Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:اوورسیز پاکستانیوں کی خواہشات اور مطالبات
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:اوورسیز پاکستانیوں کی خواہشات اور مطالبات

ایڈیٹرنومبر 6, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھلے دنوں ایک کھانے کی میز پر کچھ اوورسیز سے ملاقات کا موقع ملا۔ بڑے ہی عجیب اوورسیز تھے جن سے مل کر عجب حیرانی ہوئی۔ دھیمے، سلجھے اور روایتی انداز کے رویے اوڑھے خوشی سے کِھلے جا رہے تھے۔ان میں سے کسی نے بھی ڈالر پاؤنڈ، اسٹرلنگ، درہم،ریال بھیجنے کے احسان کا تذکرہ کیا نہ یہ جتانے کی کوشش کی کہ آپ لوگ ہمارے بھیجے ہوئے پیسوں کی وجہ سے زندگی گزار رہے ہو، اس لیے اس ملک کے سب فیصلے کرنے کا اختیار ہمیں ہونا چاہیے نہ انہوں نے اٗس ملک جہاں وہ رہائش پذیر ہیں کا تقابلی جائزہ پیش کرکے پاکستان کے اداروں اور لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔نہ مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف زہر اگلا، نہ کسی شخصیت کا منفی انداز میں پروپیگنڈا کیا اور نہ کسی کو اوتار ثابت کیا۔ یہ سب پرجوش لوگ کچھ بے قرار ضرور تھے۔ان کی بے قراری پاکستان کی ڈگمگاتی معیشت کو سنبھالنے کی تمنا سے بھری تھی۔ وہ ان تمام اقدامات میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے تھے جن کی وجہ سے پاکستان اپنا کھویا ہوا وقار اور مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔وہ پاکستان کو ایک ایسا عظیم ملک بن کر ابھرتے دیکھنا چاہتے تھے جس کے تمام ادارے آئین اور ضابطوں کے پابند ہوں اور اپنی اپنی حدود میں رہ کر آگے بڑھیں۔ جمہوری نظام کی مستحکم پٹری پر جمہوریت کی گاڑی ہمیشہ رواں رہے۔ دو تین سال بعد نئی جماعتیں بنانے کے تجربے اور مستحکم حکومت کو ہٹانے کے حربے دفن کر دئیے جائیں۔ تقریبا چالیس ممالک میں مسلم لیگ کی نمائندگی کرنے والے یہ لوگ میاں نواز شریف کے ساتھ پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ان کا رہنما ملک سے وفادار ہے اور اس کے اقدامات ملک کو معاشی استحکام بخشیں گے۔ میرے لئے خوشی کی بات یہ تھی کہ اُن کی اپنے قائد سے تمام تر محبت وطن کی محبت کی آئینہ دار تھی۔ یقینا کسی جمہوری رہنما سے ایسی محبت ہی قابل تعریف ہوتی ہے۔ کسی فرد سے محبت اگر اپنی زمین اپنے لوگوں اور اپنے اداروں کے خلاف جانے پر مجبور کر دے تو وہ محبت نہیں بغاوت اور سازش ہوتی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے پنجاب کے بہت ہی متحرک سیاستدان رانا مشہود احمد خان کو خاص طور پر مدعو کیا تھا جو کئی بار وزیر تعلیم اور کھیل رہتے ہوئے پنجاب کی یوتھ کو متحرک کرنے میں بڑاکردار ادا کر کے خود کو منوا چکے۔ ان کی شخصیت بڑی بہار رنگ ہے، ہر وقت چہرے پر مسکراہٹ سجائے رکھتے ہیں، پروٹوکول کے ہر ضابطے سے بے نیاز رہتے ہیں، ہر وقت اپنے حلقے کے لوگوں کی مسائل کو حل کرنے اور دکھ سکھ میں شرکت کو ضروری خیال کرتے ہیں، یہ وہ سیاست دان ہیں جو پانچ سال کے بعد اپنے لوگوں کے پاس نہیں جاتے بلکہ ان کے ہر دن کے کسی نہ کسی پہر میں حلقے کا کوئی دورہ،کسی تقریب میں شرکت یا کسی وفد یا فرد سے کوئی ملاقات شامل ہوتی ہے۔ یقینا اوورسیز کے لیے بھی رانا مشہود اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔گجرانوالہ سے میر ابرار نے اس کھانے کا اہتمام کیا تھا۔ راشد نصر اللہ اور راشد ہاشمی کو اعزازات سے نوازا گیا۔ وہاں قمر زمان بھٹی بھی تھے، ٹویٹر پر دھوم مچانے والے پرویز سندیلہ بھی۔ اور ان سب کے سردار بیرسٹر امجد ملک جو انسانی حقوق کے حوالے سے بھی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں لیکن اوورسیز پاکستانیوں کو یکجا کرنے میں ان کی خاص کاوش شامل رہتی ہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کچھ اقدامات کا ذکر کیا، کہ جن پر عمل ہو جائے تو یہ ملک کے لئے بھی مفید ہو گا۔ اوورسیز کو ذمہ داری اور اعزاز کے ذریعے ملک کی خوشحالی کے لئے تگ و دو پر زیادہ فعال اور متحرک کیا جاسکتا ہے ۔ تجارت، برآمدات بڑھانے، روزگار کے مواقع تلاشنے اور خارجہ کے معاملات میں وہ بہتر معاون ہو سکتے ہیں کہ وہ ہی اصل سفیر اور نمائندے ہیں جن کی حرکت اور رویے دوسروں کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ اوورسیز پارلیمان میں دس سیٹیوں کے متمنی ہیں جس میں تمام خطوں کی نمائندگی ہو۔ ان کی جائیدادوں پر قبضے کے خاتمے کیلئے خصوصی عدالتیں یا کوئی بینچ بنایا جائے۔ اوورسیز کے لئے کام کرنے والے اداروں میں انھیں نمائندگی دی جائے۔ سرمایہ کاری میں بہتری کیلئے ون ونڈو آپریشن اور ڈسپلن تیز تر ہو، ڈسپیوٹ ریزولوشن سنٹر بنائے جائیں۔ بچوں اور بوڑھوں کیلئے ٹریول اور ٹورزم میں مراعات ہونی چاہیے، گلف میں بسنے والوں کیلئے نیکوپ کارڈ کی ضرورت کا خاتمہ۔ روزگار کیلئے کوٹہ سسٹم اور امیج بلڈنگ کیلئے اقدامات وغیرہ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:فیئر اینڈ فری الیکشن کیسے ہو؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:اسرائیلی جارحیت: عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.