ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے چار اہل کار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
ایس ایچ او درابن نے بتایا ہے کہ کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا، حملے میں چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
منگل, نومبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
- پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
- عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
- سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم

