Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گل پلازہ کی آگ سے اٹھتے سوالات : نصرت جاوید کا کالم
لکھاری

گل پلازہ کی آگ سے اٹھتے سوالات : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹرجنوری 22, 20267 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi plaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بیروزگاری کی مسلط کردہ دربدری کی بدولت اگست 1977ء سے 1978ء کے اگست تک میں کراچی میں مقیم رہا۔ سڑکوں پر گھنٹوں کی خجل خواری اور چائے خانوں میں رات گئے تک دوستوں سے ہوئی بحثوں کے دوران ”مہاجر قومیت“ کا سوال ابھرتے دیکھا۔ چند ہی ہفتوں بعد احساس ہوا کہ قیام پاکستان کے بعد یوپی اور بہار سے سندھ منتقل ہونے والے گھرانوں کی تیسری نسل ریاست پاکستان سے بیگانہ ہورہی ہے۔ ”کوٹہ سسٹم“ کی وجہ سے سرکاری ملازمتوں میں ان کا حصہ مضحکہ خیز حد تک سکڑچکا تھا۔ دارالحکومت کی اسلام آباد منتقلی کے بعد چھوٹی موٹی کلرکی بھی نصیب نہیں ہورہی تھی۔ اس نسل کو گلہ یہ بھی تھا کہ ”اسلام کی خاطر“ بھارت سے ماضی کے مشرقی پاکستان آئے بہاریوں کو بنگلہ دیش شہری حقوق دینے کو رضا مند نہیں اور پاکستان بھی انہیں اپنے ہاں کھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔
جو شکایات سنیں وہ کئی حوالوں سے واجب تھیں۔ ان دنوں ملکی سیاست پر چھائے افراد مگر اردو بولنے والوں کی نوجوان نسل کے دلوں میں ابلتے جذبات سے لاتعلق نہیں بلکہ قطعاً غافل تھے۔ میں اس خدشے میں مبتلا رہا کہ ایک دن یہ جذبات لاوے کی صورت پھٹ سکتے ہیں۔ زیادہ خوف یہ سوچ کر بھی محسوس ہوتا کہ جنرل ضیاءکی حکومت ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کی نفرت میں نام نہاد ”شہری“ اور ”دیہی“ سندھ میں تقسیم کے جذبات کو مکاری سے بھڑکا رہی ہے۔ بالآخر 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں پیر پگاڑا کے مرید محمد خان جونیجو وزیر اعظم پاکستان نامزد ہوئے۔ ان کی نامزدگی کے بعد سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے سے قبل ہی پیر صاحب کے ایک اور مرید غوث علی شاہ کو بھی سندھ کا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا۔
اپنی حلف بر داری کے بعد شاہ صاحب نے سندھ اسمبلی میں جو تقریر فرمائی اسے میں نے اسلام آباد سے کراچی جاکر اسلام آباد کے انگریزی روزنامہ ”مسلم“ کے رپورٹر کی حیثیت میں پریس گیلری میں بیٹھ کر سنا۔ شاہ صاحب شکوہ کناں تھے کہ سندھ خصوصاً کراچی میں پاکستان کے دوسرے صوبوں سے لوگ روزگار کی تلاش میں آئے چلے جارہے ہیں۔ آبادی کا تناسب اس کی وجہ سے بگڑ رہا ہے۔ بات فقط وہیں تک محدود نہیں۔ کراچی مختلف ثقافتی جزیروں میں تبدیل ہورہا ہے۔ سندھ حکومت کو لہٰذا دیگر صوبوں سے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔
شاہ صاحب کی تقریر سنتے ہوئے میں حیران رہ گیا۔ وہ پیر پگاڑا کی مسلم لیگ کے نمائندہ تھے۔ پاکستان کی ”والدہ“ تصور ہوئی یہ جماعت نسلی اور لسانی تقسیم سے بالاتر ہونے کی دعوے دار تھی۔ اس کی دانست میں اسلام پاکستان کے تمام نسلی گروہوں کو یکجا رکھنے کو کافی ہے۔ اس کی صفوں سے نامزد ہوئے وزیر اعلیٰ کی تقریر لہٰذا حیران نہیں بلکہ پریشان کن تھی۔ اگست 1977ء سے 1978ء تک میرے دل میں جمع ہوئے خدشات یاد آنے لگے۔ انہیں ذہن میں رکھتے ہوئے ایک دو کالم لکھے اور اسلام آباد واپس لوٹ آیا۔
اسلام آباد لوٹنے کے چند ہی ماہ بعد سندھ میں وقتاًفوقتاًنسلی فسادات پھوٹنا شروع ہو گئے۔ ”شہری“ اور ”دیہی“ سندھ کی تفریق کے علاوہ ”پنجابی پٹھان اتحاد“ نامی تنظیم بھی وجود میں آگئی۔ شہر کراچی میں لیکن بتدریج الطاف حسین کی قیادت میں قائم ہوئی ایم کیو ایم اجارہ دار کی حیثیت حاصل کرنا شروع ہوگئی۔ میں سادہ لوح اس خوش گمانی میں مبتلا رہا کہ نچلے متوسط طبقے کے پڑھے لکھے طبقات سے ابھری یہ جماعت مقامی طور پر منتخب ہوئی حکومتوں کی بدولت پاکستان میں لندن جیسی شہری حکومت متعارف کروا سکتی ہے جہاں پاکستان سے لندن منتقل ہوئے ایک گھرانے کا صادق خان برطانیہ کے دارالحکومت کا بااختیار میئر منتخب ہوسکتا ہے۔ خالصتاََ شہری مسائل پر رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر توجہ مرکوز رکھنے والی حکومت۔ شہر کے ہر باسی کو اپناسمجھنے والی شہری حکومت کی جو توقع میرے سادہ دل نے باندھی وہ بالآخر احمقانہ ثابت ہوئی۔ مہاجر قوم پرستی کو ایم کیو ایم نے فسطائی انداز میں اپنالیا۔ بھتہ اور بوری بند لاشیں آبادی کے اعتبار سے ہمارے سب سے بڑے اور بے تحاشہ حوالوں سے ”بین الاقوامی“ شمار ہوتے کراچی کی شناخت ہونے لگے۔
