Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈیجیٹل لائف اور ہمارا زوال۔۔ڈاکٹراختر شمار
لکھاری

ڈیجیٹل لائف اور ہمارا زوال۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹراگست 27, 20207 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خبرشائع ہوئی ہے کہ پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے اور موبائل نہ ملنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ اس سے قبل بھی اسی طرح کے تین نوجوان خودکشی کرچکے ہیں۔ دیکھنے میں تو مصروفیت کا بہترین حل موبائل کا استعمال ہے مگر ہمارے ہاں تو ساری قوم ٹچ موبائل کے ساتھ منسلک ہوچکی ہے۔ آپ کسی کو فون کرنے کے لیے موبائل فون ہاتھ میں لیں تو سوشل میڈیا آپ کو فی الفور اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ وٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب کی نئی تازہ دیکھنے کے لیے آپ ساری ایپلیکیشن سے چپک جائیں گے اور وقت کا احساس ہی نہ رہے گا گھنٹہ بھر کے بعد آپ کے ”اعصاب “ شل ہوجائیں گے تو آپ موبائل بند کرکے رکھ دیں گے اور آپ کی وہ ضروری” کال“ دھری کی دھری رہ جائے گی۔
اس موبائل کی مصروفیت نے محفلوں کو اجاڑ دیاہے۔ اب یارلوگ محافل میں بھی ایک دوسرے سے بات چیت کے بجائے اپنے اپنے موبائل میں گم رہنے لگے ہیں۔ اب تو کوئی بھی کام کیا جارہا ہے تو موبائل بھی ساتھ ساتھ دیکھا جارہا ہوتا ہے۔ موبائل کے بخار سے اب کوئی بھی شخص، بچہ بوڑھا نوجوان عورت مرد محفوظ نہیں ہے۔ خواتین ڈرامے دیکھتے ہوئے بھی موبائل میں بھی مصروف رہتی ہیں۔ اس کارلاحاصل میں وہ اس قدر منہمک ہوتی ہیں کہ انہیں اپنے چھوٹے بچوں کی بھی پروا نہیں ہوتی بلکہ بعض تو بچوں کے رونے پر یا انہیں الگ سے مصروف رکھنے کے لیے ایک موبائل ان کے ہاتھ میں بھی دے دیتی ہیں تاکہ بچہ ان کی مصروفیت میں مخل نہ ہو۔
نوجوان حضرات کو بھی ٹک ٹاک، یوٹیوب ، فیس بک ٹویٹر سے ایک لمحے کی فرصت نہیں۔ بیشتر مختلف گیمز میں ایسے چپکے ہوتے ہیں کہ اردگرد سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ انہیں آس پاس کی کچھ خبر نہیں ہوتی۔ ترکی ڈرامے نے بھی بعض نوجوانوں کو بدحال کررکھا ہے وہ ایک روز میں کئی کئی اقساط دیکھتے ہیں جس سے ان کی آنکھیں اور اعصاب شل ہوجاتے ہیں، کھانے پینے کی بے احتیاطی یعنی وقت پر خوراک نہ ملنے کے باعث ان کی صحت خراب ہورہی ہے۔ وہ دیکھنے میں مریضوں کی طرح لگتے ہیں۔ مسلسل سکرین سے چمٹے رہنے سے بصارت معدوم ہونے لگتی ہے۔ بھوک کم ہونے لگتی ہے۔ پھر فیس بک وغیرہ سے چونکہ ساری دنیا ایک بازار کی شکل میں ڈھل چکی ہے، وہ اپنے دوستوں اور ہم عمر افراد کے بارے میں یہ جان کر کہ وہ ترقی کر گئے ہیں، مزید ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں، ایک عجیب مردنی سے ہر چہرے پر دکھائی دیتی ہے۔ آن لائن شاپنگ کی بیماری سے بھی معاشرے میں ایک سہل پسندی اور بیزاری سی پھیل رہی ہے۔ بعض اوقات غیر ضروری اشیاءاور ادویات بھی منگوالی جاتی ہیں۔ آن لائن شاپنگ سے، ڈیلیوری گھر پر ہوتی ہے سواگر کوئی چیز خراب ہے یا کم تردرجے کی ہے تو اس کا ازالہ بھی نہیں ہوتا بہت کم کمپنیاں بہتر اشیاءکی ضمانت دیتی ہیں۔
فیس بک کے کمنٹس پر بھی دوست جھگڑتے دکھائی دیتے ہیں، کیمرے نے بھی ہماری زندگی اجیرن کردی ہے اب ہرمنظر کو فلمبند کرنا ہم اپنااولین فریضہ سمجھتے ہیں۔ ایک شخص اگر آگ میں جل رہا ہے تو اسے بچانے کے بجائے لوگ اس کی عکس بندی میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنے میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ سیلفی سے بھلے ہماری صورت اچھی نہ لگے مگر ہم یہ کام ضرور کرتے ہیں۔ کھانے پینے سے لے کر اپنی ہرمصروفیت کی فلم بندی کو ضروری سمجھ کر ساری دنیا کو دکھاتے ہیں۔ ٹک ٹاک سے ہرشخص کے اندر کا اداکار، گلوکار باہر آچکا ہے۔ بچے بوڑھے جوان عورتیں مرد سبھی اس مرض کا شکار ہیں جس سے بیشتر اوقات مضحکہ خیز صورت حال جنم لیتی ہے۔ شرپسند عناصر بھی ہرجگہ پائے جاتے ہیں۔ دھوکہ دینے والے بھی سوشل میڈیا پر اپنی دونمبر اشیاءفروخت کرتے نظر آتے ہیں، شر پھیل رہا ہے۔ فرقہ واریت کے شعلوں کو ہوا مل رہی ہے، خوشیوں سے محروم لوگ جب دوسروں کی پرتعیش زندگی کے مناظر دیکھتے ہیں تو ان میں نفرت، غصہ، انتقام، بے حسی کے جذبات جنم لیتے ہیں۔ فیس بک پر کمنٹس کی صورت میں ایک منافقت ریا کاری پھیل رہی ہے۔ اگر آپ کسی کی تصویر ، شعر یا ایکٹویٹی پر کان نہیں دھرتے تو آپ کو بھی کوئی منہ نہیں لگاتا۔ بس ہرشخص اپنی ڈفلی اپنا راگ الاپ رہا ہے۔ اب تو بیمار پرسی اور تعزیتی معاملات، میں بھی سوشل میڈیا سے کام چلایا جارہا ہے یوں انسان، انسان سے کٹ کر رہ گیا ہے وہ محفل میں تنہا ہوگیا ہے۔ نجانے آنے والے دنوں میں ہماری قوم زوال کے کس عروج پر جاٹھہرے گی۔ وقت دعا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملکہ میری آف فرانس اور حماد اظہر آف پاکستان۔۔خالد مسعودخان
Next Article کرائسٹ چرچ حملے کے مجرم کو معافی کے حق کے بغیر عمر قید کی سزا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.