Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مچھلی کھا کر دودھ پینے سے برص نہیں ہوتا یہ صرف مفروضہ ہے : طبی ماہرین
تجزیے

مچھلی کھا کر دودھ پینے سے برص نہیں ہوتا یہ صرف مفروضہ ہے : طبی ماہرین

ایڈیٹرجنوری 8, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fish
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اکثر اوقات کھانے کے دسترخوان پر کھانے کے ذائقوں سے متعلق تو بات ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی کچھ ایسے مفروضوں پر بھی بات ہوتی ہے جنھیں حقیقت سمجھا جاتا ہے۔
موسمِ سرما میں جہاں مچھلی کھانے کے رجحان میں تیزی آ جاتی ہے وہیں گھروں میں دسترخوانوں پر اس بحث کی واپسی بھی ہوتی ہے کہ کیا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے وِٹلائيگو یا برص کا عارضہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس عارضے میں جلد پر سفید نشان پڑنے لگتے ہیں اور ایسا جسم کے مختلف حصوں پر ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا صارف عزیر رضوی کی ایک ٹویٹ نے اس جانب توجہ دلوانے میں مدد دی اور اس حوالے سے لوگوں نے اپنے تجربات کا بھی ذکر کیا۔
عزیر نے جب بتایا کہ ان کی والدہ اس وقت خاصی گھبرا گئیں جب انھوں نے مچھلی کھانے کے بعد دودھ پی لیا۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا ایسا صرف پاکستانی اور انڈین ماؤں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔
اس مفروضے کے بارے میں کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ مچھلی کے اوپر سے دودھ نہ پینے کے بارے میں یہودیوں کا ایک فرقہ بھی خاصی احتیاط برتتا ہے۔
اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ یہ دراصل یونانی طب کا فلسفہ تھا اور کچھ نے ان دونوں اشیا کی تاثیر کے بارے میں بات کی اور کہا کہ شاید ان دونوں کو ساتھ کھانے سے اگر برص نہ بھی ہو تو معدے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
تاہم آج کل مچھلی پکانے کی ایسی ترکیبیں ریستورانوں میں عام ہیں جن میں دودھ استعمال ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ہم نے ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس عارضے کا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے کیا تعلق ہے۔
ڈرماٹولوجسٹ (ماہرِ امراضِ جلد) ڈاکٹر ارمیلہ جاوید نے بتایا کہ یہ ایک مفروضہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’اس کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ اس کا کسی کھانے پینے کی چیز سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔‘
ڈاکٹر ارمیلہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک آٹوامیون بیماری ہے یعنی آپ کا مدافعتی نظام خود سے ہی میلونن (جلد کو رنگت دینے والے خلیے) کے خلاف اینٹی باڈیز بنانے لگ جاتا ہے۔
’جس کے باعث جس جگہ وہ اینٹی باڈیز حملہ کرتی ہیں وہاں سے میلونن ختم ہو جاتے ہیں جو ہماری جلد پر واضح دکھائی دیتا ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرِ غذائیت ڈاکٹر زینب کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں یہ مفروضہ ضرور ہے لیکن اس کی سائنسی بنیاد نہیں ہیں۔‘
ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ’یہ نہیں ہوتا کہ دونوں چیزوں کے ملاپ سے کچھ ایسا بنتا ہے جس سے جلد پر برص ہو جاتا ہے۔‘
خیال رہے کہ یہ صرف مچھلی اور دودھ ہی نہیں بلکہ متعدد دوسرے کھانوں کے بارے میں بھی مشہور ہے کہ ان کی تاثیر ٹھنڈی یا گرم ہونے کے باعث ان کے مضر ہونے کی بات کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر زینب کا کہنا تھا کہ ’ماہرینِ غذائیت کھانوں کی تاثیر سے زیادہ اس کی مقدار پر غور کرتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ اس بات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی کھانے کی تاثیر گرم ہے یا ٹھنڈی ہے اصل مسئلہ مقدار کا ہے کہ آپ کتنی مقدار میں یہ کھانے کھاتے ہیں۔
اگر آپ کوئی چیز ایک حد سے زیادہ کھاتے ہیں تو اس کا بوجھ ظاہر ہے آپ کے نظامِ انہضام پر پڑ سکتا ہے۔
تاہم یہ ضرور ہے کہ مختلف کھانوں کے باعث لوگوں کو جلد کی الرجیز ہو سکتی ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ارمیلہ جاوید کا کہنا تھا کہ ’عام طور پر فوڈ الرجیز یا کھانے پینے کی اشیا سے کچھ لوگ الرجک ضرور ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کی کھانے کے باعث پہلے سے موجود الرجی بڑھ جاتی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ ’جیسے کچھ کیسز میں ڈبوں میں بند مسالوں میں موجود پریزرویٹو، ایڈیٹو یا فوڈ کلر کے باعث الرجی بڑھ سکتی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’وہ اس بات سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی کھانے کی تاثیر گرم ہے یا ٹھنڈی ہے اصل مسئلہ مقدار کا ہے کہ آپ کتنی مقدار میں یہ کھانے کھاتے ہیں۔
’اگر آپ کوئی چیز ایک حد سے زیادہ کھاتے ہیں تو اس کا بوجھ ظاہر ہے آپ کے نظامِ انہضام پر پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ مرچیں بھی آپ کو الرجی دے سکتی ہیں۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحت مضر صحت مچھلی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : جان محمد اکیلا تو نہیں ہے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : ملکی معیشت اور جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ۔۔عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو لاکھ میٹرک ٹن سالانہ تیار ہونے والا قاتل گھی حکمرانوں کو نظر کیوں نہیں آتا ؟ شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

فروری 1, 2026

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : دوستو میں ٹھیک ٹھاک ہوں

جون 6, 2025

پاکستان میں منکی پاکس کا چوتھا کیس سامنے آ گیا

ستمبر 1, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.