جڑانوالہ:فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پادری زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی پادری ایلیزیر (Eliezer) کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جڑانوالہ کی کرسچن کالونی میں شرپسندوں نے کئی چرچز اور عیسائیوں کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور مسیحی افراد کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی تھی۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
پیر, ستمبر 7, 2026
تازہ خبریں:
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون

