Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ریاست کی بنیاد پرست سوچ نے پاکستان کو کیسے نقصان پہنچایا ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا تجزیہ
تجزیے

ریاست کی بنیاد پرست سوچ نے پاکستان کو کیسے نقصان پہنچایا ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا تجزیہ

ایڈیٹراپریل 18, 202531 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah mehmood taliban
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھلے دنوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی نے اپنی کارروائیاں تیز کر دیں۔ ریاست کی طرف سے اس کے خلاف بھرپور عسکری اور سیاسی ردعمل سامنے آیا۔ بلوچوں کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو سنگین الزامات لگا کر پابندسلاسل کر دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ بلوچ یکجہتی کونسل کے بہت سے دوسرے رہنماؤں کو بھی گرفتار یا لاپتا کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں اس وقت مکمل طور پر جبر کا ماحول ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بلوچستان میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس کی اپنی تاریخ فوجی آمریتوں کے خلاف جدوجھد سے عبارت ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر حالیہ دنوں میں اپنے ولولہ انگیز، جذباتی اور نظریاتی خطابات کے ساتھ منظر عام پر آئے ہیں۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی یہ تقاریر بلوچستان کی موجودہ صورتحال کا ردعمل ہے۔ انھوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے نظریہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کی درخواست کی ہے۔ کل ایک کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد دوقومی نظریہ ہے۔ ہم مسلمان ہندوؤں سے بالکل مختلف قوم ہیں۔ ہمارا مذہب، تاریخ، ثقافت، رسوم و رواج، اور رہن سہن ہندوؤں سے بالکل الگ ہے۔ اسی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا تھا۔ انھوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا اور پندرہ سو بلوچ مل کر بلوچستان کو پاکستان سے الگ نھیں کر سکتے۔
جنرل عاصم منیر اس وقت پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت ہیں، وہی ریاست چلا رہے ہیں اور دنیا کی بڑی طاقتیں سیاسی شخصیات کی بجائے انہی کو اہمیت دیتی ہیں۔ اس لیے ان کا کہا ہوا ہر لفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ریاست پاکستان کے موقف کی نمائندگی کرتا ہے۔
سائنسی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ دنیا کو آگے بڑھنے اور مستقبل میں پیش آنے والی آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تنوع کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے بڑے دماغ یہ بات سمجھ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ممالک میں تنوع کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ساری دنیا سے ہر رنگ، نسل، مذہب، ثقافت اور تہذیب و تمدن کے ذہین لوگوں کو ان ممالک میں قبول کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اقوام سائنسی میدان میں بہت تیزرفتاری سے آگے بڑھ کر پاکستان جیسی اقوام کو بہت پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔
تنوع کی دنیا میں جنرل عاصم منیر کی طرف سے دوقومی نظریے پر ڈٹے رہنے کی بات کی گئی ہے قائد اعظم نے اپنی 11 اگست 1947 کی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان بن چکا ہے اور اب پاکستان میں کسی کی پہچان اس کا مذہب نہیں ہے، بلکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔
یہ ریاست کی بنیادپرست سوچ کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔ سندھ میں ہندو بچیوں کو اغوا کر کے ان کو جبراً مسلمان کیا جا رہا ہے اور ان سے جبری نکاح کیے جا رہے ہیں۔ اس بنیادپرست سوچ کا نشانہ صرف اقلیتیں نہیں بلکہ غیرملکی مسلمان پناہ گزین بھی ہیں جنھیں کئی عشرے پاکستان میں گزارنے کے باوجود زبردستی ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
اس وقت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاید کسی بھی سیاسی جماعت میں یہ ہمت نہیں ہے کہ وہ کسی بات سے اختلاف کر سکے ۔ جدید دنیا جذبات اور دقیانوسی خیالات کی نہیں بلکہ سائنس اور حقائق کی دنیا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم دنیا کو اپنا ترقی پسند چہرہ دکھائیں اور عقلی اور منطقی نظریات اس کے سامنے پیش کریں۔ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی طرح آگے بڑھنے کے لیے تنوع کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعروف شاعر ڈاکٹر فرتاش سید سے جدائی کے چار برس بیت گئے
Next Article افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار عسکریت پسندوں کو فروخت کردیے گئے، برطانوی میڈیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.