اسلام آباد: پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ویڈیو کو ہٹادیا تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا نےجھوٹا بیانیہ پھیلایا، بھارتی فوج نے ویڈیو سےمتعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانےکی کوشش ہے۔ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پرغلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے۔
ترجمان کے مطابق 12مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیےگئے ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔ پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلےکی توپوں کا استعمال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ بےبنیاد اور اشتعال انگیز خبریں خطےکے امن کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

