ملتان۔ (اے پی پی):ڈائریکٹرسنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ(سی سی آر آئی) ملتان ڈاکٹر زاہد محمودنے کہا ہے کہ کپاس کی فصل پر اس وقت پھول گڈی اور ٹینڈے بننے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔کپا س کے کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے ہوشیار رہیں۔
ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر سی سی آر آئی نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دن کا درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہونے کی وجہ سے گلابی سنڈی کےحملہ بڑھنے کا اندیشہ ہے، اسی لئے کاشتکار پھول آنے پر فصل کا ہفتے میں دو بار معائنہ کریں اور پھول لگنے کے بعد شروع ہی سے مدھانی نما تمام پھولوں اور ٹینڈوں پر نظر رکھی جائے۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ گلابی سنڈی نرم ٹینڈوں میں داخل ہو کرسوراخ بند کر لیتی ہے اور حملہ شدہ ٹینڈوں کا سائز اور وزن گھٹ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی فصل جہاں ڈوڈی بننے کا عمل شروع ہوچکا ہے وہاں گلابی سنڈی کا حملہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے1جنسی پھندہ فی پانچ ایکڑ جبکہ مینجمنٹ کے لئے8جنسی پھندے فی ایکڑ کے حساب سے لگائے جائیں یا گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے120عدد پی بی روپس فی ایکڑ استعمال کریں۔گلابی سنڈی کا حملہ معاشی نقصان کی حد کو پہنچ جائے تو کاشتکار سپنٹورام100ملی لٹر یا گیما سائی ہیلو تھرین100ملی لٹر یا بائی فینتھرین330ملی لٹر100 لٹرپانی فی ایکڑ اسپرے کریں اور کاشتکار مذکورہ زہریں لگاتار 3 سپرے 7 دن کے وقفہ سے ادل بدل کرسپرے کریں۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

