Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:میری بُکل دے وِچ چور
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:میری بُکل دے وِچ چور

ایڈیٹرمئی 2, 20224 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
اس شعر میں خدا بندے سے کہتا ہے کہ اگر تم میرے نبیؐ سے وفا کرو گے یعنی آپؐ کی رضا کا خیال رکھو گے تو میں تمہاری رضا اور خواہش کو تمہارا مقدر کر دوں گا۔ پوری دنیا میں کسی بھی مذہب کے ماننے والے کے لئے ہمارے نبیؐ ایک آئیڈیل ہستی ہیں، جس میں نور ہی نور ہے، زندگی کی تمام روشن قدریں ہیں۔ اُن کو رحمۃ اللعالمینؐ بنایا گیا کہ اُن کا فیض ہر انسان تک پہنچے۔ اُن کا پیغام ہر انسان کے لئے کامیابی کی صورت بنے۔ زندگی کو امن، محبت اور شفقت سے گزارنے کی تلقین کرنے والے پیارے نبیؐ کے بد ترین دشمن بھی اُن کی صلۂ رحمی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انھوں نے دنیا کے تمام لوگوں کے لئے آسانیاں تلاش کیں۔ مسجدکو جائے امان بنایا لیکن جو اُن کے اُمتی ہیں انھیں کس نے تباہی اور انتشار کے رستے پر ڈال دیا ہے جو اُن کا نام استعمال کر کے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کو ممکن بناتے ہیں۔ کبھی کسی کو اذیت پہنچا کر، کبھی کسی کی تذلیل کر کے، کبھی کسی کی جان لے کر، آخر ہمیں یہ احساس کیوں نہیں ہے کہ یہ دنیا اور زندگی ختم ہونے والی چیز ہے۔ ہم سب نے ایک دن اِس فانی سرائے سے ہجرت کرنی ہے، اُس ابدی گھر کی طرف جہاں ہمیں ہمیشہ رہنا ہے اور جواب دینا ہے اپنے عملوں کا۔ ہم کس منہ سے یہ سارے بھرم قائم رکھیں گے، کیا جواب ہوگا ہمارے پاس۔ ہم نے آج تک مذہب کو اخلاقی، معاشی اور روحانی ترقی کی بجائے سیاسی مقاصد کے لئے زیادہ استعمال کیا ہے۔ اس میں کوئی ایک فرد، ایک فرقہ، ایک ادارہ شامل نہیں بلکہ جس کا جہاں زور لگا اُس نے اِس میں کوتاہی نہیں کی۔ پہلے فرقہ پرستی اور تقسیم کی بات ہوتی تھی اب نئے نئے مِنی فرقے وجود میں آنے شروع ہوگئے ہیں، عقیدت نئے معنوں میں جلوہ گر ہونے لگی ہے۔ برسوں پہلے ہم نے پستیوں کی طرف جو سفر شروع کیا تھا اب اُس میں دھنستے جا رہے ہیں اور بجائے اِس کے اپنی غلطی کا اعتراف کریں اور اِس سے نکلنے کی جدو جہد کریں ہم اِسی بات پر اڑے ہوئے ہیں کہ ہم حق پر ہیں، ہم درست سمت میںہیں۔ اِس سے بڑی کوئی کوتاہی اور جرم کوئی اور نہیں ہوتا کہ جب آپ کسی غلط فیصلے پر ڈٹ جائیں ۔ کوئی بھی انسان حرفِ آخر نہیں ہوتا، انسان خطاؤں کا پتلا ہے۔ چیزیں مشاورت سے طے ہوتی ہیں ایک فرد اگر فیصلے تھوپنے شروع کر دے تو پھر بربادی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ ہم جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ایسے جمہوری رہنمابھی گزرے ہیں، جن کا انداز حکمرانی آمریت سے کہیں زیادہ ظالمانہ تھا۔ رمضان المبارک کی آخری مقدس راتوں میں روزئہ رسولؐ کے سامنے جو کچھ ہوا اُس نے پوری دنیا کو ششدر کر دیا ہے۔
