سکھر ۔۔ اے پی پی ۔۔ روہڑی میں 9 محرم کے تاریخی شمع گل ماتمی جلوس کا تین روزہ سفر جاری، شدید گرمی اور دھکم پیل کی وجہ سے چار عزادار جاں بحق ہوگئے ۔ روہڑی میں ملک کا سب سے بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا ، 9 محرم الحرام کے دن تاریخی شمع گل ماتمی جلوس کا سفر تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ ملک بھر سے لاکھوں عزادار ماتمی جلوس میں شریک ہیں ۔
سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سے ہزاروں عزادار ٹرینوں میں سوار ہوکر روہڑی پہنچ چکے ہیں ۔ شدید گرمی اور دھکم پیل کی وجہ سے چار عزادار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت کندھ کوٹ کے رہائشی نوید شیخ اور عمران شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔
دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، بیہوش اور زخمی ہونے والے عزاداروں کو فوری طبی امداد کے لئے میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز موجود ہیں ۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی روہڑی پہنچے اور جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے بھی ماتمی جلوس کے روٹس اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سکیورٹی ادارے اور آئی جی سندھ روہڑی ماتمی جلوس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔
( بشکریہ : اے پی پی )
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

