Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گوادر: حق دو تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد انٹرنیٹ بدستور بند
اہم خبریں

گوادر: حق دو تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد انٹرنیٹ بدستور بند

ایڈیٹرجنوری 4, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gawadar protest
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گوادر : بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں اگرچہ صورتحال معمول پر آگئی ہے تاہم انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گوادر میں صورتحال اس وقت خراب ہوگئی تھی جب 26 دسمبر کو علی الصبح حق دو تحریک کے ایکسپریس وے پر قائم دھرنا کیمپ کے خلاف کریک ڈاﺅن اور تحریک کے رہنماﺅں کی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کے باعث نہ صرف گوادر شہر بلکہ ضلع کے دیگر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی تھیں۔
گوادر شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہت بڑی تعداد تعینات کی گئی۔ موبائل فون سروس سمیت انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف گوادر کے لوگوں بلکہ باہر سے ان کے رشتے داروں کو رابطوں میں شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگرچہ جمعہ کے بعد موبائل فون سروس بحال کر دی گئی لیکن انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔ گوادر پریس کلب کے صدر نور محسن بلوچ نے بتایا کہ جمعے کے بعد مارکیٹس وغیرہ کھل گئی تھیں جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ معمولات زندگی بحال ہونے کے باوجود انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ ان لوگوں کو گوادر میں اپنے رشتے داروں کے ساتھ رابطے میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے جو خلیجی اور دیگر بیرونی ممالک میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ رابطوں کا سستا ترین ذریعہ ہے جبکہ فون پر کم آمدنی والے طبقات زیادہ اخراجات کے باعث رابطے نہیں کر سکتے۔
نور محسن نے کہا کہ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا میڈیا کے نمائندوں کو کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث وہ اپنے اداروں کو گوادر کی حقیقی صورتحال سے متعلق خبریں بھیج نہیں پا رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر حکام یہ کہتے ہیں کہ گوادر میں اب کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر انٹرنیٹ سروس کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
نور محسن کا کہنا تھا کہ گوادر میں کتنے لوگ گرفتار ہیں اور حق دو تحریک کے گرفتار رہنما کہاں ہیں ان کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا ہے۔
موبائل فون پر رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ گوادر میں صورتحال معمول پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کو انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی جس کے لیے متعلقہ ادارے کو خط بھیج دیا گیا ہے۔گرفتار افراد کی تعداد سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے علم میں نہیں ہے کیونکہ اس معاملے کو ایس ایس پی گوادر ڈیل کر رہے ہیں اور ضمانتی مچلکے جمع کرنے پر لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر چھوڑا بھی جا رہا ہے۔حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ اور یعقوب جوسکی سمیت 13 افراد کو گوادر سے کہیں اور منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔
بعض اطلاعات کے مطابق ان کو تربت منتقلی کے بعد آج مختصر وقت کے لیے پنجگور پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا اور وہاں سے اُنھیں کوئٹہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
پنجگور پولیس سٹیشن کی لینڈ لائن پر متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی لیکن کال وصول نہ کرنے کی وجہ سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا فون بند ہونے کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احتجاجی مظاہرے گوادر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجب کیوی کھلاڑی کو کراچی میں گرفتار کرنے کی دھمکی دی گئی : قمر احمد کی یادیں
Next Article پاکستان ریلویز کے پاس صرف تین دن کا ڈیزل باقی رہ گیا :ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ادارے کے چاروں مغوی ملازمین بازیاب

مئی 24, 2026

ماہ رنگ بلوچ اور سمی بلوچ کی گرفتاری کے خلاف بلوچستان میں خواتین کے احتجاجی مظاہرے

مارچ 26, 2025

گوادر: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا میرین ڈرائیو پر بدستور جاری، موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر

اگست 6, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں ستمبر 7, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا ستمبر 7, 2026
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی ستمبر 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.