ہم تعارف کے خانے میں موجود پرانے دھبے دھونے کی کوشش کی بجائے نئے داغ لے کر زمانے کے سامنے آ رہے ہیں۔ جب ہم مسجد نبویؐ کے تقدس کا خیال نہیں رکھ سکتے تو دنیا ہمارے بارے میں یہ کیسے خیال کرسکتی ہے کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اور برداشت کے قائل ہیں۔ گھر کے صحن میں کہنے والی بات کو دنیا بھر میں چوراہوں، چوکوں اور بازاروں میں جلسے کر کے وہاں کا امن وامان برباد کرنے کی کوشش کریں گے تو جگ ہنسائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ کوئی انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں کہ ایک حکومت کے جانے کے بعد ملک ملک میں مظاہرے ہوں۔ اگر یہی روش رہی تو کسی بھی وقت بیرونِ ملک مقیم لوگوں کے لئے کوئی سخت پالیسی بن سکتی ہے۔ دنیا ہماری جنونیت سے خائف ہوتی جا رہی ہے۔
جس شہر میں داخل ہوتے وقت لوگ احتراماََ جوتے اُتار دیتے ہیں۔ میلوں دور ہوٹلوں سے ننگے پاؤں چل کے مسجد نبویؐ میں آتے ہیں، اُونچی آواز میں بات نہیں کرتے اور کوشش کرتے ہیں کہ جتنی دیر وہاں رہیں مراقبے کی صورت میں رہیں۔ اُن فضاؤں سے اُن ہواؤں سے جُڑت بنانے کی کوشش کریں، تصور میں اُس ماحول کو دیکھیں اور خود کو نبیؐ کی بارگاہ میں محسوس کریں۔ اپنی آنکھوں میں جلوے بھریں اور دل کو منور کریں۔ وہاں پر بھی چور چور کےنعرے لگائے۔ شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے گئے، کسی کو تھپڑ مارے گئے، عورتوں کو دھکے دئیے گئے۔ وہ نبیؐ جو احترام آدمیت کے علمبردار ہیں، جنہوں نے دنیا بھر کے انسانوں کی عزت اور قدر کو ہمیشہ ترجیح دی، آپؐ کے در پر آپؐکے روضے کے سامنے اُن کے اُمتیوں کی تذلیل کی گئی اِس سے بڑی بے ادبی کیا ہوگی؟ وہ جنونی اور جذباتی لوگ جنہوں نے یہ سب کیا یقیناً بھاری جرمانے اور سزا سے نہ بچ سکیں گے۔ پہلے ہی عرب ممالک میں ہماری نسبت ہمارے ہمسایہ ملک کے لوگ زیادہ تعداد میں کام کرتے ہیں۔ اب ہمارے لوگوں پر اور سختیاں ہوں گی کیونکہ ہم اپنے عمل سے سختیوں کو دعوت دے چکے ہیں۔ عام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنی اپنی جماعتوں کے کارکنوں کی تربیت کرنی چاہیے۔ حق و باطل کا فیصلہ کرنے اور فتوے لگانے والے ہم کون ہوتے ہیں۔ سیاسی جنگ دلائل کے ذریعے لڑی جاتی ہے سیاسی نعروں سے نہیں۔ اپنے کاموں کی لسٹ بنا کر ووٹ مانگے جاتے ہیں دوسروں کو بدنام اور ذلیل کر کے نہیں۔ اگر دوسرے غلط بھی ہیں تو انھیں عدالتوں میں چیلنج کریں لیکن ملک کو تماشا نہ بنائیں۔ مسجد نبویؐ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے تقدس کی عمارت ہے، جائے امان ہے، وہاں اُس دن پوری دنیا کے لوگ جمع تھے، جنہوں نے ہمارے جذباتی نعرے سُن کر یقیناً ہماری کم علمی، جہالت اور بداخلاقی کے بارے میں ضرور سوچا ہوگا اور شاید دعا بھی کی ہوگی۔ اللہ کرے ہمیں کوئی دعا لگ جائے اور ہم ایک بپھرے ہوئے ہجوم اور جَتھّے سے ایک مہذب معاشرے کے افراد بن سکیں۔
تاجدار حرم ہو نگاہ کرم
ہم غریبوں کے دن بھی سنور جائیں گے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:بلوچستان کا المیہ
Next Article یاسر پیرزادہ کاکالم:ایم ایس سی پاس خود کُش بمبار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.