اداکار قوی‘‘۔واحد جمع بنانا بھی اس پر ختم ہے۔ اس کے نزدیک گھر کی جمع ہے، گھررررر۔اُستاد کی جمع ہے کافی سارے اُستاد اور مرد کی جمع ہے مردود۔مذکر مونث میں بھی اس کے اپنے نظریات ہیں۔ موصوف کے ہاں ابو کی مونث ہمسائی، بھائی کی مونث اس کی گرل فرینڈ، اُلو کی مونث اُلّی، جگنو کی مونث جگنی اور کتے کی مونث اس کی دور پار کی کوئی تائی ہے۔میں نے وجہ دریافت کی تو فرمایا کہ امی اُنہیں اسی نام سے لکھتی اور پکارتی ہیں۔الفاظ کا جملوں میں استعمال بھی اس بچے پر ختم ہے۔ ایک دفعہ میں نے کہا کہ ’’کھچا کھچ‘‘ کو جملے میں استعمال کرو۔ فوراً تحریر کیا کہ’’ میرے خالہ خالو کھچا کھچ ہیں‘‘۔ میں نے حیرت سے وضاحت چاہی تو اطمینان سے بولا’’ خالہ ’کھچا‘ ہیں اور خالو’کھچ‘‘۔اسی طرح ایک دن ’انضمام‘ کو جملے میں استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ’’انضمام الحق اچھا کھلاڑی تھا‘‘۔اردو اشعار کی تشریح کرنی ہو تو موصوف پورے شعر کی بوٹی بوٹی کرکے ایک لفظ کا اضافہ کئےبغیر سارا شعر جوں کا توں لکھ دیتے ہیں۔شعر تھا’’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے…خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے‘‘ ہونہار طالبعلم نے تشریح کی’’اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ خودی کو ہر تقدیر سے پہلے اتنا بلند کر کہ خدا خود بندے سے پوچھے بتا کیا رضا ہے تیری‘‘۔محاوروں کا استعمال بھی اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔ میں نے پوچھا ’’حلوائی کی دکان دادا جی کی فاتحہ‘‘ کو جملے میں استعمال کرو۔ جواب آیا’’میرے دادا جی حلوائی تھے لہٰذامیں جب بھی حلوائی کی دکان پر جاتا ہوں اپنے دادا جی کی فاتحہ ضرور پڑھتاہوں‘‘۔
آج ایک ایسی بات ہوئی کہ میں نے طے کیا ہے کہ اپنے دوست سے معذرت کرلوں یا اپنا گریبان چاک کرکے ویرانوں میں نکل جاؤں۔ ہوا یوں کہ امریکہ اور ویت نام جنگ کے بارے میں پورا ہفتہ دلجمعی سے تاریخ بتانے کے بعد میں نے پوچھا ’’بیٹا ساری تفصیل سننے کے بعد تم کس نتیجے پر پہنچے ہو کہ امریکہ غلط تھا یا ویت نام؟‘‘۔ بچے نے کچھ دیر سوچا، پھر اپنی کنپٹی پر خارش کرتے ہوئے بولا’’سر! یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں دونوں میں سے ہندو کون تھا؟‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:ایک منحوس شخص!
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:وفاداری کی تلاش میں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ستمبر 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.