لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اسے بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے بروقت بھارتی ڈرون گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز نے لاہور ، گوجرانوالہ ، چکوال ، راولپنڈی ، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس ، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میں ڈرون حملوں کے زخمیوں کے بہترین علاج کا حکم بھی دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھارت کو بے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا ، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