پڑھے لکھے نچلے متوسط طبقے سے ابھری قیادت کا نسل پرست فسطائیت کا غلام بن جانا ہمارے ہاں سنجیدگی سے زیر بحث نہیں آتا۔ کراچی میں جب بھی گل پلازا میں لگی آگ جیسا کوئی سانحہ ہوتا ہے تو سارا الزام پیپلز پارٹی کے سردھردیا جاتا ہے۔ سندھ میں یہ جماعت 2008ء سے مسلسل برسراقتدار ہے۔ شہرکی مقامی حکومت بھی اب اس کے جواں سال میئر مرتضیٰ وہاب کے پاس ہے۔ 2026ء میں بھی اگر کراچی 1990ء کی دہائی جیسا ہی دِکھ رہا ہے تو پیپلز پارٹی کو اس تناظرمیں بری الزمہ ٹھہرایا نہیں جاسکتا۔ پیپلز پارٹی کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے واجب سوالات مگر پوچھے نہیں جا رہے۔
سانحہ گل پلازا کے حوالے سے فقط تعصبات بھری تقاریر ہورہی ہیں۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے میں مصروف ہیں۔ اس سوال کا جواب فراہم کئے بغیر کہ شہر کراچی کے تاریخی اور تقریباً مرکزی ایم-اے جناح روڈ پر تعمیر ہوئے گل پلازا کا مالک کون تھا۔ اس کا اصل ڈیزائن کیا تھا۔ جو ڈیزائن منظور ہوا اس کی کس برس کس کے حکم کے تحت بے دریغ خلاف ورزی کرتے ہوئے یک منزلہ عمارت کو تین منزلہ پلازے میں بدل دیا گیا۔ پلازا بن جانے کے بعد کس ادارے اور شخص کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس امر کو یقینی بناتا کہ اس عمارت میں ناگہانی حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے آگ بجھانے کا بنیادی اور ابتدائی سامان اور ہنگامی صورتحال میں اخراج کے راستے موجود ہیں یا نہیں۔ ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے یہ دونوں جماعتیں عام شہریوں کو یہ بتانے کی زحمت بھی نہیں کررہیں کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تقریباََ 3کروڑ کی آبادی تک پہنچے کراچی میں فائربریگیڈ کی کیا ”اوقات“ ہے۔ ہمہ وقت پھیلتے شہر میں کسی عمارت میں آگ لگ جانے کی خبر ملتے ہی آگ بجھانے والا عملہ کتنے وقت میں جائے حادثہ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے پاس آگ پر قابو پانے کے جدید ترین آلات موجود ہیں یا نہیں۔ آخری مرتبہ فائربریگیڈ کب ایسی مشق سے گزرا تھا جو اسے ہنگامی حالات سے نبردآزماہونے کے لئے تیار ثابت کرے۔
بنیادی سوالات کو نظرانداز کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو اس کا ماضی یاد دلائے چلے جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم سانحہ گل پلازا کو ”شہر کراچی کو پیپلز پارٹی کے قبضے سے آزاد“ کروانے کا ٹھوس جواز بنا کر لوگوں کے سامنے رکھ رہی ہے۔ ناقابل برداشت حقیقت یہ بھی ہے کہ ایک دوسرے کو نااہلی اور بدعنوانی کی حتمی علامتیں ٹھہراتے ہوئے بھی یہ دونوں جماعتیں ”وسیع تر قومی مفاد“ میں شہباز حکومت کی چھتری تلے یکجا ہیں۔ 2008ء سے آج تک ایک دوسرے کو برسرعام للکارنے اور برا بھلاکہنے کے باوجود یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ناخوش میاں بیوی والا رشتہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اپنی کوتاہیوں کے اعتراف کے بجائے ہم بے وقعت صحافیوں سے یہ امید باندھی جارہی ہے کہ ہم ”شہر کراچی“ کو ”اچھی حکومت“ فراہم کرنے کے نسخے تجویز کریں۔ ”حق“ کا ساتھ دیں اور نااہل وبدعنوان افراد کو بے نقاب کریں۔ مجھ جیسوں کا لکھا اگر کسی قابل ہوتا تو سانحہ گل پلازا شاید نمودار ہی نہ ہوتا۔

(بشکریہ نوائے وقت)

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی گل پلازہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدو شاہانہ شادیوں کے بیچ عبداللہ دیوانہ : وسعت اللہ خان کا کالم
Next Article چالان کبھی ختم نہیں ہوں گے : شہزاد عمران خان کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.