لاہور : سیشن عدالت نے سڑک بلاک کرنے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی سیشن عدالت کے جج عبدالغفار نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ لاہورمیں ٹریفک کسی اور وجہ سے بھی جام ہوسکتا ہے، لاہور میں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے اور فواد چوہدری پر ٹریفک جام کرنے کا الزام درست نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظورکی اور اس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ وہ اس مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کرچکی ہے۔فوادچوہدری کےخلاف سڑک بلاک کرکے پریس کانفرنس اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

