Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:فریدا جے تُوں میرا ہو رہیں، سبھ جَگ تیرا ہو
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:فریدا جے تُوں میرا ہو رہیں، سبھ جَگ تیرا ہو

ایڈیٹراگست 1, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

محرم کے معتبر مہینے میں بابا فرید کے دربار پر عرس مبارک کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔یوں تو سال بھر پاک پتن کی سرزمین باطن میں جھانکنے والے مسافروں کو اپنی سمت کھینچتی رہتی ہے مگر عرس کے دنوں میں یہ کشش کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ بہشتی دروازے کے اسرار سے پھوٹتا فیضِ عام دلوں اور روحوں کو عشق کے در پر حاضری کا سندیسہ کچھ اس طرح پہنچاتا ہے کہ وجود ھو کی تال پر سوار ہو کر اس صحن میں آ پہنچتا ہے جہاں بے شمار حیرتیں، جواب،کشف اورکرامات ہونے کو منتظر ہیں۔
بابا فرید کے فلسفے کا نچوڑ یہ ہے کہ انسان اپنی طرف دھیان کرے، خود کو سمجھے،پرکھے اور اس راز تک پہنچنے کی جدوجہد کرے جو اس کی ذات کے اندر پنہاں ہے اور جس تک رسائی صرف اسی کی ذات کو حاصل ہے۔خدا نے ہر انسان کو کسی خاص مقصد کیلئے پیدا کیا ہے اور اسے پورا کرنے کیلئے اسے خاص صلاحتیں ودیعت کی ہیں۔صرف یہ جانکاری حاصل کر لینے والے لوگ دین و دنیا میں کامیاب اور سرخرو ہوتے ہیں۔ یہی خود شناسی کرامت بنتی ہے کیونکہ جب درست سمت سفر آغاز کر لیا جاتا ہے تو وسیلے، رہنمائی کے جھنڈے تھامے زندگی کے ہر موڑ پر منتظر نظر آتے ہیں۔ خود کو سنوارنے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔اپنی ذات کی تفہیم کے بعد خیر کے رستے پر قدم رکھتے ہی حقیقتِ مطلق سے قرب بڑھنے لگتا ہے، محبت عشق بنتی ہے، انسان کے اندر شوق کا الاو بھڑکنے لگتا ہے، اسے ہر صورت اور جلوے میں محبوب کی جھلک مسرور کرنے لگتی ہے۔ اس کا تن من ایک کی چاہت میں اک مک ہو جاتا ہے تو وہ اسے پا لیتا ہے۔
جسے بے نیاز کی محبت عطا ہو جائے اس کا ہر لمحہ رحمت، سکون اور سرمستی میں سرشار ہوتا ہے۔دنیا کے جال میں جکڑے لوگ اس کی کیفیت نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ آزاد فضاوں کا باشندہ ہے، جہاں ہوا میں کوئی مَیل ہے، سوچ میں کوئی وہم اور نہ من میں کوئی ملاوٹ۔ عشق کے اس اعلیٰ مقام پر پہنچ کر ثابت قدم رہنا اصل امتحان ہے۔ انسان کی زندگی کے دو مرحلے ہیں، پہلا اپنی ذات کی آشنائی، تربیت،ذاتِ مطلق کی خوشنودی اور دوسرا اس کی محبت کے سامنے ہر شے کی نفی کر کے صرف اس کا ہو کر رہنا۔ اب اگر انسان اپنی زندگی کے تمام پیمانے اسی ضابطے کے تحت ترتیب دیتا ہے کہ ہر خیال فیصلہ اور عمل ذاتِ مطلق کی رضا کے مطابق ہو تو پھر اس کے ہر کام میں ایسی برکت ڈال دی جاتی ہے کہ وہ ایسی دنیاوی کامیابیاں سمیٹنے لگتا ہے جو بظاہر اس کے حالات و واقعات کے تناظر میں ناممکن دکھائی دیتی ہیں۔ شِرک اور بے وفائی کو ناپسند کرنے والا اپنے سچے عاشق کی محبت اور اطاعت سے خوش ہو کر اس کا من چاہا جہان اسے عنایت کر دیتا ہے۔سارا جہان عنایت کرنے کی کئی صورتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ ہر انسان کا جہان مختلف ہوتا ہے۔وہ جہان جس کی اسے خواہش ہے،جو اس کا مقصد ہے،جسے حاصل کرنے کی اسے لگن ہے اور جس کیلئے وہ جدوجہد کرتا ہے۔ یعنی جو وہ بننا چاہتا تھا اس کیلئے ایسے وسیلے پیدا ہوئے کہ اس نے اپنی منزل پالی۔ دوسری صورت یہ کہ جہان کے دل میں بندے کی محبت، احترام اور عقیدت ڈال دی کہ وہ اس کے گُن گانے لگے،اس کی تعریف کرے،اس سے محبت کرے۔ہر انسان چاہے جانے کا جذبہ رکھتا ہے۔یعنی جو فرد رب کا ہو جاتا ہے سارا جہان اس کی تابع داری کرنے لگتا ہے۔یہی وہ راز ہے جو بابا فرید کے دل پر افشا ہوا، ان کی شاعری کا بنیادی تصور بنا اور اسی پر ہماری پوری صوفیانہ شاعری کی عمارت کھڑی ہے۔ہر صوفی نے اپنے جداگانہ انداز میں اپنی ذات کی شاخت، نفی، رب کی رضا میں ڈھلنے، خیر کی راہ پر چلنے اور مخلوق کی بھلائی کو مقصد بنانے پر زور دیا۔بابا فرید نے جو منزل برسوں کی ریاضت اور مجاہدے سے حاصل کی وہ مفت میں حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والے ان کی زندگی اورشاعری کو دیکھیں۔ہر لفظ میں عمل کی ترغیب ملے گی۔عمل کی اس قدر تلقین ،اس بات کی شاہد ہے کہ بابا فرید الدین گنج شکر نے اپنی زندگی کے حاصل یعنی خزانے کی پوٹلی اپنے ہر اشلوک میں رکھ دی ہے۔جنہیں سمجھنا ایک محنت طلب اور محبت طلب کام ہے۔
آئیے بہشتی دروازہ چھو کر بابا فرید کی طرح اپنے عملی سفر کا آغاز کریں۔اپنی انکھوں کو خیر کی شمع بنا کر اجالا تقسیم کریں۔دل میں براجمان شر کے بتوں سے نجات حاصل کریں۔نفی کے جھاڑو سے ہر گندگی کا صفایا کریں۔ہمارے من میں بھی جنت کا سرور ہوگا اور یہ دنیا بھی جنت جیسی ہوتی جائے گی۔دنیا کو جنت بنانا جنت کی خواہش سے زیادہ آسودگی کا باعث ہوگا۔
تن من اور دونوں جہانوں کا سُکھ اس کی ذات سے جڑت کے ساتھ منسلک ہے۔جو اس کے سامنے سرنگوں ہوا،وہ سربلندی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
بابا فرید سے محبت، تصوف سے رغبت اور خیر کے رستے پر چلنے کے خواہشمند صرف یہ اشلوک رہنما کر لیں
آپ سنواریں،مَیں مِلیں،مَیں مِلیاں سُکھ ہو
جے تُوں میرا ہو رہیں، سبھ جَگ تیرا ہو
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:کچھ پرانی یادیں(2)
Next Article فاروق عادل کا کالم:انتخابات جلد کیوں نہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.