اسلام آباد:اسلام آباد کی عدالت نے کارِسرکارمیں مداخلت اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانےکے کیس میں ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی جب کہ علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایمان مزاری اور علی وزیرکے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت کی جس میں عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
پولیس نے علی وزیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا جب کہ دوران سماعت پراسیکیوٹر عاطف الرحمان نے علی وزیرکے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ علی وزیرپولیس کے ساتھ تفتیش کے معاملے پرتعاون نہیں کررہے، جلسے میں مختلف سرکاری املاک کی توڑپھوڑبھی کی گئی، علی وزیر سے چند ثبوت برآمد بھی ہوئے ہیں۔
اس دوران علی وزیرکے وکیل عطااللہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیرکے خلاف درج مقدمے میں3 ناقابلِ ضمانت دفعات ہیں، دیگر قابلِ ضمانت ہیں، ریلی کے شرکا کوئی بھی ہوسکتے ہیں، علی وزیرکا ریلی کے شرکا سے کچھ لینا دینا نہیں، پولیس آخر علی وزیر سے کیا اگلوانا چاہتی ہے؟
وکیل صفائی قیصر امام نے کہا کہ ایمان مزاری سے تفتیش میں کچھ برآمد نہیں کیا گیا،کیا ایمان نے تقریرمیں کہاکہ پولیس سے ڈنڈےچھین لو؟ نہیں، انہوں نے کسی کو دھمکی دی نہ شیشے توڑے،ایمان مزاری کو 24 گھنٹے تحویل میں رکھا، مزید حراست میں رہنےکاکوئی جواز نہیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری خاتون ہیں،کھرا بولنےکا مطلب یہ نہیں کہ جیل میں رکھا جائے، ایمان سے تفتیش مکمل ہوچکی، جیل میں مزیدرکھنا غلط ہے۔
پراسیکیوٹر عاطف الرحمان کی جانب سے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی، انہوں نے کہا کہ ایمان مزاری اور علی وزیر جلسے کو لیڈ کررہے تھے،ایمان مزاری نے ریاست کو گالیاں دیں، توڑپھوڑ ہوئی، ایمان مزاری کا کردار مقدمے میں واضح طورپر لکھاگیاہے۔
عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کی 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ علی وزیر کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
منگل, ستمبر 15, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

