Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:یومِ ثقافت پنجاب مبارک
لکھاری

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:یومِ ثقافت پنجاب مبارک

ایڈیٹرمارچ 14, 20224 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج 14مارچ ہے اور پنجاب کلچر ڈے منایا جا رہا ہے۔ ایک مدت سے تشخص کی تلاش میں بھٹکتا پنجاب کا اجتماعی شعور تاریخ،ثقافت اور وِرثے کی گٹھڑی اٹھائے، چٹانوں جیسے دَر کھٹکا رہا تھا ۔ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔قدرت نے اپنی تمام فیاضیوں سے اسے نوازا ہے۔اسے دریاؤں، گل و گلزار،فصلوں اور میووں کی سرزمین بنایا۔زندگی کے ابتدائی آثار بھی اس کی جھولی میں ڈال کر اسے معتبر کیا گیا۔ مہمان نوازی،خدمت خلق، رواداری اور صوفیانہ رنگ اس کی پہچان ہے۔ اس کے پاس بہت سے وسائل ہیں۔ مختلف اداروں میں عددی برتری حاصل رہی ہے جس کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ اپنے شہروں اور دیہات کے در کسی کے لئے بند کرتا ہے نہ اناج کی بوریاں خود تک محدود رکھتاہے۔بانٹنا اس کے خمیر میں ہے وہ مادی ترقی ہو،صحت کے لئے ضروری ادویات ہوں یا کتب۔
اس سب کے باوجود پنجاب شدید قسم کے احساسِ محرومی کا شکار ہوتا رہا ہے جس کا تعلق بلاشبہ اس کے تشخص سے ہے۔دیگر صوبوں میں ان کے ثقافتی دن ہرسال منائے جاتے ہیں لیکن پنجاب میں ایسا دن متعین نہیں کیا گیا تھا۔پلاک ہمیشہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چٹھیاں لکھتا رہا. پھر اس کی کاوشوں نے اس دن خواب سے حقیقت کا سفر کیا جب دو سال پہلے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے 14مارچ کا دن طے کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔گزشتہ سال پورے پنجاب میںہم آہنگی اور ثقافتی بہار دیکھ کر دل خوش اور آنکھ اظہارِ تشکر میں اشکبار ہو گئی۔پنجاب کی پگ کا اونچا شملہ باوقار ہوگیا جب ہر افسر نے پگ پہن کر دفتری امور سرانجام دئیے۔8 کلب میں بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اور محکمہ اطلاعات کے مختلف اداروں میں سربراہانِ،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور وزیر ثقافت پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کو َپگ پہنائی۔ نوجوان افسروں نے اس ملک کو سنوارنا ہے انھیں اپنی مٹی سے محبت اور کلچر کی ترویج کے لئے کام کرنا ہے۔شکر ہے کہ ہماری آج کی نسل کسی احساسِ کمتری کا شکار نہیں بلکہ وہ اپنی اصل کی طرف لوٹ رہی ہے۔اپنے ثقافتی ورثے،زبان اور پہچان پر نازاں ہے۔امید ہے آج کے دن پنجاب کے گبھرو بیٹے پگ کے ساتھ لاچا کُرتا بھی پہنیں گے اور دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ ہم قدم جما کر اپنی دھرتی پر کھڑے ہیں اور اپنی ہزاروں سال کی وراثت پر فخر کرتے ہیں۔
جب آپ اپنے سر پر اُجلی اور طاقتور وراثت کی چھاؤں کی پگ پہن لیتے ہیں تو آپ کا مورال بلند ہو جاتا ہے،کام کرنے کی لگن تیز تر ہو جاتی ہے۔ زندگی کی اصل تصویر دکھائی دینے لگتی ہے۔
ہمارا کلچر صدیوں سے ہمارے ساتھ چلتا ہوا ہمارے وجود کا حصہ بن جاتا ہے،جب ہم اسے نظر انداز کرکے اجنبی فضاؤں میں اڑنے کی کوشش کرتے ہیں تو جلدی گر جاتے ہیں کیونکہ اندر کی توانائی ہمارے ساتھ نہیں ہوتی۔انسان ظاہری اور باطنی قوتوں سے سرفراز ہوکر ہی حقیقی زندگی جی سکتا ہے۔آج ہمارے رویوں میںجو تنگی ، نفرت ، تعصب ، عدم برداشت اور بیزاری ہے اس کی وجہ بھی زمینی حقائق سے دوری ہے۔کلچر انسان کا ابتدائی استاد ہے جو عمر بھر اس کی رہنمائی کرتااور اس کی شخصیت کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔ہمارے عظیم صوفیانے معاشرے میں مثبت قدروں کی ترویج کی۔ دھمال، بھنگڑا،لڈی،گِدا اور صوفیانہ رقص سب ثقافتی اظہار ہیں جن کیساتھ روحانی طاقت منسلک ہے۔ دھمال اور بھنگڑے میں انسان اپنی ذات اور کائنات کے جال توڑ کر وسیع جہان میں داخل ہوتا ہے اور روح ِ مطلق سے ہم آہنگ ہوتا ہے۔یہ تجربہ اسے اندر سے شفاف کرتا ہوا خیر بناتا ہے۔یہی سب موسیقی میں ہے، روح کی غذا کہلانے والی موسیقی روح کے تار چھیڑتی ہوئی وجود اور روح کو ایک نقطے پر لے آتی ہے۔ہمارا دل اور روح موسیقی کے دوران جن کیفیات سے گزرتے ہیں وہ کسی اور سبب حاصل نہیں کی جاسکتیں۔
ثقافتی سرگرمیوں کو آسان لفظوں میں بیان کریں تو یہ انسان کے خوش رہنے کا وسیلہ ہیں۔بھنگڑا ڈالنا،موسیقی سننا اور ثقافتی اقدار کے مطابق جینا فطری عمل ہے ،گناہ نہیں۔کسی کی جان لینا،کسی کو اذیت دینا،کسی معصوم کے ساتھ زیادتی کرنا ضرور گناہ ہےجوذات کے اظہار سے محروم رہ جانے والے لوگ زیادہ کرتے ہیں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ ثقافتی اقدار سے رابطہ منقطع کرکے چلنے والوں کی شخصیت ادھوری رہ جاتی ہےجوانہیں ظلم وزیادتی اور جبر کے اندوہناک واقعات پر ابھارتی ہے۔ خدا کرے پاکستان کے گلدستے میںسجے رنگا رنگ کلچر کے پھول سدا مہکتے اور اپنی بہار دکھاتے رہیں اور یہاں کے باسی اس کو سینے سے لگا کر آگے بڑھتے رہیں۔پنجاب کلچر ڈے مبارک ہو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم:درویش کے دانتوں کی مجلس شوریٰ
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:اکثریت ثابت کرنے کے اعتماد سے محروم حکومت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.