سبی: بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی کے ضلع سنگن میں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک عباس، لانس نائیک بشیر احمد اور سپاہی نور اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ظفر علی خان، شہید ہدایت اللہ اور شہید نور اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے جب کہ شہید ناصر عباس کا تعلق بھکر اور شہید بشیر احمد کا تعلق نصیر آباد سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ چند عناصر دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں، بلوچستان کا امن ایسے عناصر کے ہاتھوں سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسز جان کی قربانی دے کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔
(بشکریہ: جیونیوز)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

